گلگت بلتستان کے ججز اور وکلاء کو ٹریننگ کیلئے سنگاپور بھجوانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
اگست میں بین الاقوامی سطح کے ماہرین قانون گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے اور جی بی میں ججز اور وکلاء کو بین الاقوامی اربیٹریشن کے قوانین کے حوالے سے تربیت دینگے اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ نے رجسٹرار غلام عباس چوپا کے ہمراہ سنگاپور انٹرنیشنل اربیٹریشن کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پرگلگت بلتستان چیف کورٹ اور سنگاپور انٹرنیشنل اربیٹریشن کے اشتراک سے جی بی میں بین الاقوامی معیار کا اربیٹریشن سنٹر کے قیام پر اتفاق ہوا۔ ملاقات میں سنگاپور بین الاقوامی اربیٹریشن حکام نے جی بی میں بین الاقوامی سطح پر اربیٹریشن سنڑ کے قیام کے لئے معاونت کی یقین دہائی کرائی اور اگست میں بین الاقوامی سطح کے ماہرین قانون گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے۔ جی بی میں ججز اور وکلاء کو بین الاقوامی اربیٹریشن کے قوانین کے حوالے سے تربیت دینگے اور اس طرح بین الاقوامی اربیٹریشن سنڑ سنگاپور کے اشتراک سے دوسرے مرحلے میں گلگت بلتستان ججز اور وکلاء کو ٹریننگ کے لئے سنگاپور بلایا جائے گا اور عالمی سطح کے اداروں تک رسائی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بین الاقوامی اربیٹریشن میں بین الاقوامی ججز اور وکلاء کو گلگت بلتستان اربیٹریشن کے
پڑھیں:
پورا پاکستان اور گلگت بلتستان افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، یاسر تابان
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے سپیشل کوارڈنیٹر نے ایک بیان میں کہا کہ انڈین میڈیا میں جنرل بخشی جیسے غیر سنجیدہ عناصر کی چیخ و پکار اور گیدڑ بھبکیوں کا پاکستان پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ افواجِ پاکستان وطن عزیز کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ہر ممکن اقدام کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فوکل پرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام برائے گلگت و سپیشل کوارڈنیٹر برائے وزیراعلی جی بی یاسر تابان نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہونے والی پاک فوج کا حامل ملک ہے۔ بھارت، مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی دہشت گردی اور اپنی انٹیلیجنس کی ناکامی کو چھپانے کے لیے پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات اور دھمکیوں کا سہارا لے رہا ہے، لیکن وہ اس سے کچھ حاصل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان اور گلگت بلتستان افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انڈین میڈیا میں جنرل بخشی جیسے غیر سنجیدہ عناصر کی چیخ و پکار اور گیدڑ بھبکیوں کا پاکستان پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ افواجِ پاکستان وطن عزیز کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ہر ممکن اقدام کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔