پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے پارٹی کی جڑوں کو ہلادیا،شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے پارٹی کی جڑوں کو ہلادیا،سوشل میڈیا کے ذریعے اداروں کی تضحیک کی جاتی ہے ،اداروں کی تضحیک سے کیا حاصل کر سکتے ہیں ؟
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ نے میرے خلاف بیانات دئیے، سلمان اکرم راجہ نے کہا ڈسپلن کی پابندی کرائیں گے ورنہ نہیں چل سکتا۔
انہوں نے کہاکہ میں نے کسی کو کوئی گالی نہیں دی اور نہ کسی کو ایجنٹ کہا ،بانی پی ٹی آئی کو میری شکایات لگائی گئیں ،مجھے کور کمیٹی ، سیاسی کمیٹی اور پی اے سی کی نامزدگی سے ہٹایا گیا۔
شیرافضل مروت نے کہاکہ 2011سے میرے خلاف سوشل میڈیا مہم چلائی گئی ،پارٹی کے اندر قبضہ کرنے کی جنگ ہے،کبھی کہتے تھے اس کی فالونگ ہے ، خطرہ ان کو تھا ،اس رویے کیساتھ میری پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ میرے بھائی کو خیبرپختونخوا کابینہ سے نکالا گیا ،مجھے کوئی احتجاج کی ذمہ داری نہیں دی گئی ،انہیں اندیشہ تھا کہ احتجاج سے میں ہیرو بن جاؤں گا،انہوں نے ہر وہ کام کیا جس سے میں مائنس ہوا۔
انہوں نے کہاکہ دوستوں کو عہدے دینا ، اپنوں کو عہدے دینا پارٹی میں چل رہاہے،بغیر کسی وجہ کے مجھے پارٹی سے نکالا گیا،یہ تیسری بارہوا،میں بھی وی لاگ بناؤں گا اورڈالرز کماؤں گا،میرے پاس تو ان لوگوں کی ہزاروں کہانیاں ہیں۔
شیرافضل مروت نے کہاکہ سیاسی طور پر میرا نہ کوئی مستقبل ہے اور نہ سیاست کرنی ہے،خود کو بانی پی ٹی آئی کاوفادار سمجھتا ہوں اور ان کا اچھا چاہتا ہوں،میری طرح جہانگیرترین اور علیم خان کیساتھ بھی زیادتی کی گئی،پی ٹی آئی دور میں جہانگیر ترین اور علیم خان پر کیسز بنے اور اسی دور میں بری ہوگئے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا سوشل میڈیا پی ٹی ا ئی نے کہاکہ
پڑھیں:
ڈرامہ "گونج" میں کومل میر کی ظاہری تبدیلی اور اداکاری سوشل میڈیا پر زیر بحث
اداکارہ کومل میر جو ڈرامہ عہدِ وفا سے مقبول ہوئیں، ان دنوں اپنے نئے ڈرامہ سیریل گونج میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں تاہم اس ڈرامے کی پہلی قسط کے بعد ان کی ظاہری شکل اور اداکاری سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی ہے کئی صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ کومل کی شکل ممکنہ کاسمیٹک سرجری اور وزن میں اضافے کے باعث پہلے سے خاصی مختلف لگ رہی ہے بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ سرجری کے بعد ان کی قدرتی خوبصورتی متاثر ہوئی ہے اداکاری کے حوالے سے بھی ناظرین نے مایوسی کا اظہار کیا ہے ایک صارف نے کہا کہ کومل اوور ایکٹنگ کر رہی ہیں جبکہ ایک اور نے تبصرہ کیا کہ ان کا چہرہ "بوٹاکس فیس" جیسا لگ رہا ہے کچھ افراد نے جذباتی مناظر میں ان کی اداکاری کو غیر فطری قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے زیادہ پرکشش اور دلکش نظر آتی تھیں کومل میر کی یہ نئی شکل اور اداکاری کا انداز مداحوں کو تقسیم کر چکا ہے جہاں ایک طرف تنقید ہو رہی ہے وہیں کچھ صارفین ان کے نئے تجربے کو سراہ بھی رہے ہیں