Jasarat News:
2025-04-26@01:25:29 GMT

حافظ نعیم الرحمن نے مرکزی شوریٰ و عاملہ کا اجلاس طلب کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

لاہو ر(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مرکزی مجلس شوریٰ اور مجلس عاملہ کا اجلاس منصورہ میں طلب کر لیا ہے۔ مجلس عاملہ کا اجلاس آج ہو گا جبکہ کل مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس کا آغاز ہو گا جو3 روز تک جاری رہے گا۔ مجلس شوریٰ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی، معاشی اور سیکورٹی صورت حال اور تنظیمی امور سے متعلق معاملات زیربحث آئیں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پی آئی اے کی نجکاری میں شفافیت کو مرکزی اہمیت دی جائے: وزیرِاعظم شہباز شریف

وزیرِاعظم شہباز شریف---فائل فوٹو

وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی نج کاری کے طریقہ کار میں شفافیت کو مرکزی اہمیت دینے کی ہدایت کی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی نجکاری پر جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس کو قومی ایئر لائن کی مجوزہ نیلامی کے طریقہ کار، درکار مدت اور نیلامی میں شرکت کی شرائط سے آگاہ کیا گیا۔

نجکاری بورڈ: پی آئی اے کی فروخت کیلئے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی توثیق

`اسلام آباد پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ نے پیر کے...

وزیرِاعظم نے قومی ایئر لائنز سمیت آئندہ تمام سرکاری کمپنیوں کی نجکاری براہِ راست ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نشر کرنے اور نجکاری کا مجوزہ عمل دی گئی مجوزہ مدت میں یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے نجکاری کے لیے روڈ شوز اور سرمایہ کاروں کو مکمل اعتماد میں لینے کا بھی حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری کے طریقہ کار میں شفافیت کو مرکزی اہمیت دی جائے، شفافیت یقینی بنانے کے لیے آئندہ تمام سرکاری کمپنیوں کی نجکاری براہِ راست نشر کی جائے۔ 

اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ انویسٹر آؤٹ ریچ کے لیے کنسلٹنٹ کے ساتھ مل کر ایک جامع حکمتِ عملی تشکیل دی گئی ہے، جس پر مکمل عمل درآمد ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  •  بھارت اسرائیل اور امریکہ دنیا بھر میں دہشت گردی کا سبب ہیں، یہ ہرجگہ انسانیت کا خون بہا رہے ہیں، نعیم الرحمن 
  • بھارت کی ہر کارروائی میں اسرائیل اور امریکا کا ہاتھ ہے، حافظ نعیم الرحمان
  • پی آئی اے کی نجکاری میں شفافیت کو مرکزی اہمیت دی جائے: وزیرِاعظم شہباز شریف
  • کل پورے ملک میں ہڑتال ہو گی: حافظ نعیم الرحمٰن
  • امریکہ سب سے بڑا دہشت گرد ہے، حافظ نعیم الرحمان
  • کل کی ہڑتال اسرائیل‘ بھارت‘ امریکہ پر مشتمل شیطانی ٹرائی اینگل کیخلاف: حافظ نعیم
  • ملکی بقا کیلئے ہم سب ایک پیج پر ہیں، حکومت اور اپوزیشن ملکر بھارت کو جواب دیں: حافظ نعیم الرحمان 
  • 26 اپریل کی ہڑتال امریکا، اسرائیل، بھارت کیخلاف ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
  • اہل غزہ سے یکجہتی پرسوں دیہات، گلی محلوں کی دکانیں بھی بند ہونی چاہئیں: حافظ نعیم 
  • پہلگام حملہ مودی حکومت نے کروایا، بھارت کشمیریوں کے ساتھ فلسطینیوں والا برتاؤ کرے گا، حافظ نعیم