جنرل ساحر شمشاد مرزا سے چیف آف اسٹاف بحرین نیشنل گارڈ کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
—تصویر بشکریہ ’جیو نیوز‘
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے چیف آف اسٹاف بحرین نیشنل گارڈ نے ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شیخ عبدالعزیز سعود مبارک الخلیفہ نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔
ملاقات میں خطے کی بدلتی صورتِ حال اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ فوجی تعلقات اور تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی ملاقات میں زور دیا گیا۔
چیف آف اسٹاف بحرین نیشنل گارڈ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف اسٹاف بحرین نیشنل گارڈ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ مسرور اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار
لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار ہوگئے۔
محمد مسرور نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیم کے ساتھ میرا باب اب ختم ہو گیا ہے، تمام کھلاڑیوں کے اعتماد اور اسٹاف کے سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ کا ہمیشہ حصہ رہوں گا، میں کسی مایوسی یا افسوس کے بغیر چھوڑ رہا ہوں۔
ذرائع کے مطابق محمد مسرور کے ساتھ پی سی بی کا معاہدہ سیریز ٹو سیریز تھا اور اب پی سی بی نے سپورٹ اسٹاف میں نئی تقرریوں کا فیصلہ کیا ہے، شین میکڈر مٹ کو فیلڈنگ کوچ اورگرانٹ لوڈن کو اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کی ذمہ داریاں دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق فاسٹ بولر عمر گل کو پاکستان شاہینز کے ساتھ ذمہ داریاں دیے جانے کا قوی امکان ہے اور پی سی بی جلد نئی تقرریوں کے حوالے سے باضابطہ اعلان کرے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپورٹ اسٹاف میں کوچز کے لیے اشتہار دے رکھا تھا، پی سی بی سپورٹ اسٹاف میں غیر ملکی کوچز کی شمولیت کا ارادہ رکھتا ہے، پی سی بی کے شارٹ لسٹ کیے جانے والوں میں غیر ملکی کوچز ہی شامل ہیں، پاکستانی کرکٹ بورڈ نے شان میکڈرمٹ اور گرانٹ لوڈن کو شارٹ لسٹ کیا ہوا ہے۔
Post Views: 3