سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی عدالت طلبی کے بعد عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی عدالت طلبی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرادی گئی۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کی عدالت طلبی
عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سے اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروائی گئی ہے جو 30 منٹ تک جیل کے کانفرنس روم میں جاری رہی۔
انہوں نے کہاکہ یہ ملاقات جیل مینوئل کے مطابق کرائی گئی ہے۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کے بعد عمران خان سے بشریٰ بی بی کی یہ دوسری ملاقات ہوئی ہے۔
فیصل چوہدری نے کہاکہ ہم نے عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ عدالتی احکامات کے باوجود جیل حکام ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں میں رکاوٹوں پر بھی عدالت عالیہ میں درخواست دائر ہے۔
یہ بھی پڑھیں نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کیخلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر
واضح رہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ذاتی حیثیت میں 27 فروری کو عدالت طلب کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بشریٰ بی بی پی ٹی آئی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عمران خان ملاقات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ملاقات وی نیوز سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بی بی کی ملاقات
پڑھیں:
توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنیکا حکم
ویب ڈیسک : توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی۔
وکیل خالد یوسف چوہدری نے استدعا کی کہ کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی تاریخ دے دیں۔ جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ میں نے آرڈر کر دیا ہے آفس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دے گا۔
فواد خان اور وانی کپور کی آنیوالی فلم کے گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
Ansa Awais Content Writer