نیب اور نجی اداروں کے مابین مفاہمت کے 6 سمجھوتوں پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
نیب اور نجی اداروں کے مابین مفاہمت کے 6 سمجھوتوں پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: نیب اور نجی اداروں کے مابین مفاہمت کے 6 سمجھوتوں پر دستخط ہوئے۔
قائم مقام چیئرمین نیب سہیل ناصر کی موجودگی میں معاہدوں پر دستخط ہوئے ۔
ڈائریکٹر نیب ہیڈ کوارٹر محمد عمران بٹ اور معروف انٹرنیشنل ہسپتال کے سی ای او ، شعیب احمد خان، علی میڈیکل سینٹر کے سی ای او ڈاکٹر بلال ارشد بٹ، قمر جہاں ڈائگنوسٹکس کے سی ای او زبیر ناصر، عامر نیر ڈینٹل کے چیف ڈینٹل سرجن ڈاکٹر عامر کیو خواجہ، ایس جے ڈینٹل اینڈ سکن کی سی ای او ڈاکٹر انعم جاوید چیمہ، ڈی واٹسن کیمسٹ کے سی ای او ظفر بختاوری کی طرف سے مفاہمت کے سمجھوتے پر دستخط کیے ۔
معاہدوں کے مطابق نجی تعلیمی و طبی اداروں کی طرف سے نیب ملازمین کو رعائیتی پیکجز پر سہولیات ہوں گی۔
اس موقع پر سہیل ناصر کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے وژن کے تحت مختلف اداروں سے مفاہمتی سمجھوں کا عمل جاری ہے ،
باہمی سمجھوتوں سے کارکردگی کا معیار مزید بہتر بنایا جا رہا ہے –
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے سی ای او مفاہمت کے
پڑھیں:
ٹاپ سیڈ ناصر اقبال تیسری سی این ایس اسکواش چیمپئن شپ کے فاتح بن گئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹاپ سیڈ ناصر اقبال تیسری چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ کے فاتح بن گئے، چیمپئن کھلاڑی نے فتح کے ساتھ اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع بھی کیا۔پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس کراچی میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے میں ناصر اقبال نے سیڈ 2 طیب اسلم کو 1-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
پہلے گیم میں طیب اسلم نے ٹاپ سیڈ کو 8-11 سے قابو کیا، تاہم، ناصر اقبال نے اپنے تجربے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اگلے تینوں گیمز میں حریف کھلاڑی کو 1-11، 2-11 اور 7-11 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ویمن کیٹیگری میں پشاور کی ماہ نور علی نے فتح سمیٹی، انہوں نے فائنل میں بڑی بہن سحرش علی کو 0-3 سے شکست دی کر کامیابی حاصل کی۔اختتامی تقریب میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔