40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری،عالمی بینک کے وفد کااہم دورہ پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)عالمی بینک کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہاہے،اس مقصدکے لیے عالمی بینک کیایگزیکٹیو ڈائریکٹرز پرمشتمل اعلیٰ سطح وفدپاکستان کے دورے پرہے،وفدنے وزیراعظم محمد شہباز شریف
سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہیکہ پاکستان کا ادارہ جاتی و معاشی اصلاحات کا پروگرام تیزی سے جاری ہے جب کہ ملک کی معیشت صحیح سمت اور ترقی کی جانب گامزن ہے،ان کاکہناتھاکہ قرضوں کی بجائے سرمایہ کاری اور شراکت داری ترجیح ہے ، وفدنے موٹروے کے راستے تربیلاتوسیعی منصوبے کا بھی دورہ کیااورموٹروے کو دیکھ کر خوش ہوااوراس کی تعریف کی اسی طرح وفدنے پولوگراونڈکابھی دورہ کیااورپولوکے کھیل میں دلچسپی ظاہرکی، عالمی بینک نیگزشتہ ماہ پاکستان کے لیے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک منظور کیا تھا جس کے تحت 40 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیاگیا تھا اس پروگرام کے منظوری میں سابق پرنسپل سیکرٹری ٹوپرائم منسٹراور ورلڈبینک کے ای ڈی توقیرناصرشاہ ،جنہیں وزیراعظم کامشیربنانے کا فیصلہ ہواہے،انہوں نے انتہائی اہم کرداراداکیا، توسیعی فریم ورک کے تحت 6 کلیدی ترقیاتی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی، سی پی ایف کا مقصد چائلڈ اسٹننگ کو کم کرنا، موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام ہے، عالمی بینک کے مخصوص اہداف میں ٹیکس ریونیو کو جی ڈی پی کے 15 فیصد سے زائد کرنا، قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں 10 گیگاواٹ کا اضافہ، ایک کروڑ 20 لاکھ طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور 50 کروڑ افراد کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی بھی شامل ہے، اسی طرح6 کروڑ افراد کو صاف پانی اور صفائی کی سہولتوں کی فراہمی ،3 کروڑ افراد کے لیے غذائی تحفظ کو مضبوط بنانا جب کہ مانع حمل کی رسائی کو 3 کروڑ خواتین تک بڑھانا شامل ہے،سی پی ایف کے تحت سیلاب دیگر آفات اور خطرات سے نمٹنے کے لیے اہداف مقرر کیے گئے ہیں، کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک سے ساڑھے 7 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
ورجینیا ( نیوزڈیسک) سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔
ورجینیا میں پاک امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان شعید شیخ کا کہنا تھا کہ امریکی مارکیٹ کے مطابق کاروباری حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، مضبوط تجارتی روابط پاک امریکا تعلقات کی پائیدار بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سفارت کاری مواقع پیدا کرتی ہے، مواقع سے فائدہ اٹھانا کاروباری برادری کا کام ہے۔
تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی، بزنس ایکسپو میں دوطرفہ سرمایہ کاری، تجارت اور تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔