data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیویارک: اقوام متحدہ کے اعلیٰ ترین قانونی ادارے، بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے)، نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینی شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کا پابند ہے۔ وہ بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کر سکتا۔

عالمی خبر رساں اداروں ’رائٹرز اور اے ایف پی‘ کے مطابق گیارہ ججوں پر مشتمل بینچ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ اسرائیل پر لازم ہے کہ وہ اقوام متحدہ اور اس کے اداروں، بشمول قریب مشرق میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے)، کی جانب سے غزہ کی پٹی میں فراہم کی جانے والی امدادی کوششوں کی حمایت کرے۔

ججوں نے کہا کہ اسرائیل اپنے اس دعوے کو ثابت نہیں کر سکا کہ یو این آر ڈبلیو اے کے ایک بڑی تعداد میں ملازمین کا تعلق حماس سے ہے۔

بین الاقوامی عدالتِ انصاف نے کہا کہ اسرائیل پر لازم ہے کہ وہ غزہ میں امداد کی ترسیل میں آسانی پیدا کرے اور فلسطینیوں کو بقا کے لیے ضروری ’ بنیادی ضروریات’ فراہم کرے۔

عالمی عدالت انصاف کا یہ وسیع فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب امدادی ادارے اس ماہ کے آغاز میں ہونے والی ایک نازک جنگ بندی کے بعد غزہ میں انتہائی ضروری انسانی امداد کو بڑھانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

عالمی عدالت انصاف کی ’ مشاورتی رائے’ قانونی طور پر پابند نہیں کرتی، لیکن عدالت کا کہنا ہے کہ اس کی ’ بڑی قانونی اہمیت اور اخلاقی اتھارٹی’ ہے۔

اسرائیل نے عدالتی کارروائی میں حصہ نہیں لیا، لیکن ایک اسرائیلی اہلکار نے سماعت سے قبل صحافیوں کو بتایا کہ یہ ’ بین الاقوامی قانون کا غلط استعمال’ ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عدالت انصاف کہ اسرائیل

پڑھیں:

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار، گرفتاری کا حکم جاری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دے دیا۔سیشن عدالت نے شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری آرڈر جاری کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دئیے۔عدالت نے اپنے حکمنامے میں کہاکہ شہزاد اکبر متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے، شہزاد اکبر کے خلاف مقدمے کا چالان بھی عدالت میں جمع کروایا جا چکا ہے۔یاد رہے کہ شہزاد اکبر کے خلاف سوشل میڈیا پر متنازع بیانات کی بنیاد پر مقدمہ درج ہے، این سی سی آئی اے نے شہزاد اکبرکے خلاف جولائی 2025 میں مقدمہ درج کیا تھا۔شہزاد اکبر پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے کے بعد برطانیہ چلے گئے تھے جہاں کی وہ شہریت بھی رکھتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل شہزاد اکبر کر لندن میں تیزاب گردی کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔حکومت پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا ہے اور اس حوالے سے چند روز قبل وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ بیرون ملک بیٹھ کر ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو جلد وطن واپس لایا جائے گا اور انہیں اپنے ہر بیان کا جوابدہ ہونا پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی فوجداری عدالت: امن معاہدے کے باوجود پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری ختم نہیں ہونگے
  • امریکا فلسطین امن معاہدہ پر عمل درآمد کروائے، حافظ طاہر اشرفی
  • بڑھتا ہوا ظلم اور خاموش تماشائی عالمی طاقتیں
  • اسرائیل کا جنگی جنون، افواج کیلئے 35 بلین ڈالر کا بجٹ مختص
  • اسرائیل کا جنگی جنون، افواج کیلئے 35 بلین ڈالر کا بھاری بجٹ مختص
  • غداروں کی ہماری قوم میں کوئی جگہ نہیں، فلسطین کی مقاومتی کمیٹی کا صیہونی ایجنٹوں کو انتباہ
  • فریڈرک مرز کا دورہ اسرائیل، بین الاقوامی قوانین سے اعلان جنگ ہے، جرمن اپوزیشن
  • فلسطینی صدر کا چینی صدر کی جانب سے فلسطین کے لیے نئی امداد کے اعلان پر شکریہ
  • پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار، گرفتاری کا حکم جاری
  • عدالتوں میں انصاف فراہم نہ کرنے والے ججز عہدہ چھوڑ دیں: علیمہ خان