Express News:
2025-07-26@15:23:26 GMT

شہری ہوشیار! کراچی میں ڈکیتوں نے نیا طریقہ واردات اپنا لیا

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

کراچی:

شہر قائد میں ڈکیتوں نے لوٹا ماری کیلیے نیا طریقہ واردات اپنا لیا ہے، جس کا حال ہی میں وائرل ویڈیو سے انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن میں نوعمر پر مشتمل ڈکیت گروپ نے ایک گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم گھر میں موجود  خاتون نے شدید مزاحمت کر کے گھر میں گھس کر لوٹ مار کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ 

نوعمر لڑکی کے ساتھ نوجوان لڑکا بھی تھا جن کے ہاتھ میں پھلوں کے شاپنگ بیگ تھے، انہوں نے ایک گھر کا دروازہ بجایا تو پیچھے ساتھی تیار کھڑے تھے۔ دروازہ کھلتے ہی ساتھی گھر میں داخل ہوئے تاہم خاتون نے مزاحمت کی جس پر وہ انہیں زمین پر بہیمانہ طریقے سے گرا کر گھبراہٹ میں فرار ہوگئے۔

ڈکیتوں کے دھکے اور تشدد کی وجہ سے خاتون کی قمیص بھی پھٹ گئی تھی۔ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا، جس کے مطابق واقعہ 18 فروری کی شام پانچ بچے پیش آیا۔

واردات میں موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو نوعمر لڑکی کے ہمراہ ایک گھر کے مین گیٹ پر آئے، اس دوران تیسرا ساتھی بھی اُن کے پاس آیا اور پھر دونوں نے جاکر گھر کا دروازہ بجایا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا خالد میمن سے رابطہ کیا تو انھوں نے واردات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ وقعہ ناصر پولیس چوکی کی حدود میں پیش آیا ہے جس کا مقدمہ مزاحمت کرنے والی خاتون کی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا جبکہ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھائی دینے والے ڈاکوؤں اور نوعمر لڑکی کو سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے جنھیں جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گھر میں

پڑھیں:

نیو ٹاؤن پولیس کی کارروائی ، پی ٹی سی ایل دفتر میں چوری کی واردات میں ملوث تین سکیورٹی گارڈز گرفتار

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) نیو ٹاؤن پولیس نے پی ٹی سی ایل دفتر میں چوری کی واردات میں ملوث تین سکیورٹی گارڈز کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان پی ٹی سی ایل دفتر میں سکیورٹی گارڈ کے طور پر تعینات تھے جو چوری شدہ کاپر تاروں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے انہیں فروخت کرتے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس نے پانچ روز قبل درج ہونے والے مقدمے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے نامزد ملزمان کو حراست میں لے لیا جن کے قبضے سے مسروقہ کاپر تاریں بھی برآمد کر لی گئیں۔

ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا، عوامی املاک کی حفاظت اور چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: شادی شدہ خاتون کا قتل، اہم شواہد ملنے کے بعد قبر کی رسیدیں اور بیلچہ بھی برآمد کرلیا گیا
  • نیو ٹاؤن پولیس کی کارروائی ، پی ٹی سی ایل دفتر میں چوری کی واردات میں ملوث تین سکیورٹی گارڈز گرفتار
  • کراچی؛ پولیس مقابلے میں ہلاک و زخمی ڈکیت ایس پی یو اہلکار کی شہادت میں ملوث نکلے
  • کیا کرکٹر اعظم خان نے اپنا وزن کم کرلیا؟ شاداب خان نے پول کھول دیا
  • شہری فیک کوریئر سروسز کے نمائندے کی جانب سے موصول پیغامات سے ہوشیار رہیں، پی ٹی اے
  • راولپنڈی: غیرت کے نام پر خاتون کے قتل کی گھناؤنی واردات، دوران تفتیش ہوش ربا انکشاف
  • دہرے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت، کوئٹہ پولیس نے مقتولہ بانو بی بی کی والدہ کو  گرفتار کرلیا
  • کراچی: نئی نویلی دلہن کو سفاکانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کا اعتراف جرم
  • کراچی: سفاک شوہر نے بیوی کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا
  • اٹلی میں چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر گیا، پائلٹ اور خاتون ساتھی ہلاک، متعدد گاڑیاں جل گئیں