حماس نے بمباری میں ہلاک 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کےحوالے کردیں
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
فلسیطنی مزاحمتی تنظیم حماس نے 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے 4 یرغمالیوں کی لاشیں انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے حوالے کر دی ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حماس نے چاروں یرغمالیوں کی لاشیں خان یونس میں انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے سپرد کی۔
ہلاک یرغمالیوں میں اسرائیلی خاتون شیری بیباس، ان کے 2 بچے اور اوڈید لفشٹز شامل ہیں، یہ یرغمالی اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہوئے تھے۔
اس حوالے سے حماس کا کہنا ہے کہ اس نے یرغمالیوں کو زندہ رکھنے کے لیے جو کچھ ہو سکا وہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یرغمالیوں کی لاشیں
پڑھیں:
تھائی لینڈ میں فوجی طیارہ گر کر تباہ؛ تمام افسران ہلاک
تھائی لینڈ کے شہر چام کے قریب تربیتی پرواز پرمامور ایک طیارہ سمندر میں گر کر غرقاب ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارہ حادثے میں تمام چھ افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات تھیں تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق جہاز کا پائلٹ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
یہ طیارہ سیکیورٹی ادارے کی ملکیت ہے اور طیارے میں پائلٹ اور 5 افسران موجود تھے۔
ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ پائلٹ کرنل چتورونگ واتناپریسارن بھی حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں لیکن بعد ازاں مقامی اسپتال نے تصدیق کی کہ وہ زندہ ہیں۔
تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج پائلٹ کی حالت نازک ہے اور آئندہ چند گھنٹے ان کی زندگی کے لیے اہم ہیں۔
تاحال واقعے کی وجہ کا علم نہیں ہوسکا۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
طیارہ حادثے میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔