بلوچستان، سینیٹ کی خالی نشست پر صرف ایک امیدوار کے کاغذات نامزدگی جمع
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر صرف ایک امیدوار اسد قاسم رونجھو نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے، انکی تجویز اور تائید حکمران جماعتوں کے ارکان کی جانب سے کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لئے بی این پی کے مستعفیٰ ہونے والے سینیٹر قاسم رونجھو کے بیٹے اسد قاسم نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
اسد قاسم کی تجویز بی اے پی کے پرنس آغا احمد عمر احمد زئی جبکہ تائید مسلم لیگ ن کے ولی محمد نورزئی نے کی ہے۔
بلوچستان سے 8 مارچ کو سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب میں ان کے علاوہ کسی دوسرے امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے ہیں۔
اگر ان کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے تو وہ بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوجائیں گے۔
26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے اپنی جماعت کے سینیٹر قاسم رونجھو سے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ طلب کیا تھا جس کے بعد وہ 23 اکتوبر 2024 کو مستعفیٰ ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ قاسم رونجھو مارچ 2021 کے سینیٹ انتخابات میں بی این پی کی جانب سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کاغذات نامزدگی جمع سینیٹ کی خالی قاسم رونجھو سے سینیٹ
پڑھیں:
سینیٹ اجلاس، بلوچستان میں غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کیخلاف قرارداد منظور
سینیٹ میں غیرت کے نام پر بلوچستان میں ہونے والے قتل پر متفقہ طور پر منظور ہونے والی قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کی مذمت کرتا ہے، جرگہ میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ متن کے مطابق اس طرح کے جرائم کی روک تھام ہونی چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ میں غیرت کے نام پر بلوچستان میں ہونے والے قتل پر قرارداد متفقہ طور پر منظور ہو گئی۔ قرارداد سینیٹر شیری رحمان نے پیش کی، جس میں کہا گیا کہ ایوان بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کی مذمت کرتا ہے، جرگہ میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ متن کے مطابق اس طرح کے جرائم کی روک تھام ہونی چاہئے، پاکستان کے تمام شہریوں کی قانون و آئین کے مطابق حفاظت کی ذمہ داری ریاست کی ہے۔
قرار داد کے مطابق ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے، حکومت واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔ اس موقع پر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ایسے واقعات صرف بلوچستان نہیں پورے ملک میں ہو رہے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بلوچستان واقعے کی مذمت کی ہے۔