پاک سعودی نیول فورسز کی مشترکہ مشق’’افعی الساحل‘‘ کا کامیاب اختتام
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی اسپیشل آپریشن فورسز کے درمیان ہونے والی مشترکہ مشق “افعی الساحل’’ کراچی میں ختم ہوگئی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک بحریہ اوررائل سعودی نیول فورسز کی اسپیشل آپریشن فورسز نے حصہ لیا۔ترجمان نے بتایا کہ کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین نے بحری افواج حکام کے ساتھ آخری ٹیسٹ مشق کا مظاہرہ دیکھا ، مشق میں رائل سعودی بحریہ ،پاک بحریہ اسپیشل آپریشن فورسز نے تربیتی آپریشنزمیں حصہ لیا۔مشق میں آر پی جی ، مشین گن فائرنگ، کلوز کوارٹرز کمبیٹ کیتربیتی آپریشنز کیے گئے پریکٹیکل ریپیلینگ،ہوسٹیج ریسکیو،وی بی ایس ایس ، ای او ڈی ڈرل، مشن پلاننگ اورایریا کلیئرنس کے جدید طریقہ کار بھی مشق میں شامل ہیں۔مشترکہ مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان ہم آہنگی،حکمت عملی کی مہارت کوبڑھانا تھا ، یہ مشق باہمی صلاحیتوں اور ہم آہنگی کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قلات میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ، محسن نقوی نے کہا 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں ، سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے انڈین سپانسرڈ دہشتگردوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا۔ قوم فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا عبرتناک انجام واضح پیغام ہے کہ پاکستان میں اس فتنے کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔پاکستان سے فتنہ الہندوستان کے ایک ایک دہشتگرد کا صفایا کریں گے۔
پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان