لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کہا جاتا ہے پہلے سال میں حکومتیں کام نہیں کر پاتیں مگر مسلم لیگ (ن)نے ایک سال میں وفاق اور پنجاب میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھے ہیں، پنجاب حکومت نے پہلے ہی سال میں ڈلیور کر کے دکھایا ہے،تمام صوبوں کو پیغام ہے خدمت کی سیاست میں ہمارا مقابلہ کریں۔

جب کسی کے پاس کہنے کو کچھ نہ ہو تو پھر بس گالی ہی رہ جاتی ہے۔ اب عوام کو گالم گلوچ،بدتمیزی، جلاؤ گھراؤ اور وفاق پر یلغار نہیں چاہئے۔پنجاب کی طرح دوسرے صوبوں کے لوگوں کیلئے بھی منصوبے ہونے چاہیے۔جو نام نہاد صحافی اور تجزیہ کار کہتے تھے ن لیگ ختم ہو گئی ہے وہ آج کہتے ہیں ہمارے جلسے ناکام ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کے ہمراہ ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب کے ایک سال کی کارکردگی تاریخی کامیابیوں اور عوامی خدمت کا عمدہ نمونہ ہیں۔فروری کا مہینہ ملکی تاریخ میں اہمیت کا حامل ہے۔ 8 فروری کے انتخابات کے بعد ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا، لیکن 26 فروری کو مریم نواز نے بطور وزیراعلیٰ حلف اٹھا کر پنجاب کو استحکام دیا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے ایک سال میں جو محبتیں اور کامیابیاں سمیٹی ہیں، ان کی کوئی مثال نہیں ہے۔

نارووال میں سڑکوں کے منصوبوں کا افتتاح عوامی جلسے میں تبدیل ہوگیا،جو عوام کی مسلم لیگ ن اور وزیر اعلٰی پنجاب کی حمایت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔جن نام نہاد تجزیہ کاروں اور صحافیوں کا دعویٰ تھا کہ مسلم لیگ ن ختم ہوگئی، آج وہی کہتے ہیں کہ ہمارے جلسے کامیاب نہیں ہیں۔ یہ ان کا دوہرا معیار ہے۔مریم نواز نے پنجاب کے عوام کے لئے 90 سے زائد تاریخ ساز منصوبے شروع کئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی صوبے کو مریم نواز کے 365 دن کی کارکردگی رپورٹ درکار ہو تو ہم یہ تحفے کے طور پر بھیج سکتے ہیں۔ خدمت کا مقابلہ کریں، الزامات نہ لگائیں۔ کچھ لوگ گالی گلوچ اور وفاق پر حملوں کو اپنا مشن بنائے ہوئے ہیں، لیکن عوام کو خدمت کی سیاست پسند ہے۔ جب دلیل ختم ہوتی ہے تو یہ لوگ کالم گلوچ پر اتر آتے ہیں۔ جن لوگوں کی تربیت میں کمی رہ گئی ہے، وہ وزیراعلیٰ کے لباس اور انداز پر گھٹیا تبصرے کرتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ن لیگ کی کارکردگی ہمارا طرہٴ امتیاز ہے اور رہے گی۔ اگلا سال گزشتہ سال سے مزید بہتر ہوگا۔ ہماری ترجیح صرف اور صرف عوامی خدمت ہے۔اس موقع پر وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ ستھرا پنجاب منصوبہ ہر امیر و غریب کیلئے یکساں فوائد کا حامل ہے۔ ہم نے صفائی اور بنیادی ڈھانچے کے ذریعے عوامی دلوں میں جگہ بنائی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام اضلاع کے ماسٹر پلانز منظوری کے قریب ہیں۔ اب پنجاب کے ہر شہر میں صفائی ستھرائی اور سیوریج کا جدید نظام ہوگا۔ لاہور کے ڈویلپمنٹ پلان میں اب تمام کچی آبادیوں میں بھی سیوریج اور دوسرے ترقیاتی کام ہونگے۔وزیر بلدیات نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہمیں تمام شہروں اور دیہاتوں کی صفائی کا کام دیا ہے،آج پنجاب کی 154 تحصیلوں میں سے 140تحصیلوں کو آؤٹ سورس کر دیا گیا ہے، پنجاب کی 14 تحصیلوں میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی خود کام کر رہی ہے۔ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ صفائی سے ہماری اکانومی اور پنجاب کے عوام کو فائدہ ہو رہا ہے، ستھرا پنجاب کے تحت ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد نوکریاں ملنی تھیں، اب تک 91 ہزار سے زائد لوگوں کو نوکریاں دی جا چکی ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مریم نواز نے پنجاب کے پنجاب کی انہوں نے سال میں ایک سال نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

پیپلزپارٹی سندھ میں 16 سال سے ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے‘ عظمیٰ بخاری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے پیپلز پارٹی سندھ میں 16 سال سے اقتدار میں ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو سندھ کے کسانوں کی فکر کیوں نہیں ہوتی اگر پیپلز پارٹی غلط بیانی سے کام لے گی تو جواب دینا پڑے گا، مذاکرات دھمکیوں کے ذریعے نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی نہر بننا شروع نہیں ہوئی، کیا تقاریر سے مسائل کا حل ہوگا صوبائی وزیر نے کہا کہ پہلے 16 ماہ دھمکیاں سنی تھیں اب بھی سن ہی رہے ہیں، اس منصوبے میں سیلاب کا پانی استعمال ہوگا، سندھ ہمیں ڈکٹیشن تو نہیں دے سکتا کہ ہم سیلاب کے پانی سے کیا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا انسدادِ ملیریا کے عالمی دن پر پیغام
  • سٹیج فنکاروں‘ پروڈیوسرز کے مسائل حل کریں گے: عظمیٰ بخاری
  • وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں
  • والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں: مریم نواز
  • سندھ کو اختیار نہیں پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر اعتراض کرے: عظمیٰ بخاری 
  • سندھ میں کسانوں کا کوئی پُرسان حال نہیں: عظمیٰ بخاری
  • پیپلزپارٹی سندھ میں 16 سال سے ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے‘ عظمیٰ بخاری
  • پیپلز پارٹی سندھ میں 16 سال سے ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے: عظمیٰ بخاری
  • مراد شاہ کو پنجاب کے کسانوں کی فکر زیادہ، سندھ میں گندم کی سرکاری قیمت مقرر کی؟ عظمیٰ بخاری 
  • مراد علی شاہ شاہراہ بند کرنے والے مظاہرین کی حمایت کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری