سپارکو کی جانب سے "جیو-اے آئی برائے جنگلاتی معلومات/ ریموٹ سینسنگ اور جیو انفارمیشن سسٹمز کی جدید ایپلی کیشنز برائے جنگلات" کے موضوع پر بین الاقوامی تربیتی کورس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن، انٹر اسلامک نیٹ ورک آن اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تعاون سے جیو اے آئی فاریسٹ انفارمیشن ایڈوانس آر ایس اینڈ جی آئی ایس ایپلیکیشنز اِن فاریسٹری کے عنوان سے ایک بین الاقوامی تربیتی کورس کا انعقاد کرنے جارہا ہے۔

کورس 27 تا 31 اکتوبر 2025 تک سپارکو کمپلیکس، کراچی میں منعقد ہوگا۔ یہ کورس ازنیٹ کے رکن ممالک کے ماہرین کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ تاکہ وہ مصنوعی ذہانت اور جغرافیائی معلوماتی ٹیکنالوجی کو جنگلات کی مؤثر نگرانی، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور پائیدار زمین کے انتظام میں استعمال کرسکیں۔

ازنیٹ کے مختلف رکن ممالک بشمول عراق، اردن، لیبیا، تیونس، ایران اور پاکستان سے شرکاء اس پروگرام میں حصہ لیں گے۔ یہ تربیت لیکچرز، عملی مظاہروں اور مشقوں کے ذریعے دی جائے گی۔

شرکا جیو-اے آئی فریم ورک کے تحت ماحولیاتی ڈیٹا کے تجزیے اور فیصلہ سازی کے عمل کو بہتر طور پر سمجھ سکیں گے۔

ترجمان سپارکو کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ازنیٹ کی اُن مسلسل کاوشوں میں ایک اور سنگ میل ہے جو وہ خلا پر مبنی ایپلی کیشنز کے ذریعے ماحولیاتی استحکام اور موسمیاتی لچک میں بین الاقوامی تعاون اور علم کے تبادلے کے فروغ کے لیے کر رہا ہے

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جیو اے

پڑھیں:

آئی جی پنجاب، صوبے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا حکم

لاہور(نیوزڈیسک)ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز میں سی ٹی ڈی، دیگر اداروں کے ہمراہ ہوں گے۔ انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے بھر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے لاہور، راولپنڈی، ملتان سمیت تمام بڑے شہروں میں فوری سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا آغاز کرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔

آئی جی پنجاب کے مطابق تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سی ٹی ڈی اور دیگر حساس اداروں کے ہمراہ کومبنگ آپریشنز میں حصہ لیں گے۔ تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی بڑھانے کے لیے داخلی و خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے، سکیورٹی گارڈز اور ایمرجنسی انخلا کے انتظامات کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ صوبے سے باہر سے آنے والے تمام افراد کی فوری پروفائلنگ اور ڈیٹا چیکنگ کی جائے، جبکہ ٹی ایل پی سمیت تمام کالعدم تنظیموں کی باقاعدہ مانیٹرنگ جاری رکھی جائے۔

آئی جی پنجاب نے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں اور شرپسند عناصر کی سرکوبی کے لیے ڈور ناکنگ اور مشکوک سرگرمیوں پر بھرپور نظر رکھی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹریفک لائسنسنگ میں حالیہ دنوں میں 930 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ پنجاب پولیس میں آئندہ دنوں میں 3500 مزید پروموشنز دی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • چین نے 9 سیٹلائٹس کی کامیاب لانچنگ کر دیا
  • آزادکشمیر کی بیوروکریسی میں اہم تبادلے
  • آزاد جموں و کشمیر والوں کے لیے بڑی خوشخبری سنا دی گئی
  • رواں سیزن کینو کی برآمدات کے لیے تین لاکھ ٹن کا ہدف مقرر
  • ریاض میں بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی ایونٹ کا انعقاد، پاکستانی ماہرین کی شاندار شرکت
  • آئی جی پنجاب، صوبے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا حکم
  • ایل این جی ایکسپورٹ کا آغاز: پاکستان کا بین الاقوامی مارکیٹ میں بڑا قدم
  • کوہلی بھی سنچریوں کی سنچری بناسکتے ہیں، گاوسکر
  • کوہلی بھی سنچریوں کی سنچری بناسکتے ہیں، گواسکر
  • ملازمت پیشہ خواتین کو ہراسانی ،آگاہی سے متعلق تقریب کا انعقاد