لوئر کرم میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 18 دہشتگرد، 2 سہولت کار گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
آر پی او کوہاٹ کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ مطلوب دہشدت گردوں کی گرفتاری کے لیے ضلع کرم اور ہنگو کے سرحدی پہاڑی علاقوں میں بھی سرچ آپریشن جاری ہے، گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن کے دوران 18 دہشتگردوں اور 2 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔ آر پی او کوہاٹ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ لوئر کرم کے علاقوں بگن، مندورئی اوچھت و دیگر ملحقہ علاقوں میں دہشتگروں کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے جن دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر کی ہے ان کی گرفتاری کے لئے کرم، ہنگو اور کوہاٹ میں چھاپے مارے جا رہے ہیں ،علاقے میں گھر گھر تلاشی بھی لی جا رہی ہے۔
آر پی او کوہاٹ نے مزید کہا کہ مطلوب دہشدت گردوں کی گرفتاری کے لیے ضلع کرم اور ہنگو کے سرحدی پہاڑی علاقوں میں بھی سرچ آپریشن جاری ہے، گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے کرم میں 14 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 13 کروڑ روپے مقرر کی گئی جبکہ دہشت گرد کاظم کے سر کی قیمت 3 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
لاہور کے مختلف علاقوں سے تجاوزات کا صفایا، 148 املاک سیل، 9 ٹرک سامان ضبط
سٹی42: ڈپٹی کمشنر لاہور کی براہ راست نگرانی میں شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے بھرپور آپریشن جاری ، میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے زیر اہتمام متعدد علاقوں میں تجاوزات کے خلاف میگا آپریشن کیا گیا۔
چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن شاہد عباس کاٹھیا کی نگرانی اور میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن ہیڈکوارٹر کاشف جلیل کی سربراہی میں ٹیمیں متحرک رہیں۔ کارروائی کے دوران 9 ٹرک سامان ضبط کیا گیا جبکہ 148 غیرقانونی املاک کو سربمہر کیا گیا۔
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
آپریشن کے دوران جوبلی ٹاؤن، ملتان روڈ، ٹھوکر، مین مارکیٹ گلبرگ، کرشن نگر، ٹاؤن شپ، بادامی باغ، شیر شاہ روڈ اور شاہدرہ چوک تا کالا خطائی روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔ جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف سے بھی مکمل صفایا کر دیا گیا۔
شادمان اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بھی انسداد تجاوزات کے تحت بھرپور کارروائیاں ہوئیں۔ کارروائی کے دوران 4800 سے زائد غیرقانونی بینرز، فلیکس اور دیگر بصری آلودگی کے عناصر کو بھی ہٹا دیا گیا۔
واٹس ایپ کا ویڈیو کالز کیلئے فلٹرز، ایفیکٹس اور بیک گراؤنڈز تبدیل کرنے کا نیا فیچر
ایم او ریگولیشن نے کہا ہے کہ یہ میگا آپریشن ڈپٹی کمشنر لاہور کی براہ راست نگرانی میں جاری ہے، اور شہر کو تجاوزات سے مکمل طور پر پاک کرنے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔