انسٹاگرام پر ناپسندیدگی کا اظہار، ڈس لائیک بٹن کی آزمائش شروع
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام نے طویل انتظار کے بعد آخرکار ’’ڈس لائیک بٹن‘‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اگرچہ ابھی یہ فیچر آزمائشی مراحل میں ہے اور محدود صارفین کےلیے دستیاب ہے، لیکن جلد ہی اسے تمام صارفین کےلیے پیش کر دیا جائے گا۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ نیا بٹن فی الحال صارفین کو پوسٹس یا ویڈیوز پر ڈس لائیک کرنے کی سہولت فراہم نہیں کرے گا، بلکہ اسے صرف کمنٹس تک محدود رکھا گیا ہے۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین کسی بھی پوسٹ یا ویڈیو پر کیے گئے کمنٹس کو ڈس لائیک کر سکیں گے۔ تاہم، مستقبل میں اس فیچر کو پوسٹس اور ویڈیوز کےلیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔
ڈس لائیک بٹن کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی معلومات خفیہ رکھی جائیں گی۔ عام غیر متعلقہ صارفین ڈس لائیکس کی تعداد نہیں دیکھ سکیں گے، یہ تعداد صرف کمنٹ کرنے والے اور پوسٹ کے مالک کو نظر آئے گی۔ اس کے علاوہ، ڈس لائیک کرنے والے کا نام بھی ظاہر نہیں ہوگا۔
انسٹاگرام کے سربراہ کے مطابق، ڈس لائیک بٹن کا مقصد صارفین کو یہ بتانا ہے کہ ان کا کمنٹ دوسروں کو ناگوار محسوس ہوا ہے۔ اس سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ماحول کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈس لائیک بٹن
پڑھیں:
درآمدی ایل این جی گھریلو صارفین کو 65 فیصد مہنگی پڑے گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2025ء) درآمدی لکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) گھریلو صارفین کو اوسطاً 65 فیصد مہنگی پڑے گی۔ذرائع کے مطابق درآمدی ایل این جی کی اوسط قیمت 3ہزار 34روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔(جاری ہے)
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں مقامی گیس کی اوسط قیمت 1ہزار 836روپے 93پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان ماہانہ ایل این جی کے 10کارگو درآمد کرتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ لکویفائیڈ نیچرل گیس کی درآمد ایک ارب مکعب فٹ یومیہ ہے۔