چیمپئنز ٹرافی کے آغاز پر ہی بابراعظم کو بڑا جھٹکا، اہم اعزاز سے محروم
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے آغاز پر پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین بابراعظم اہم اعزاز سے محروم ہوگئے۔
آئی سی سی کی جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں بھارتی بلے باز شبمن گل نے سابق پاکستانی کپتان بابراعظم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں دنیا کے نمبر ون بیٹر کا اعزاز حاصل کر لیا۔
مزید پڑھیں، چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کی 29 سال بعد میگا ایونٹ کی میزبانی! افتتاحی تقریب نے چار چاند لگا دیے
چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جا رہا ہے۔
25 سالہ شبمن گل نے حال ہی میں احمد آباد میں انگلینڈ کے خلاف سنچری اسکور کر کے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کی، جو انہوں نے سب سے پہلے 2023 کے آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کے دوران حاصل کی تھی۔
مزید پڑھیں: صائم کو انجری پر پروٹوکول! کیا ہم بھارت کیلئے کھیلتے تھے؟
نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بابراعظم دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، جبکہ بھارت کے روہت شرما تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل پانچویں، سری لنکا کے چریتھ اسالنکا آٹھویں، اور پاکستان کے محمد رضوان 15ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان کے سلمان علی آغا نے سب سے بڑی چھلانگ لگائی، 24 درجے ترقی کر کے 48 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
مہیش تھیکشانا دنیا کے نمبر ون ون ڈے بولر بن گئے
سری لنکا کے اسپنر مہیش تھیکشانا نے افغانستان کے راشد خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ون ڈے کرکٹ کے نمبر ون بولر کا اعزاز حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی کی بدولت وہ یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، سری لنکن ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں شامل نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ کیا فخر زمان بھی انجرڈ ہوگئے
بولرز میں راشد خان دوسرے نمبر پر چلے گئے، جبکہ بھارت کے کلدیپ یادیو نے چوتھی پوزیشن حاصل کر لی۔
آل راؤنڈرز میں محمد نبی کی بادشاہت برقرار
آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر ایک درجہ ترقی کر کے چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے آغاز سے قبل یہ تازہ ترین رینکنگز ٹورنامنٹ کو مزید دلچسپ بنا رہی ہیں، جہاں دنیا کے بہترین کھلاڑی عالمی اسٹیج پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی
پڑھیں:
بیک وقت پنشن اور تنخواہ لینے والے سرکاری ملازمین کو بڑا جھٹکا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سرکاری ملازمت حاصل کرنے پر پینشن یا تنخواہ میں سے کوئی ایک چیز ملے گی، وزارت خزانہ نے آفس میمورنڈم جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق وزار ت خزانہ کی جانب سے آفس میمورنڈم میں کہا گیاہے کہ وفاقی حکومت کے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو، 60 سال کی عمر کے بعد، اگر دوبارہ ملازمت پر رکھا جاتا ہے تو وہ سابقہ ملازمت کی پینشن یا موجودہ ملازمت کی تنخواہ میں سے، کسی ایک کے حقدار ہوں گے۔
وزارت خزانہ نے پے اینڈ پنشن کمیشن 2020 کی سفارشات کی روشنی میں احکامات جاری کیے ہیں، جن کے تحت ریگولر یا کنٹریکٹ ری ایمپلائمنٹ یا تقرر کی صورت میں تنخواہ یا پنشن میں سے ایک ہی چیز ملے گی۔وزارت خزانہ کے مطابق پینشنر کو پینشن یا تنخواہ میں سے کوئی ایک چیز حاصل کرنے کا آپشن دیا جائے گا۔
سندھ طاس معاہدہ کیا ہے ؟ مکمل تفصیل جانئے
مزید :