جی ڈی اے کامرتضیٰ جتوئی کی گرفتاری کیخلاف 3 روز کا الٹی میٹم
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے مرتضیٰ خان جتوئی کی گرفتاری کے خلاف تین روز کا الٹی میٹم دیتے ہوئے انہیں انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ مرتضیٰ جتوئی کے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے انہیں رہا نہ کیا گیا تو جی ڈی اے سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوگی۔ جی ڈی اے پہلے ہی سندھ میں بدامنی، لاقانونیت اور دریائے سندھ پر چھ کینالز بنانے کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کررہی ہے، جی ڈی اے سندھ کے کنوینر صدرالدین شاہ راشدی نے فیصلہ سازوں سے مطالبہ کیا کہ اپوزیشن کو مسائل پر بات کرنے کی اجازت دی جائے، اگر اپوزیشن اپنا کردار ادا نہیں کریگی تو پھر جمہوریت برائے نام ہوگی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جی ڈی اے
پڑھیں:
ہیڈ کانسٹیبل اسحاق جتوئی کے اغواء کا مقدمہ درج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-2
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس فیز 8 میں کار سوار افراد کی جانب سے پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل اسحاق جتوئی کو اغوا کرنے کے معاملے میں واقعے کا مقدمہ تھانہ ساحل میں درج کر لیا گیا۔