معاشی استحکام فرد واحد نہیں، ٹیم کی کاوشوں کی بدولت ممکن ہوا، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
فائل فوٹو۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی استحکام فرد واحد نہیں ٹیم کی کاوشوں کی بدولت ممکن ہوا، خطے میں تجارت کے فروغ کی موجودہ استعداد سے فائدہ اٹھائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس ہوا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں گرین ڈیٹا سینٹرز کے قیام، آئی ٹی برآمدات اور فری لانسرز کی تعداد میں اضافے کےلیے کوشاں ہیں، ڈیجیٹل کرنسی کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق مشاورت جاری ہے۔
اقتصادی مشاورتی کونسل کے شرکا کا کہنا تھا کہ حکومتی معاشی ٹیم نے تمام اندازوں اور تجزیوں کو غلط ثابت کیا، ملکی صنعت کا پہیہ چل پڑا ہے، پاکستان کی معیشت مستحکم اور ترقی کی جانب گامزن ہے، قیمتوں میں استحکام سے پیداوار میں اضافہ ہورہا ہے۔
وزیراعظم نے شرکا کی تجاویز سے متعلق جامع لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کی۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مقامی صنعت کو اس قابل بنائیں گے کہ برآمدات بین الاقوامی مارکیٹ میں مقابلہ کر سکیں۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں جہانگیر خان ترین، ثاقب شیرازی اور شہزاد سلیم نے بھی شرکت کی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیراعظم دورۂ ترکیے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورۂ ترکیے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
ترک صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی اور مسئلہ کشمیر پر ترکیے کی غیرمتزلزل حمایت کے مشکور ہیں۔
اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیے میں زلزلے پر اظہار تشویش کیا اور ترک بھائیوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔