سعودی عرب نے خطرے کی وارننگ جاری کردی، مکہ اور مدینہ میں ہائی الرٹ
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
سعوی عرب(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں اس وقت موسم میں بڑی تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے، جہاں کئی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ سعودی نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی نے الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ شدید موسمی صورتحال جمعرات، 20 فروری تک برقرار رہے گی۔ اس دوران مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں، اولے اور موسلادھار بارش متوقع ہے۔
مقدس شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بھی خراب موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے، جہاں تیز ہواؤں، اولوں اور سیلاب کے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
گلف نیوز کے مطابق، سعودی محکمہ موسمیات نے آئندہ تین دنوں تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے، جن میں دارالحکومت ریاض، حائل، القصیم، مشرقی صوبہ، شمالی سرحدی علاقے، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ شامل ہیں۔ دیگر متاثرہ علاقوں میں طائف، میسان، اضم، العرضیات، المویہ، الخرما، رنیہ، ترویہ، بحر، الجموم، خلیص اور الکامل شامل ہیں۔مزید برآں، بعض علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے، جس سے درجہ حرارت میں اچانک کمی ہو سکتی ہے۔ حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کی ہے۔
سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں سیکیورٹی کی بڑی ناکامی سامنے آگئی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: علاقوں میں
پڑھیں:
عمرہ زائرین ہوشیار! مصدقہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی گئی
اسلام آباد:وفاقی وزارت مذہبی امور نے عمرہ زائرین کو اہم ہدایات کے ساتھ 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مصدقہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے لہٰذا پہلے وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ سے تصدیق اور پھر بکنگ کرائیں۔
ترجمان نے بتایا کہ وزارت مذہبی امور نے 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی ہے، عمرہ کمپنیوں کی فہرست اسلامی سال 1447 ہجری کے لیے قابل عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ رقم کی ادائیگی صرف بینک کے ذریعے کمپنی اکاؤنٹ میں کی جائے، عمرہ زائرین کمپنی سے ادائیگی رسید اور معاہدے کی کاپی لازمی حاصل کریں۔
ترجمان نے بتایا کہ عمرہ کمپنیوں سے ویزہ، فضائی ٹکٹ، ٹرانسپورٹ اور رہائش پر مشتمل مکمل پیکج بک کرایا جائے۔