2025-04-25@23:45:20 GMT
تلاش کی گنتی: 562

«میں بین الاقوامی»:

    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 1.92 فیصد کی مزید کمی ہوئی ہے، مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح منفی3.52فیصد ہوگئی۔ڈان نیوز کے مطابق ادارہ شماریات پاکستان نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 11 اشیا مہنگی اور 18 سستی ہوئیں جبکہ 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ بجلی کے سہ ماہی چارجز 19.17 فیصد کم ہوئے جبکہ ایک ہفتے میں چکن 11.75، آٹا 5.68 اور لہسن 4.66 فیصد سستا ہوا جبکہ کیلے 3.51 ، پیاز 1.93 اورچاول 1.58فیصد سستے ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آلو اور انڈے بالترتیب 6.94 اور 0.66 فیصد مہنگے...
      بیجنگ: چائنا میڈیا گروپ اور بین الاقوامی ہارس رائیڈنگ فیڈریشن نے بیجنگ میں تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ، اور فریقین نے مشترکہ طور پر گھڑ سواری کے کھیلوں کی ترقی کو فروغ دینے اور ایونٹ براڈکاسٹ کوریج کرنے پر ایک معاہدے پر اتفاق کیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور انٹرنیشنل ہارس رائیڈنگ فیڈریشن اور اے ایس او آئی ایف کے صدر اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے رکن انگمار ڈیووس نے دونوں فریقوں کی جانب سے معاہدے پر دستخط کیے۔ انگمار ڈیووس نے گھڑ سواری کے کھیلوں کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کرنے پر چائنا میڈیا گروپ کا...
    ملیریا کا عالمی دن بین الاقوامی سطح پر عملی اقدامات، ملیریا کے خاتمے اور قابل علاج بیماری کے خلاف جنگ میں آخری حد تک جانے کے عزم کی تجدید کا ایک دن ہے۔ اس سال کا تھیم - "ملیریا کو ختم کرنا ہے، سرمایہ کاری سے اور مزید کوششوں اور نئی تحریک سے " جس کا مقصد ملیریا کے خاتمے کی جانب پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے عالمی پالیسی سے لے کر کمیونٹی ایکشن تک تمام سطحوں پر کوششوں کو از سر نو متحرک کرنا ہے۔ حکومت اور ملکی قیادت، ملیریا کے قومی پروگراموں، اور صحت کے نظام کی اصلاحات و حکمت عملی کے ذریعے، دور دراز علاقوں پہنچنے اور اسے ختم کرنے کے اہداف کو حاصل کرنے...
    بھارت کی جانب سے 1960 کے سندھ طاس معاہدے کو ‘فوری طور پر معطل’ کرنے کا اعلان جنوبی ایشیا کی سیاست میں ایک سنگین موڑ اور بین الاقوامی قانون کے مسلمہ اصولوں سے انحراف کا مظہر ہے۔ 24 اپریل 2025 کو بھارت کی وزارت جل شکتی کی جانب سے پاکستان کو بھیجے گئے خط میں آبادی میں ہونے والی تبدیلیوں، صاف توانائی کی ضروریات اور سرحد پار دہشتگردی جیسے عوامل کا حوالہ دے کر اس فیصلے کو جواز بخشنے کی کوشش کی گئی۔ لیکن قانونی نقطۂ نظر سے دیکھا جائے تو یہ اقدام ایک ایسے معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی کوشش ہے جو نہ صرف 2 ممالک کے درمیان دہائیوں سے جاری تعاون کی علامت ہے بلکہ...
    اپنے بیان میں چیئرمین کشمیر کونسل ای یو نے پہلگام واقعے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سویلینز، بالخصوص نہتے سیاحوں پر حملہ انسانی و اخلاقی اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے سیاحوں پر ہونے والے حالیہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ علی رضا سید نے اپنے بیان میں پہلگام واقعے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سویلینز، بالخصوص نہتے سیاحوں پر حملہ انسانی و اخلاقی اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ کشمیر...
    پاکستان نے اقوام متحدہ میں بین الاقوامی تجارتی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے جو ترقی پذیر ممالک کی خواہشات اور ضروریات کا آئینہ دار ہو۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے آریہ فارمولا اجلاس میں ایک بیان میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد خان نے کہا کہ ہمیں کثیر الجہتی اور اجتماعی اقدام پر اعتماد کو بحال کرنا چاہئے۔ انہوں نے مذاکرے اور سفارتکاری کو فروغ دینے، یکطرفہ سوچ کو ترک کرنے، محاذ آرائی سے گریز کرنے اور بگڑتے ہوئے عالمی ماحول کے پس منظر میں باہمی طور پر سود مند تعاون کو فروغ دینے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔کثیر الجہتی نظام کو مستحکم بنانے کے لئے پاکستانی تجاویز پیش کرتے ہوئے انہوں...
    اسلام آباد: چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی بین الاقوامی پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بین الاقوامی پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کا چئیرمین منتخب ہونے پر اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا۔ عشائیے میں چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز، وفاقی وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور ڈپلومیٹس نے شرکت کی۔ چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری متفقہ تقرری برائے بانی چیئرمین بین الاقوامی پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس پاکستان کی پارلیمانی سفارتکاری کی کامیابی اور ملک کے عالمی وقار کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تعاون، مکالمے کا فروغ اور باہمی احترام پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بنیادی...
    ذرائع نے بتایا کہ دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو باضابطہ تحریری طور پر پاکستان کے فیصلوں سے آگاہ کر دیا، جبکہ بھارتی ہائی کمیشن کے ڈیفنس، ایئر اور نیول اتاشی کو ناپسندیدہ قرار دینے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے پاکستان نے بھارت کو اپنے جوابی فیصلوں سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی ناظم الامور گیتکا سری واستو کی دفتر خارجہ طلبی کی گئی جو تھوڑی دیر قبل دفتر خارجہ پہنچیں، پاکستان نے ایک ڈی مارش بھی بھارتی ناظم الامور کے حوالے کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو باضابطہ تحریری طور پر پاکستان کے فیصلوں سے...
    بھارتی ہائی کمیشن کے ناظم الامور گیتکا سری واستو کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی اقدامات پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ناظم الامور کو بھارتی اقدامات پر احتجاجی مراسلہ دیا گیا، بھارتی ناظم الامور کو ہائی کمیشن میں ناپسندیدہ شخصیات کی فہرست دی گئی۔ بھارتی حکومت کا اٹاری، حسینی والا اور صادقی میں بارڈر تقریبات محدود کرنے کا فیصلہنوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بی ایس ایف تینوں بارڈر پر تقریبات کے دوران گیٹ بند رکھیں گے۔  بھارتی ہائی کمیشن میں بھارتی بری، بحری اور فضائی اتاشیوں کو ناپسندیدہ قرار دیا گیا، بھارت کے بری، بحری اور فضائی اتاشیوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے، بھارت کے فوجی...
    نئی دہلی(ممتازرپورٹ)پاکستان کی طرف سے اپنی فضائی حدودکی بندش کے بعد بھارت کی بین الاقوامی پروازوں کاشیڈول بری طرح متاثر، متبادل روٹس کے پیش نظرمسافروں کونئے سرے سے بکنگ یاری فنڈزکاآپشن دےدیاگیا،متعددممالک کےلئے پروازیں تاخیرکاشکارہونے کاخدشہ ۔بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق باکستانی فضائی حدودبندہونے کے بعد ایئرانڈیا،انڈیگو اور سپائس جیٹ سمیت بھارتی ایئرلائنز نے اعلان کیاکہ شمالی امریکہ،برطانیہ،یورپ اورمشرق وسطیٰ سے آنے اورجانے والی پروازیں متبادل روٹ اختیارکریں گی۔انڈیاکی سب سے بڑی ایئرلائن انڈیگونے ٹریول ایڈوائزری میں مسافروں سے کہاکہ پروازوں سے متعلق تازہ ترین صورتحال جاننے کےلئے ویب سائٹ دیکھتے رہیں، مسافروں سے کہاگیاکہ وہ نئے سرے سے بکنگ یاری فنڈزکے آپشن بھی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے استعمال کریں۔ایڈائزر ی میں پروازوں کی آمدورفت میں تاخیرکابھی عندیہ دیاگیاہے۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ہائی کمیشن کے ناظم الامور گیتکا سری واستو کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی اقدامات پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو بھارتی اقدامات پر احتجاجی مراسلہ دیا گیا، بھارتی ناظم الامور کو ہائی کمیشن میں ناپسندیدہ شخصیات کی فہرست دی گئی۔  بھارتی ہائی کمیشن میں بھارتی بری، بحری اور فضائی اتاشیوں کو ناپسندیدہ قرار دیا گیا، بھارت کے بری، بحری اور فضائی اتاشیوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے، بھارت کے فوجی اتاشیوں کے ساتھ ان کے عملے کو بھی ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔پاکستان نے بھارت کو اپنے جوابی فیصلوں سے تحریری آگاہ کردیا، بھارتی ناظم الامور کو سفارتی تعلقات...
    سندھ طاس معاہدے پر بھارت کے یکطرفہ اقدامات اور شملہ معاہدے کی معطلی: قانونی نقطہ نظر WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز تحریر۔۔حافظ احسان احمد کھوکھر،ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور ممتاز ماہرِ آئینی و بین الاقوامی قانونبھارت کی مسلسل پاکستان دشمنی اور دو طرفہ و بین الاقوامی وعدوں کی خلاف ورزیوں کے پیش نظر، سندھ طاس معاہدے اور شملہ معاہدے کی معطلی جیسے حالیہ اقدامات کا قانونی جائزہ لینا نہایت ضروری ہے۔ یہ دونوں معاہدے پاک بھارت تعلقات کی بنیاد سمجھے جاتے ہیں، اور بین الاقوامی قانون کے تحت پاکستان کا موقف اصولی، مضبوط اور قابلِ دفاع ہے۔سندھ طاس معاہدہ، جو 1960 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان عالمی بینک کی ضمانت کے ساتھ طے پایا تھا، ایک بین...
    دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاج کیا اور بھارت کے جارحانہ اقدامات پر احتجاجی مراسلہ تھما دیا جبکہ پاکستان نے اپنے جوابی فیصلوں سے تحریری آگاہ کردیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی ناظم الامور گیتکا سری واستو کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا جس پر وہ دفتر خارجہ پہنچیں، دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو باضابطہ تحریری طور پر پاکستان کے فیصلوں سے آگاہ کر دیا، پاکستان نے ایک ڈی مارش بھی بھارتی ناظم الامور کے حوالے کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ دفتر خارجہ نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں کی فہرست بھی بھارتی ناظم الامور کے حوالے کی جبکہ بھارتی ہائی کمیشن کے ڈیفنس، ایئر اور نیول اتاشی کو ناپسندیدہ قرار دینے کے...
    پاکستان نے بھارت کے اعلانات کے جواب میں بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکےاپنے جوابی فیصلوں سے تحریری آگاہ کردیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی ناظم الامور گیتکا سری واستو کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا جس پر وہ دفتر خارجہ پہنچیں، دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو باضابطہ تحریری طور پر پاکستان کے فیصلوں سے آگاہ کر دیا، پاکستان نے ایک ڈی مارش بھی بھارتی ناظم الامور کے حوالے کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی ناظم الامور کی وزارت خارجہ میں طلبی، لائن آف کنٹرول پر شہری کی ہلاکت پر شدید احتجاج بھارتی ناظم الامور کو بھارتی ہائی کمشن کے ڈیفنس، ائیر اور نیول اتاشی کو ناپسندیدہ قرار دینے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا،بھارتی ڈیفنس, نیول اور...
    اقوام متحدہ: اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو  چھونگ نے “بین الاقوامی تعلقات پر یکطرفہ اور غنڈہ گردی کے اثرات” کے موضوع پر سلامتی کونسل کے آریا فارمیٹ اجلاس کی صدارت کی، جس میں سلامتی کونسل کے ارکان سمیت 80 سے زائد ممالک نے شرکت کی۔جمعرات کے روز سفیر فو  چھونگ نے کہا کہ امریکہ ” مساوی محصولات ” اور “انصاف” کے جھنڈے تلے  زیرو سم گیم میں مصروف ہے ، جو بنیادی طور پر محصولات کے ذریعے موجودہ بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظام کو تباہ کر رہا ہے، امریکی مفادات کو بین الاقوامی برادری کے عمومی مفادات پر ترجیح دے رہا ہے، اور دنیا کے تمام ممالک کے جائز مفادات کی قیمت پر امریکی بالادستی کے...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے یکطرفہ فیصلہ نہیں کرسکتا۔ قومی سلامتی اجلاس کے بعد ہم بھارت کو جامع جواب دیں گے۔ مزید پڑھیں: ترسیلات زر میں اضافہ، خواجہ آصف کی بائیکاٹ مہم چلانے والی پی ٹی آئی پر تنقید پہلگام سیاحتی مقام پر حالیہ حملوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم کہیں بھی ہر قسم کی دہشتگردی کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار رہا ہے۔ بھارت کی جانب...
      بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے موسمیاتی تبدیلی اور منصفانہ منتقلی سے متعلق رہنماؤں کے ورچوئل سربراہ اجلاس سے خطاب کیا۔بدھ کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ جب ہم اعتماد ،یکجہتی اور تعاون کو مضبوط کریں گے تو ہم رکاوٹوں کو توڑنے اور عالمی آب و ہوا کی حکمرانی اور دنیا کے تمام ترقی پسند مقاصد کی مستحکم اور دور رس ترقی کو فروغ دینے کے قابل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے، ہمیں کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ دوسرا، ہمیں بین الاقوامی تعاون کو گہرا کرنے کی ضرورت ہے۔ تیسرا، ترقی یافتہ ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ ترقی پذیر ممالک کو سبز اور کم کاربن منتقلی...
    بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے آذربائیجان کے صدر الہام علیئوف سے بیجنگ میں گریٹ ہال آف دی پیپل میں ملاقات کی۔ دونوں سربراہان مملکت نے چین اور آذربائیجان کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کا اعلان کیا۔بد ھ کے روزشی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین قومی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کے راستے پر گامزن رہنے میں آذربائیجان کی حمایت کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین انتہا پسندی،دہشتگردی اورعلیحدگی پسندی کے خلاف کارروائیوں میں آذربائیجان کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ چین اور آذربائیجان کو ترقیاتی حکمت عملیوں...
    دہشت گردی کا عفریت پاکستان کے وجود کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے۔ لسانی دہشت گردوں کے علاوہ مذہب کی آڑ میں بے گناہ مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے دہشت گرد ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے در پے ہیں۔ اسلام امن کا مذہب ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعلیمات کی روشنی میں جہاد کے نام پر نہتے معصوم انسانوں کا خون بہانا جائز نہیں۔ دہشت گرد جہاد کی جس مقدس اصطلاح کو مسخ کر کے دہشت گردی کا جواز گھڑ رہے ہیں وہ سراسر قرانی احکامات سے انحراف ہے ۔ اسلامی تعلیمات کے عظیم الشان تصور کے مطابق قتال دراصل جہاد کا وہ شعبہ ہے جس میں ظالم اور جارحیت پر...
    واشنگٹن: وفاقی وزیرِ خزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے اسپرنگ اجلاسوں کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں عالمی مالیاتی اداروں اور بین الاقوامی بینکوں کے نمائندوں سے اہم ملاقاتیں کیں۔ وفاقی وزیرِ خزانہ نے ادارہ جاتی سرمایہ کاروں سے ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال، حالیہ مالی و مانیٹری پیش رفت اور جاری اصلاحاتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی جانب سے کی جانے والی ساختی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، جن کے باعث بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان نے اب اسکور بورڈ پر کچھ رنز بنالیا ہے لیکن ماضی کی...
    راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن )سینٹر فار انٹرنیشنل سٹریٹجک سٹڈیز (CISS)، اسلام آباد نے "ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے دور میں نیوکلیئر ڈیٹرنس" کے موضوع پر2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کی، جس میں دنیا بھر سے سکالرز اور ماہرین کے  ممتاز گروپ نے شرکت کی۔ کانفرنس کا مقصد عالمی سٹریٹجک مسائل پر تعمیری بات چیت کو فروغ دینا اور پاکستان کے پالیسی نقطہ نظر کو شیئر کرنا تھا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا مہمان خصوصی تھے اور کانفرنس کے پہلے دن کلیدی خطبہ دیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مذاکرات اور تعاون جاری رکھنے کے پاکستان...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 اپریل ۔2025 )پاکستان سمیت بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور بین الاقوامی فنانشل ادارے رواں سال سونے کی قیمتیں مزید بڑھنے کی پیش گوئی کر رہے ہیں پاکستان میں 24 قیراط ایک تولہ سونے کی قیمت تین لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 3300 ڈالر تک پہنچ گئی ہے.(جاری ہے) پاکستان جیمز، جیولرز اینڈ مینو فکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارش جاوید نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ امریکہ کی جانب سے چین پر ٹیرف لگنے سے پہلے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت دو لاکھ 80 ہزار کے لگ بھگ...
    یمنی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ اور اس کے اداروں کے علاوہ دنیا بھر کے ممالک کو ایک خط بھیج کر امریکی جرائم پر بین الاقوامی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ اس ملک نے یمن پر ایک ہزار کے قریب وحشیانہ حملے کیے ہیں اور اس کا ہدف صیہونیوں اور ان کے جرائم کی حمایت کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایسے وقت جب امریکہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کے خلاف صیہونی رژیم کے جرائم کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور اس مقصد کے لیے یمن میں عام شہریوں اور شہری مراکز پر وحشیانہ جارحیت انجام دینے میں مصروف ہے اور حالیہ ہفتوں میں اس ملک کے سیکڑوں شہریوں کا قتل عام کر چکا...
    سعودی آرامکو اور چین کی برقی گاڑیوں کی بڑی کمپنی بی وائی ڈی نے پیر کو نیو انرجی وہیکل ٹیکنالوجی پر مل کر کام کرنے کے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق سعودی آئل کمپنی پہلے ہی فرانس کی کمپنی رینالٹ اور چینی آٹومیکر گیلی کے ساتھ تھرمل انجن تیار کرنے کے مشترکہ منصوبے میں شراکت دار ہے۔ اس کی ذیلی کمپنی سعودی آرامکو ٹیکنالوجیز کمپنی اب چینی الیکٹرک وہیکل (ای وی) اور ہائبرڈ گاڑیوں کی بڑی کمپنی کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، تاہم معاہدے کی شرائط واضح نہیں کی گئیں۔ پیر کو شنگھائی موٹر شو کے آغاز کے موقع پر جاری کردہ...
    اسلام آباد(خبرنگار)ایوان بالا کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا صدزرادری نے سینیٹ اجلاس پیر کی سہ پہر چار بجے طلب کیا تھا  کاروائی سہ پہرچار بجے شروع ہوگی اجلاس کی کاروائی کیلئے سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیاگیاہے ۔
    ین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ کو اسلام آباد کے نجی گرلز ہاسٹل میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، تھانہ رمنا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ دارالحکومت کے رہائشی سیکٹر جی10 میں قائم نجی گرلز ہاسٹل میں مقیم 22سالہ ایمان فیروز کو گزشتہ شب نامعلوم نوجوان نے اس کے کمرے میں داخل ہوکر مبینہ طور پر دیگر طالبات کی موجودگی میں فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔ 261.025 by Asadullah on Scribd زخمی طالبہ کو پمز اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جاںبر نہ ہوسکی، پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں قتل کی اس واردات کا مقدمہ نامعلوم نوجوان کیخلاف رمنا تھانے میں درج کرلیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق بین الاقوامی اسلامی...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم اسٹرکچرل ریفارم ہے جو نظام کی بہتری کے لیے کی گئی،علم غیب کسی کے پاس نہیں ہے، ضرورت کے تحت کل کو اگر کوئی چیز کرنا پڑی تو تمام اتحادی جماعتیں و پارلیمنٹ بیٹھ کر سوچیں گی۔پنجاب بار کونسل میں دو روزہ بین الاقوامی مصالحت و ثالثی ٹریننگ کا آغاز ہوگیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 15 سال پہلے محمد احمد نعیم صاحب سے گزارش کی تھی کہ سیکھنے کے عمل میں ہمارا ساتھ دیں۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور کا شکریہ کہ جو رسپانس ہے وہ خوش آئند ہے، اے ڈے آر...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی ہے۔بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔دوسری جانب کراچی 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا۔ آئندہ دنوں میں بجلی مزید 7 سے 8 روپے فی یونٹ سستی ہوگی، اعظم نذیر تارڑ
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ دوسری جانب کراچی 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 اپریل 2025ء) امریکہ میں تین بھارتی اور دو چینی طلباء نے ملک کے ہوم لینڈ سکیورٹی ڈپارٹمنٹ اور امیگریشن کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ ان طلباء نے امریکہ کی جانب سے کئی غیر ملکی اسٹوڈنٹس کے ایف ون ویزا منسوخ کیے جانے کے بعد یہ قدم اٹھایا۔ نیو ہمسفائیر کے ڈسٹرکٹ کورٹ میں امریکن سول لبرٹیز یونین (اے سی ایل یو) کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں ٹرمپ انتظامیہپر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ وہ "یکطرفہ طور پر سینکڑوں بین الاقوامی طلباء کے ایف ون ویزا اسٹیٹس کو منسوخ کر رہے ہیں۔" مقدمہ آخر ہے کیا؟ ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف طلباء کی اس قانونی جنگ میں ان...
    اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے وزارت داخلہ آمد پر اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا کا خیر مقدم کیا، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ایڈوائزر فیصل شاہکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں پاکستان اور اقوام متحدہ کے امن مشنز کے مابین تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا، محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کا بھرپور حامی رہا ہے۔ عالمی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)بالائی علاقوں میں شدید موسمی خرابی کی وجہ سے ملک بھر کی متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں جس کے باعث سینکڑوں سیاح پریشان ہوگئے ۔(جاری ہے) فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد سے اسکردو کے لیے قومی ائیر لائن کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ اسکردو کیلئے پروازیں پی کے 455، 456، 453، 454، 451، 452 پریٹ نہ کر نے کا بتایاگیا اس کے علاوہ ذرائع کی جانب کی بتایا گیا کہ شدید موسمی خرابی کی وجہ سے متوقع طور پر (آج)اتوار کو بھی بالائی علاقوں کا فلائٹ شیڈول متاثر ہوگا۔ذرائع کے مطابق موسمی خرابی اور آپریشنل مسائل کی وجہ سے اسلام آباد کی 22 پروازیں...
    اسکرین گریبز بین الاقوامی فوڈ چین پر حملہ کرنے والے 6 ملزمان کو راولپنڈی کی مقامی عدالت پیش کر دیا گیا۔ملزمان کو سول جج ممتاز ہنجرا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت میں بیان دیتے ہوئے ملزم کامران سجاد نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے لیے ایسا کیا، معلوم نہیں تھا یہ نتائج ہوں گے، سچے دل سے معافی مانگتا ہوں مجھے معاف کیا جائے۔ نارتھ کراچی، انٹرنیشنل فوڈ چین ریسٹورنٹ پر حملے میں ملوث 4 ملزمان گرفتارکراچی نارتھ کراچی میں گذشتہ روز انٹر نیشنل فوڈ چین... ملزم نصیر احمد نے اپنے مؤقف میں کہا کہ سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے لیے یہ سب کیا، اپنے عمل پر افسوس ہے، کوئی شخص بھی ایسا کام نہ...
    بالائی علاقوں میں خراب موسم کی وجہ سے اسکردو اور گلگت کی 12 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 603، 604 منسوخ کر دی گئی ہیں۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد سے اسکردو قومی ایئر کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں اسکردو کے لیے پروازیں پی کے 455، 456، 453، 454، 451، 452 آج آپریٹ نہیں ہوں گی۔  اسلام آباد سے اسکردو کی نجی ایئر لائن کی 2 پروازیں پی اے 251، 252 تاخیر کے بعد منسوخ کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق شدید موسمی خرابی کی وجہ سے متوقع طور پر کل بھی بالائی علاقوں کا فلائٹ شیڈول متاثر ہو گا۔  موسمی خرابی اور آپریشنل...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے ملاقات کی۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے وزارت داخلہ آمد پر اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا کا خیر مقدم کیا، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ایڈوائزر فیصل شاہکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور اقوام متحدہ کے امن مشنز کے مابین تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا، محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کا بھرپور حامی رہا ہے۔ عالمی امن کیلئے اپنا بھر پور کردار جاری رکھیں  گے، پاکستانی...
    راولپنڈی: پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو اُجاگر کرنے کے لیے کھاریاں گیریژن میں آٹھویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلوں کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس کی اختتامی تقریب میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس 60 گھنٹے طویل پیٹرولنگ مشق کا مقصد جنگی مہارتوں، فزیکل فٹنس اور فیصلہ سازی کی صلاحیتوں کو نکھارنا تھا۔ مشق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں میں کی گئی، جہاں شدید موسمی حالات میں اعلیٰ درجے کی حکمت عملی، ہم آہنگی اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا گیا۔   اس بین الاقوامی مقابلے میں پاکستان آرمی کی 7...
    پاکستان میں بین الاقوامی فاسٹ فوڈ چینز پر حملوں کے الزام میں 170سے زائد افراد گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں گذشتہ چند روز کے دوران مختلف شہروں میں بین الاقوامی فاسٹ فوڈ چینز کے ایف سی کے خلاف پرتشدد حملوں کے الزام میں 170سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ روئٹرز کے مطابق پولیس نے کم از کم 11ایسے واقعات کی تصدیق کی۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پاکستان کے بڑے شہروں جن میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت دیگر شامل ہیں، میں پولیس نے کم از کم 11 ایسے واقعات کی تصدیق کی ہے جن میں مظاہرین نے ڈنڈوں سے لیس ہو کر کے ایف سی کی مختلف...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیروڈی کے طور پر ڈیزائن کیے گئے چینی ساختہ ٹوائلٹ برش کی گھریلو فروخت میں چین اور امریکہ کے درمیان ٹیرف کی جنگ کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پیلا ٹرمپ ٹوائلٹ برش نیا نہیں ہے۔ یہ امریکی صدر کے دفتر میں پہلی مدت کا ہے، جب چین اور امریکا دونوں میں، ان کی مقبولیت کی وجہ سے چینی فیکٹریاں ٹرمپ کی تھیم والی مصنوعات تیار کر رہی تھیں۔  لیکن اب چینی اشیا پر ٹرمپ کے زیادہ ٹیرف لگانے کے بعد امریکی صدر کا مذاق اڑانے کے لیے چینی عوام یہ مضحکہ خیز ٹوائلٹ برش خرید رہے ہیں۔  ییوو نامی چینی شہر میں بہت سی چھوٹی فیکٹریاں ہیں جو کم لاگت...
    نارتھ کراچی میں بین الاقوامی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر حملہ کرنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ نارتھ کراچی میں واقع بین الاقوامی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر حملہ کرنے والے مشتعل افراد کے خلاف سرکاری کی مدیعت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ واقعہ تھانہ سرسید کی حدود میں پیش آیا جہاں 16 اپریل کی شب مشتعل ہجوم نے ریسٹورنٹ پر شدید پتھراؤ کیا، جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس کے مطابق حملے کے دوران پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں وسیم عمر،...
    صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی جوہری پروگرام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس بین الاقوامی ادارے کی رپورٹس پیشہ ورانہ و تکنیکی ہوں، جن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے گریز کیا جائے جو اسلامی جمہوریہ ایران کے مخالفین اور تخریبی میڈیا کو پروپیگنڈہ کرنے کا موقع فراہم کرسکیں۔ اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر "رافائل گروسی" گزشتہ روز ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچے، جہاں انہوں نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری پروگرام کے سربراہ "محمد اسلامی" سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد محمد اسلامی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہمیشہ اس بات کی توقع رہتی ہے کہ IAEA غیر جانبدار رہے۔...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2025 )پاکستان اور روس کے وفود کے مابین بین الاقوامی سلامتی ،علاقائی و عالمی استحکام پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مشاورتی گروپ کا 16واں اجلاس آئندہ سال ماسکو میں منعقد کیا جائے گا ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان مشاورتی گروپ برائے تذویراتی استحکام کا پندرھواں دور اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک نے بین الاقوامی سلامتی، علاقائی و عالمی استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاپاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ طاہر اندرابی نے کی جبکہ روسی وفد کی سربراہی نائب وزیر امور خارجہ ایس اے رائبکوف نے کی.(جاری ہے) مشاورتی اجلاس کے دوران آرمز...
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر)وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاریلیف عوام کو منتقل کرنے کی بجائے بلوچستان کی بڑی شاہراہ این 25 کی تعمیر کے لئے رقم استعمال کرنے کافیصلہ اصولی طور پرغلط ہے اور پی ایس ڈی پی کس مرض کی دوا ہے؟اس میں سے بلوچستان کا احساس محرومی دورکرنے اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈزکیوں نہیں دیئے گئے،کیااس کاکوئی حساب دینے والاہے؟پھرقوم کو کوئی بتائے گاکہ اب تک این ایف سی ایوارڈ کا کتناپیسہ بلوچستان کو دیاگیااوروہاں کے نواب،سردارکتناپیسہ دبئی اور ملائشیالے کرگئے؟اس کاکسی نے پتہ چلانے کی کوشش کی ،ایک عام موٹرسائیکل اور چھوٹی گاڑی والے کاکیاقصورہے کہ اسے عالمی سطح پرقیمتوں میں کمی کا ریلیف نہ ملے ،جب مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف کو منانے...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تاریخ میں پہلی بار پاکستان میں پاک گلف تعاون کونسل انسداد منشیات انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اسلام آباد میں منعقدہ  کانفرنس میں گلف تعاون کونسل کے ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر بحرین، عمان اور کویت کے انسداد منشیات ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے خصوصی شرکت کی۔ گلف تعاون کونسل کے ممالک کے انسداد منشیات فورس کے ڈی جیز بھی کانفرنس میں شریک ہوئے۔ کانفرنس کے شرکاء نے انسداد منشیات کیلئے مشترکہ حکمت عملی اور اجتماعی اقدامات پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے گلف تعاون کونسل کے ممالک کے اعلیٰ سطح کے وفود کو خوش آمدید کہا۔ اے این ایف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عبدالمعید...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی نے ایک حلفیہ بیان کیاتھاکہ ان کو بانی پی ٹی آئی نے یہ کہا اور وہ سارے معاملات، وہ ملاقات ہوتی ہے اس کے بعد ان کا بیان جاری ہوتا ہے پھر ملاقاتوں پر تقریباًمستقل پابندی لگ جاتی ہے، ایک دو اہم لوگ بیچ میں ملے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج پھر ملاقات ہوتی ہے، بیرسٹر گوہر آکر بتاتے ہیں اور باقی لوگ بھی بتا رہے ہیں یہ یہ باتیں ہوئیں اور مذاکرات کے حوالے سے وضاحت ہوئی۔  تجزیہ کار فیصل حسین نے کہاکہ تحریک انصاف میں جو اختلافات کی بات ہوتی ہے جتنا نظر آتا ہے...
    رافائل گروسی آئندہ بدھ کی صبح تہران پہنچیں گے جہاں وہ ایرانی وزیر خارجہ سمیت جوہری پروگرام کے سربراہ سے ملاقات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر "رافائل گروسی" سے ویانا میں مقیم بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے سفیر اور مستقل نمائندہ "میخائل اولیانوف" نے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ایسے پس منظر میں انجام پائی جب رافائل گروسی ایران کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس ملاقات کی خبر میخائل اولیانوف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ کے ذریعے دی۔ جس میں انہوں نے لکھا کہ آج میں نے IAEA کے سربراہ سے ملاقات کی۔ جس میں ہم نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی اور ایران کے درمیان مستقبل میں ہونے والے...
    ریٹنگ ایجنسی کے مطابق توقع کہ ہے جون تک پاکستان کا مجموعی بجٹ خسارہ کم ہو کر 6 فیصد ہو جائے گا، درمیانی مدت میں یہ خسارہ تقریباً 5 فیصد تک محدود رہنے کی امید ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فِچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کرتے ہوئے اسے ٹرپل سی پلس سے بڑھا کر بی مائنس کر دیا۔ فچ نے پاکستان کا معاشی منظر نامہ بھی منفی سے بڑھا کر مستحکم قرار دے دیا۔ ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی قرضہ جاتی ریٹنگ کو ٹپل سے پلس سے بڑھا کر بی مائنس کر دیا گیا ہے جبکہ پاکستان کی مقامی کرنسی کی ریٹنگ بھی بی مائنس کر دی گئی ہے۔ فچ کے مطابق یہ اپگریڈ...
    بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ بڑھادی. لانگ ٹرم فارن کرنسی کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے بڑھا کر منفی بی کردی گئی۔ذرائع کے مطبق فچ ریٹنگ نے پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم قرار دے دیا. ریٹنگ ایجنسی فچ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بجٹ خسارے کو محدود کیا ہےجبکہ اسٹرکچرل ریفارمز سے بھی بھی معیشت میں بہتری آئی ہے۔ پاکستان نے مالی خسارے میں کمی اور اصلاحات پر پیش رفت کی ہے۔ریٹنگ ایجسنی کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کا بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے چھ فیصد تک رہنے کا امکان ہے، جو گزشتہ مالی سال 7 فیصد تھا۔فچ ریٹنگز کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف پروگرام پر مؤثر عمل کر رہا ہے، پاکستان...
    بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فِچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کرتے ہوئے اسے ٹرپل سی پلس سے بڑھا کر بی مائنس کردیا۔تفصیلات کے مطابق فچ نے پاکستان کا معاشی منظر نامہ بھی منفی سے بڑھا کر مستحکم قرار دے دیا۔ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی قرضہ جاتی ریٹنگ کو ٹپل سے پلس سے بڑھا کربی مائنس کردیا گیا ہے جبکہ پاکستان کی مقامی کرنسی کی ریٹنگ بھی بی مائنس کر دی گئی ہے۔فچ کے مطابق یہ اپگریڈ پاکستان کی بجٹ خسارے کو کم کرنے اور معاشی اصلاحات کے تسلسل پر...
    — فائل فوٹو  ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج کی غزہ کے بپٹسٹ اسپتال پر بم باری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ یہ حملہ غزہ میں طبی سہولتوں کو نشانہ بنانے کے مسلسل عمل کا حصّہ ہے، اسپتال پر حملہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کے مظالم کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے۔ غزہ: اسپتال پر اسرائیلی میزائل حملہاسرائیل افواج کی جانب سے غزہ میں الاھلہ عرب اسپتال پر 2 میزائل داغے گئے۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیلی حملوں میں خواتین، بچوں سمیت نہتے فلسطینی شہید ہو رہے ہیں، غزہ کا نظام صحت مفلوج...
    دمشق(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 اپریل ۔2025 )سعودی عرب نے عالمی بینک کو شام کے ذمہ واجب الاداد قرضوں کی ادائیگی کا عندیہ دیا ہے عرب نشریاتی ادارے نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ قرضوں کی ادائیگی سے تعمیر نو اور ملک کے مفلوج سرکاری شعبے کی مدد کے لیے لاکھوں ڈالر کی گرانٹ کی منظوری کی راہ ہموار ہوگی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اسلام پسندوں کی جانب سے سابق صدر بشار الاسد کا تختہ الٹنے کے بعد سعودی عرب کی جانب سے شام کو مالی امداد فراہم کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہوگا.(جاری ہے) یہ اس بات کا بھی اشارہ ہو سکتا ہے کہ شام کے لیے اہم خلیجی عرب امداد امریکی پابندیوں کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ نے یوکرین کے شہر سومی پر روس کے میزائل حملے کی مذمت کی ہے جس میں دو بچوں سمیت 34 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔مسیحی مذہبی تہوار پام سنڈے کے موقع پر شہر کے مرکز میں کیے گئے اس حملے میں ایک مصروف سڑک کو نشانہ بنایا گیا جس میں رہائشی عمارتیں، ایک تعلیمی ادارہ اور شہریوں کی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ Tweet URL اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اس حملے کو انتہائی تشویشناک اور ہولناک قرار دیا ہے۔(جاری ہے) ان کا کہنا ہے، پام سنڈے کے دن اور مسیحیوں کے مقدس...
    کراچی کے رہائشی نوجوان مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے لیپ ٹاپ سے بین الاقوامی مالیاتی فراڈ کے شواہد مل گئے، ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملزم کی کمپنی کی ماہانہ آمدن 4 لاکھ ڈالر تھی۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں ایف آئی اے کی جانب سے این او سی کیلئے دائر درخواست میں ملزم ارمغان سے ابتدائی تحقیقات اور پیش رفت رپورٹ شامل کی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم کے قبضے سے 18 لیپ ٹاپس برآمد کیے گئے تھے جن کی جانچ سے بین الاقوامی مالی فراڈ کے شواہد ملے ہیں، ملزم ارمغان کے کال سینٹر میں ایک وقت میں 25 سے...
    فوٹو آئی ایس پی آر پبی میں میں آٹھویں بین الاقوامی پاک فوج ٹیم اسپرٹ مشق 2025 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ نے کیا۔ مشق میں بحرین، بیلاروس، چین، سعودی عرب، مالدیپ اور مراکش کے دستے شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نیپال، قطر، سری لنکا، ترکی، امریکا اور ازبکستان کے دستے بھی مشق میں شامل ہیں۔ جبکہ بنگلا دیش، مصر، جرمنی، انڈونیشیا، کینیا، میانمار، جنوبی افریقہ اور تھائی لینڈ بطور مبصر شریک ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ ایک مشن مخصوص اور پیشہ ورانہ عسکری مشق ہے۔ مشق میں جسمانی فٹنس، ذہنی چستی اور پیشہ ورانہ...
    لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے چیلنج کا کئی ممالک کو سامنا ہے، وقت آگیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف کثیر الجہتی بین الاقوامی حکمت عملی تیار کی جائے اور بلا تاخیر عمل کیا جائے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ محمد افضل خان نے ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل پر گفتگو ہوئی، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے برطانیہ کے تعاون اور دہشت گردی کی حالیہ لہر، اسکے سدباب کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک برطانیہ تعلقات کو مضبوط کرنے...
    بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکہ کی طرف سے بعض مصنوعات پر “ریسیپروکل محصولات” سے استثنیٰ دینے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکہ کی جانب سے بعض تجارتی شراکت داروں پر اعلیٰ “ریسیپروکل محصولات” عائد کرنے میں عارضی تخفیف کے بعد پالیسی میں دوسری ایڈجسٹمنٹ ہے۔ یہ یکطرفہ “ریسیپروکل محصولات” کی غلط طریقہ کار کو درست کرنے کی طرف امریکہ کا ایک چھوٹا سا قدم ہے۔ 2 اپریل سے نافذ ہونے والے “ریسیپروکل محصولات” نے نہ ہی امریکہ کے کسی مسئلے کو حل کیا بلکہ بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظم کو شدید متاثر کیا، کاروباری اداروں کی عام پیداواری سرگرمیوں اور عوامی زندگی پر منفی اثرات ڈالے، جو نہ صرف دوسروں کو  بلکہ...
    واشنگٹن :امریکہ نے ایک میموریٹم جاری کیا، جس میں کمپیوٹرز ، اسمارٹ فونز ، سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ آلات ، اور انٹگریڈڈ سرکٹوں کو “ریسیپروکل محصولات” سے مستثنیٰ قرار دیا گیا۔ چینی حکومت نےاس کے جواب میں کہا کہ یکطرفہ “ریسیپروکل محصولات” کے غلط عمل کو درست کرنے میں یہ امریکا کی جانب سےایک چھوٹا سا قدم ہے۔ کچھ بین الاقوامی تنظیموں نے نشاندہی کی ہے کہ اگر امریکی حکومت متعلقہ مصنوعات کو استثنیٰ نہیں دیتی ہے تو ، “امریکی ٹیکنالوجی کی صنعت دس سال پیچھے چلی جائے گی اور مصنوعی ذہانت کا انقلاب نمایاں طور پر سست ہوجائے گا۔ حقائق سے ثابت ہوا ہے کہ 2 اپریل کو امریکہ کی طرف سے “ریسیپروکل محصولات” کے نفاذ کے بعد سے، بین...
     ویب ڈیسک:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کے چیلنج کا کئی ممالک کو سامنا ہے، وقت آگیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف کثیر الجہتی بین الاقوامی حکمت عملی تیار کی جائے اور بلا تاخیر عمل کیا جائے۔  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ محمد افضل خان نے ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل پر گفتگو ہوئی، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے برطانیہ کے تعاون اور دہشت گردی کی حالیہ لہر، اسکے سدباب کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ حافظ آباد میں آرگنائزڈکرائم یونٹ کو ن لیگ کے پبلک دفتر پرچھاپہ مارنا مہنگا پڑ گیا  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنی کور اور سیاسی کمیٹیوں میں تبدیلیوں پر غور کر رہی ہے، اور اعلیٰ پارٹی قیادت کے درمیان ان باڈیوں سے شہباز گل جیسے متنازع شخصیات کو نکالنے کے لیے مشاورت جاری ہے۔ پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق، مجوزہ تبدیلیوں پر پارٹی کے قید میں موجود بانی چیئرمین عمران خان سے مشاورت کی جائے گی، جن کی منظوری کسی بھی بڑی تنظیمی تبدیلی کے لیے ناگزیر ہے۔ ایک متعلقہ پیشرفت میں، پی ٹی آئی نے حال ہی میں اپنی خارجہ امور اور بین الاقوامی تعلقات کی کمیٹی کو باقاعدہ طور پر تحلیل کر دیا ہے۔ یہ کمیٹی رواں سال 28 جنوری کو قائم کی گئی تھی، جس میں نمایاں شخصیات...
    سٹی 42:پاکستان کے دانشور اور بین الاقوامی امور کے ماہر محمد مہدی نے ''انطالیہ ڈپلومیسی فورم '' میں''فلسطین کنٹیکٹ گروپ'' کے اجلاس کے موقع پر اپنا مقالہ  پیش کیا جس میں انہوں نے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے معاملے میں ڈپلومیسی تو ناکام ہوگئی ہے ،ہم پھر بار بار ڈپلومیسی سے کیوں کام لے رہے ہیں ،انہوں نے سوال اٹھایا کیا ہمارے پاس کوئی اورٹولز ہیں، کیا ہم نے شام کے معاملے کو کہیں مس ہینڈل تو نہیں کیا ؟ ۔ہم نے سارے مسلمانوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی ہے یا ہم نے انہیں اس موقع پر الگ الگ کر دیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کیا کوئی ایسی صورتحال بن سکتی ہے کہ ہم سب متحد ہوکر...
    ویب ڈیسک : سمندر پار پاکستانیوں کے دیرینہ مطالبے پر وفاقی حکومت نے آزاد جموں وکمشمیر میں بین الاقوامی ایئرپورٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کو اس حوالے سے کچھ عرصہ قبل کشمیری نژاد برطانوی ممبران پارلیمنٹ کا لکھا گیا ایک خط بھی منظر عام پر آیا ہے جس میں اس مطالبے کی حمایت کی گئی ہے۔ خط میں برطانوی ارکانِ پارلیمنٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کو آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ کی تعمیر پر زور دیا تھا۔ لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح اوور سیز پاکستانیوں کے پُرزور مطالبہ کے بعد وفاقی حکومت کی ہدایت پر اسلام آباد میں ایئرپورٹس اتھارٹی نے اس منصوبے کے لیے کنسلٹنسی...
    فیروز خان کے بین الاقوامی منصوبوں سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردعمل سامنے آگیا۔ پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، اپنے متنازع بیانات اور منفرد انداز کے باعث وہ اکثر و بیشتر میڈیا اور سوشل میڈیا پر چھائے رہتے ہیں، اس بار ان کی خبروں میں آنے کی وجہ ایک بین الاقوامی انٹرویو ہے، جس میں انہوں نے اپنے عالمی سطح پر ملنے والے منصوبوں پر بات کی۔ اداکار نے دعویٰ کیا کہ انہیں متعدد بین الاقوامی فلموں اور منصوبوں کی آفرز موصول ہو رہی ہیں۔ انٹرویو میں اداکار کے اندازِ گفتگو، لہجے اور دعوؤں نے سوشل میڈیا صارفین کو بھڑکا دیا، ان کے انگریزی...
    بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای  نے بیجنگ میں آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل گروسی کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ بین الاقوامی صورتحال میں موجودہ بدامنی کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ کچھ بڑے ممالک طاقت کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور سب سے پہلے اپنے   ملک کو اولین   ترجیح   دیتے ہوئے یکطرفہ غنڈہ گردی میں مصروف ہو رہے ہیں۔ حال ہی میں، امریکہ ہر جگہ محصولات کی ایک بڑی چھڑی چلا رہا ہے، کھلے عام اپنے مفادات کو تمام ممالک کے مشترکہ مفادات پر ترجیح دے رہا ہے، اور کثیر الجہتی تجارتی نظام اور طے شدہ قوانین کو واضح طور پر نظر انداز کر رہا ہے۔بین الاقوامی برادری اسے اس...
    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف ڈپلومیسی فورم 2025 کے تحت بین الاقوامی کانفرنس میں مرکز نگاہ بن گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کانفرنس میں دنیا بھر سے عالمی رہنما، سفارت کار اور مندوبین شریک ہوئے جنہوں نے تقریر کے بعد مریم نواز شریف سے ملاقات کی۔ مندوبین نے وزیراعلی مریم نواز کے خواتین اور بچوں کی تعلیم، صحت اور معاشی ترقی کے لئے اقدامات کو مثالی قرار دے دیا۔ مندوبین نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کو سراہا اور ان کی تقریر کو انتہائی متاثر کن قرار دیا۔ مندوبین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے وژن اور پالیسیز سے بڑی تبدیلی آئے گی، آپ کے تجربات سے سیکھنا چاہتے ہیں جبکہ بعض مندوبین نے وزیراعلی مریم نواز...
    امریکا کی ریاست ٹیکساس میں 122 سے زائد بین الاقوامی طلبا کے ویزا منسوخ کردیے گئے۔ امریکا بھر میں طلبا ویزا منسوخی میں ٹیکساس اب تک سرفہرست ہے، امریکی میڈیا کے مطابق اسٹوڈنٹ ایکسچینج وزیٹر پروگرام (SEVIS)سے طلبا کی امیگریشن ختم کردی گئی، 8 جامعات متاثر ہوئی ہیں۔ UNT اور UT Arlington میں 27، 27 طلبا کی حیثیت ختم کی گئی، متاثرہ طلبہ کی اکثریت کا تعلق ساؤتھ ایشائی ممالک اور مشرقِ وسطیٰ سے ہے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ داخلہ نے سوشل میڈیا نگرانی کا بھی اعلان کردیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات پر یہودی مخالف مواد کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔ Post Views: 3
    اقوام متحدہ کے ادارے ‘بین الاقوامی تجارتی مرکز’ (آئی ٹی سی) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پامیلا کوک ہیملٹن نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے دیگر ممالک پر تجارتی ٹیرف عائد کیے جانے سے بین الاقوامی تجارت 3 فیصد تک سکڑ سکتی ہے۔ جینیوا مین ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ امریکا کی اس پالیسی کا نتیجہ ٹیرف سے بچنے کے لیے طویل المدتی طور پر علاقائی تجارتی روابط کی تشکیل نو اور ان میں وسعت و مضبوطی کی صورت میں بھی برآمد ہو سکتا ہے۔ ہیملٹن کے مطابق اس سے سپلائی چین میں تبدیلی اور بین الاقوامی تجارتی اتحادوں کی تجدید کی ضرورت بھی پڑسکتی ہے۔ واضح رہے کہ بدھ کو امریکا کی جانب...
    ٹیرف کی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہے ، چینی صدر بیجنگ:جمعہ کے روز چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں چین کے دورے پر آئے ہوئے ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز سے ملاقات کی ہے۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اس سال چین اور اسپین کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی 20 ویں سالگرہ ہے ، اور چین اسپین کے ساتھ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کا خواہاں ہے جو زیادہ اسٹریٹجک اور ترقیاتی توانائی سے بھرپور ہو۔ چین اور اسپین کو منصفانہ اور معقول عالمی گورننس سسٹم کی تعمیر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ موجودہ حالات میں، چین اور یورپی یونین کو شراکت داروں کے تعلقات اور کھلے تعاون...
      بیجنگ :اس سال کے آغاز سے ہی امریکہ کی محصولاتی پالیسیوں سے دنیا بھر میں افراتفری پھیل گئی ہے نیز خود امریکی معاشرے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ گولڈ مین ساکس گروپ نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں آنے والے سال میں امریکہ میں کساد کے امکانات کو 35 فیصد سے بڑھا کر 45 فیصد کردیا گیا ہے۔ امریکہ کے دو سابق وزیر خزانہ لیری سمرز اور یلین نے امریکی محصولات کی پالیسی کو “بدترین خود کو نقصان پہنچانے والا” قرار دیا جس کی وجہ سے امریکہ دنیا بھر میں اپنی ساکھ کھو چکا ہے۔امریکہ کے “پاگل پن”کے برعکس، چین اپنے “استحکام” کے ساتھ دنیا میں یقین پیدا کر رہا ہے.ٹیرف جنگ...
    نام نہاد ” ریسیپروکل ٹیرف” غلط  نسخے کے تحت غلط دوا لینا” ہے،چین بیجنگ :ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن نے جنیوا میں اشیاء کی تجارت سے متعلق کونسل کا پہلا سالانہ اجلاس منعقد کیا۔ چین نے امریکہ کی جانب سے اٹھائے گئے ” ریسیپروکل ٹیرف” کے اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ امریکہ ڈبلیو ٹی او کے قوانین پر سختی سے عمل کرے اور عالمی معیشت اور کثیر الجہتی تجارتی نظام پر منفی اثرات سے گریز کرے۔ چینی فریق نے کہا کہ نام نہاد ” ریسیپروکل ٹیرف “غلط  نسخے  کے تحت غلط دوا لینے” کے مترادف ہے، جس سے نہ صرف تجارتی عدم توازن کا  مسئلہ  حل   نہیں ہو پائے گا  بلکہ خود امریکہ کو...
    مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں بین الاقوامی جغرافیائی کانفرنس کا آغاز ہو رہا ہے، جو صدر عبدالفتاح السیسی کی سرپرستی میں منعقد کی جارہی ہے۔ مصر 100 سال بعد اس عالمی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے، مصر نے اس کانفرنس کی پہلی میزبانی 1925 میں کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: مسلم معاشروں میں خواتین کی تعلیم چیلنجز اور مواقع، رواں ہفتے 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوگی یہ اہم کانفرنس دنیا بھر سے جغرافیہ دانوں، محققین اور ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گی، جہاں وہ جغرافیہ کے مختلف شعبہ جات میں تازہ ترین تحقیقات، سائنسی مطالعات اور پالیسی سفارشات پیش کریں گے۔ کانفرنس میں 14 خصوصی کمیٹیاں شرکت کریں گی، جو بین الاقوامی جغرافیائی یونین کی...
    مقتول کے بیٹے اور بھائی محمد ہارون کی مدعیت میں تھانہ لاہور میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ بدھ کے روز اپنے 78 سالہ والد جمالدار، سلطنت خان اور اس کے 22 سالہ بیٹے عبدالاحد کے ہمراہ تاریخ پیشی پر عدالت گئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں پیشی پر آنے والے دو افراد کو عدالت کے باہر فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوابی میں یارحسن لاہور روڈ پر عدالت میں پیشی پر تاریخ پیشی پر آئے موٹر سائیکل سواروں پر دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ مقتولین کی شناخت 78 سالہ جمالدار اور 22 سالہ عبدالاحد کے ناموں سے...
    خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں پیشی پر آنے والے دو افراد کو عدالت کے باہر فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی میں  یارحسن لاہور روڈ پر عدالت میں پیشی پر تاریخ پیشی پر آئے موٹر سائیکل سواروں پر دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ مقتولین کی شناخت 78 سالہ جمالدار اور 22 سالہ عبدالاحد کے ناموں سے ہوئی۔ مقتول کے بیٹے اور بھائی محمد ہارون کی مدعیت میں  تھانہ لاہور میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ بدھ کے روز اپنے 78 سالہ والد جمالدار، سلطنت خان اور اس کے 22 سالہ بیٹے عبدالاحد کے ہمراہ تاریخ پیشی  پر عدالت گئے۔ عدالتی پیشی کے بعد...
    انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے تعاون سے یکم مئی کو اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا  جس میں  مالک اور مزدور کے درمیان تعلق کو بہتر بنانے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے تجاویز دی جائیں گی۔ قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے بتایا ہے کہ ملک بھر کے 7 کروڑ ورکرز میں سے صرف 14 فیصد ریگولر ورکر کی تعریف میں آتے ہیں۔ہماری کوشش ہو گی کہ نجی بائیک رائیڈرز سمیت  قانونی تحفظ سے محروم دیگرشعبوں کے ملازمین کو بھی ریگولر ورکر کی تعریف میں لائیں۔ نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی ) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے کمیشن کے دیگر ارکان کے...
    اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نےفلسطین کے حوالے سے اختیار کردہ اسرائیلی راستے کو بین الاقوامی قانون اور تاریخ کی نظر میں مکمل طور پر ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئےاسرائیل سے غزہ تک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی رسائی کی ضمانت دینے کی اپیل کی ہے۔عالمی ادارے کی سربراہ کی طرف سے یہ اپیل اسرائیل کی طرف سے محصور غزہ میں کسی قسم کی امداد کی ترسیل کوایک ماہ سے زائد عرصے سے روک رکھنے کے بعد کی گئی ۔ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں سے گفتگو میں انتونیو گوتریش نے غزہ میں دوبارہ جنگ بندی اور تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی...
    دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 اپریل 2025ء)پاکستان کے سفیر برائے متحدہ عرب امارات، فیصل نیاز ترمذی نے دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں 7 سے 9 اپریل 2025 تک جاری رہنے والی 49ویں مڈل ایسٹ انرجی نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔ یہ نمائش خطے کی سب سے بڑی اور معتبر توانائی کی نمائش مانی جاتی ہے، جس میں دنیا بھر سے 40,000 سے زائد توانائی کے ماہرین اور 1,600 بین الاقوامی نمائش کنندگان شریک ہیں۔ افتتاحی تقریب میں قونصل جنرل حسین محمد، ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلر علی زیب خان، چیئرمین پاکستان بزنس کونسل دبئی شبیر مرچنٹ اور دیگر پاکستانی نمائش کنندگان بھی شریک تھے۔ پاکستان پویلین کا انعقاد ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے تحت کیا گیا ہے،...
    پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 اپریل 2025ء) اسلام آباد میں تین روزہ بین الاقوامی اوورسیز کنونشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ، حکومت پاکستان اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ( او پی ایف ) کی طرف سے تارکین وطن کاروباری شخصیات کو دعوت نامے ارسال کردئے گئے ، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اوورسیز کنونشن سے کلیدی خطاب کریں گے ، صدر پاکستان اور آرمی چیف سید عاصم منیر سے بھی اوورسیز شرکاء کی ملاقاتیں ترتیب دے دی گئی ہیں ، یورپ کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت سردار ظہور اقبال چیئرمین پاکستان بزنس فورم فرانس کی قیادت میں یورپی یونین کے مختلف ممالک سے پچاس رُکنی کاروباری شخصیات کا وفد بھی اس اوورسیز کنونشن میں شرکت کرے گا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08اپریل 2025)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ادارے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں، مجھے پختہ یقین ہے کہ پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ایک رہنما کے طور پر ابھرنے کیلئے تیار ہے، پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہم بین الاقوامی اداروں کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ اپنی مہارت سے پاکستان کو روشناس کرائیں۔ ہمارا مقصد معدنی شعبے کیلئے افرادی قوت، مہارت اور انسانی وسائل پیدا کرنا بھی ہے۔بین الاقوامی ادارے سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں اور وسائل کی وسیع صلاحیت کی ترقی میں ہمارے ساتھ شراکت داری کریں۔ اقتصادی سلامتی، قومی...
    تقریب کے دوران جیو سائنٹفک ریسرچ کے لیے پاکستان اور چائنہ جیولوجیکل سروے کے درمیان، پاکستان اور روسی کمپنی، ڈجیٹلائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے لیے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ایم او یوز کا تبادلہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025ء منعقد کیا گیا۔ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کی تقریب کے دوران معدنی وسائل کی تلاش اور جیو سائنٹفک ریسرچ کے لیے پاکستان اور چائنہ جیولوجیکل سروے کے درمیان، پاکستان اور روسی کمپنی، ڈجیٹلائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے لیے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان، پاکستان کے مختلف اداروں اور غیر ملکی کمپنیوں کے درمیان ایم او یوز کا تبادلہ ہوا۔ فورم میں وزیرِاعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزراء اور وزرائے...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکا کی کئی یونیورسٹیوں کے تقریباً 450 بین الاقوامی طلبا کے ویزے غیر متوقع طور پر اچانک منسوخ کردیے گئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کی یونیورسٹیوں میں جن کے ویزے منسوخ ہوئے ان میں پاکستانی اور دیگر مسلم ممالک کے طلبا بھی شامل ہیں۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویزا منسوخی بغیر پیشگی اطلاع اور قانونی کارروائی کے کی گئی۔ امریکی میڈیاکے مطابق ویزا منسوخی کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں تاہم کالجز اور یونیورسٹیوں سے وابستہ اہلکاروں کا کہنا ہےکہ حکومت خاموشی سے یہ اقدام کررہی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ ان طلبا کو خاص طور پر نشانہ بنا رہی ہے جو فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرتے رہے ہیں تاہم بعض افراد کے ویزے کسی...
    امریکا بھر کی کئی یونیورسٹیوں کے بین الاقوامی طلبہ کے ویزے غیرمتوقع طور پر اچانک منسوخ کردیے گئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق جن یونیورسٹیوں کے طلبہ کے ویزے منسوخ کیے گئے ہیںم ان کے ویزا منسوخی کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ کالجز اور یونیورسٹیوں سے وابستہ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حکومت خاموشی سے یہ اقدام کررہی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق پچھلے چند روز میں 141 بین الاقوامی طلبہ کے ویزے منسوخ کیے گئے ہیں جبکہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایک ہفتہ پہلے بتایا تھا کہ تین سو طلبہ کے ویزے منسوخ کیے جاچکے ہیں۔ اسطرح منسوخ ویزوں کی تعداد تقریباً ساڑھے چار سو ہوگئی ہے جن یونیورسٹیوں کے طلبہ کے ویزے منسوخ کیے گئے...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن  نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے تمام تجارتی شراکت داروں پر اضافی محصولات عائد کرنے کے حالیہ اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا  کہ امریکہ “برابری” کے نام پر بالادستی پر عمل پیرا ہے اور “امریکا فرسٹ” کو بین الاقوامی قوانین سے بالاتر کر رہا ہے، جوسراسر  یکطرفہ، تحفظ پسندی اور معاشی غنڈہ گردی  ہے۔ امریکہ کی جانب سے محصولات کا بےجا استعمال  تمام ممالک بالخصوص گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو ترقی کے حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔ پیر کے روز ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے محصولات کی مختلف شرح کا نفاذ، ڈبلیو ٹی او کے عدم امتیاز کے اصول کی خلاف ورزی ہے،...
    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں فلسطین کے حق میں نکلنے والی ریلی پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا، جبکہ دھرنے کے بعد 4 غیر ملکی طلباء کو ڈی پورٹ بھی کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جرمن پولیس نے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں فلسطین کے حق میں نکلنے والی ریلی پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا، جبکہ دھرنے کے بعد 4 غیر ملکی طلباء کو ڈی پورٹ بھی کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی میں بھی آزادیِ اظہار رائے کو کچلنے کے لیے سخت قوانین کے ذریعے فلسطین کے حق میں اٹھنے والی آوازوں کو...
    وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ  فورم کا باقاعدہ آغاز کل (بروز منگل) سے ہونے جارہا ہے جس میں کئی ممالک کی منرلز کمپنیوں کے ساتھ معاہدے متوقع ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025: ایرک مائر امریکی وفد کی قیادت کریں گے اسلام آباد میں ایم ڈی او جی ڈی ایل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق ہم پاکستان میں منرلز اور مائننگ کی پوٹینشل کے حوالے سے آگاہی کے لیے ایک ایونٹ کا انعقاد کرنے جارہے ہیں، پاکستان منرلز انویسٹمنٹ  فورم کا اجلاس 8 اور 9 اپریل کو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں...
    ویب ڈیسک: دبئی پولیس نے دو سینئر پاکستانی افسران کو باوقار بین الاقوامی ڈپلومہ سے نوازا ہے۔ پاکستان کی نیشنل پولیس کے سینئر افسران نے ٹیکنالوجی اور کمیونٹی کی مصروفیت کے جدید انضمام کا حوالہ دیتے ہوئے دبئی پولیس کو جدید قانون نافذ کرنے والے عالمی معیار کے طور پر سراہا ہے۔ روچیسٹر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے اشتراک سے دبئی پولیس کے زیر اہتمام پولیس انوویشن اینڈ لیڈرشپ ڈپلومہ (PIL) کے ایک حصے کے طور پر، پاکستان کی نیشنل پولیس کے دو سینئر افسران – کرنل کامران علی اور کرنل عمر فاروق – نے دبئی پولیس کو ایک غیر معمولی ماڈل کے طور پر سراہا۔ عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمت میں کمی انہوں نے...
    راولپنڈی: ورلڈ پولیس سمٹ کا چوتھا ایڈیشن 13 سے 15 مئی 2025 تک ورلڈ ٹریڈ سینٹر دبئی میں منعقد ہوگا جس میں دنیا بھر سے پولیس افسران شرکت کریں گے جو اپنی پیشہ ورانہ خدمات اور کارکردگی کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ ورلڈ پولیس سمٹ ایوارڈز اور گالا ڈنر کا مقصد عالمی سطح پر پولیس فورسز کی انتھک محنت، جدید اختراعات اور غیر متزلزل عزم کو سراہنا اور تسلیم کرنا ہے۔ آئی جی پنجاب، ڈاکٹر عثمان انور نے اس عالمی تقریب میں شرکت کے لیے پنجاب پولیس کے 37 افسران کو 12 مختلف کیٹیگریز میں نامزد کیا ہے۔ ان کیٹیگریز میں مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران شامل ہیں۔ اہم نامزدگیاں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دبئی پولیس نے دو سینئر پاکستانی افسران کو باوقار بین الاقوامی ڈپلومہ سے نوازا ہے۔ پاکستان کی نیشنل پولیس کے سینئر افسران نے ٹیکنالوجی اور کمیونٹی کی مصروفیت کے جدید انضمام کا حوالہ دیتے ہوئے دبئی پولیس کو جدید قانون نافذ کرنے والے عالمی معیار کے طور پر سراہا ہے۔ روچیسٹر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے اشتراک سے دبئی پولیس کے زیر اہتمام پولیس انوویشن اینڈ لیڈرشپ ڈپلومہ (PIL) کے ایک حصے کے طور پر، پاکستان کی نیشنل پولیس کے دو سینئر افسران – کرنل کامران علی اور کرنل عمر فاروق – نے دبئی پولیس کو ایک غیر معمولی ماڈل کے طور پر سراہا۔ انہوں نے “Smart.Secure.Together” کے نعرے کو بطور سلوگن نہیں لیا بلکہ مصنوعی ذہانت، فعال...
    بیجنگ :  چائنا میڈیا گروپ کے تحت  (سی جی ٹی این) کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے جاری کیے گئے ایک سروے کے مطابق جواب دہندگان نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا  ہے کہ وہ مشترکہ طور پرامریکی طرز کی غنڈہ گردی’ کا مقابلہ کریں اور اپنے جائز حقوق و مفادات اور موجودہ بین الاقوامی معاشی و تجارتی نظام کا دفاع کریں۔ سروے میں  93.5 فیصد جواب دہندگان کا کہنا تھا کہ صرف منصفانہ اور باہمی  فائدہ مند  نیا بین الاقوامی تجارتی نظام کا قیام  ہی تمام فریقوں کے مفاد میں اور  دانشمندانہ انتخاب ہے۔ 89.2 فیصد جواب دہندگان نے  اپیل کی ہے کہ  دنیا کے ممالک  امریکہ کے ساتھ تجارتی معاملے میں  مضبوط اور فعال...