گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اردن کے بادشاہ سے ملاقات کے دوران غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو نکال کر اردن اور مصر میں دوبارہ آباد کرنے کی ضرورت پر تاکید کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اردن کے بادشاہ نے سعودی وزیر سے ملاقات میں غزہ کی تعمیر نو کے لیے کوششوں میں اضافے اور عوام کو بےدخل نہ کرنے کی اہمیت پر تقکید کی۔ فارس نیوز کے مطابق، اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے بدھ کے روز عمان کے بسمان الزاہر محل میں سعودی وزیر داخلہ عبدالعزیز بن سعود سے ملاقات کی۔ عبداللہ دوم نے اس ملاقات میں عرب دنیا بالخصوص مسئلہ فلسطین کی حمایت میں سعودی عرب کے کردار کو سراہا اور عرب ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کے فروغ کی کوششوں کی تعریف کی۔

اردنی بادشاہ نے دوبارہ اس بات پر تاکید کی کہ اردن فلسطینی سرزمین پر قبضے اور غزہ یا مغربی کنارے سے فلسطینی عوام کی جبری ہجرت کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوارِ غزہ کی تعمیر نو کے لیے کوششوں میں اضافہ اور اس کے عوام کی جبری ہجرت کو روکنا انتہائی اہم ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کو بھی مزید مضبوط کیا جانا چاہیے۔ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اردنی بادشاہ سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ غزہ کے عوام کو وہاں سے نکال کر اردن اور مصر میں آباد کیا جانا چاہیے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سے ملاقات غزہ کی

پڑھیں:

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے سعودی نیول چیف کی ملاقات، سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے سعودی نیول چیف کی ملاقات، سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(آئی پی ایس) سعودی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمن الغریبی نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں مشرق وسطہ اور جنوبی ایشیا کی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں سمندری سکیورٹی کے امور بھی زیر غور آئے۔

اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کا ذکر کیا، ملاقات میں دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی بحریہ کے سربراہ کو جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچھبیس نومبر بغیر اجازت احتجاج کیس کا پہلا فیصلہ: عدالت نے 12 پی ٹی آئی کارکنان کو سزائیں سنا دیں چھبیس نومبر بغیر اجازت احتجاج کیس کا پہلا فیصلہ: عدالت نے 12 پی ٹی آئی کارکنان کو سزائیں سنا دیں ٹرمپ انتظامیہ کاامریکا کا سفر کرنے والے ہر فرد پر 250 ڈالرز اضافی رقم عائد کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ: بانجھ پن پر عورت کو نان و نفقہ سے محروم کرنا غیر قانونی قرار راولپنڈی: سابق صوبائی وزیر راجا بشارت کو گرفتار کرلیا گیا برساتی نالے میں بہہ جانے والے ریٹائر کرنل کی لاش مل گئی، بیٹی کی تلاش جاری، گاڑی کا دروازہ اور بونٹ بھی مل گیا دیامر سیلاب: ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش 3 دن بعد مل گئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • احتساب کے بغیر مختلف ممالک کے علاقوں پر قبضے جاری ہیں، انسانی بحران ہر گزرتے لمحے بڑھ رہا ہے :اسحاق ڈار
  • ریسلنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ہلک ہوگن اچانک چلے بسے
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا سے سعودی نیول چیف کی ملاقات، سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال
  • پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
  •   کولمبیا یونیورسٹی نے غزہ مظاہروں پر 80 طلبا کو بےدخل کردیا
  • پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • سعودی شہزادہ عبدالرحمان بن عبداللہ کی والدہ انتقال کر گئیں
  • سربراہ پاک بحریہ سے سعودی نیول چیف کی ملاقات ، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم 
  • امیر البحر سے سربراہ سعودی بحریہ کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
  • اسلام آباد: سعودی نیول کے سربراہ وائس ایڈمرل عبدالرحمٰن الغریبی کی نیول چیف سے ملاقات