ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام’’ عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم ‘‘رکھنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
پشاور(صباح نیوز)خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور کے مشہور ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے نام سے
منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی محکمہ کھیل کی جانب سے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی سمری تیار کی گئی تھی جس کا مراسلہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ارسال کردیا گیا تھا۔علی امین گنڈاپور کو بھیجے گئے مراسلے میں محکمہ کھیل نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھنی کی تجویز دی تھی۔ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کی سمری آج کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی، جس کی منظوری کا قوی امکان ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام
پڑھیں:
( 9 مئی مقدمات)ضمانت منسوخ ، عمران خان کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں درخواست دائر کردی
بانی پی ٹی آئی سے وکالت نامے دستخط کرانے ہیں جیل انتظامیہ رکاوٹ پیدا کر رہی ہے، درخواست
لاہور کے 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منسوخ ہونے کے معاملے پر انہوں نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا۔سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں درخواست دائر کردی ہے۔درخواست ایڈووکیٹ فیصل ملک کی جانب سے اے ٹی سی میں دائر کی گئی ہے۔درخواست گزار کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے وکالت نامے دستخط کرانے ہیں جس میں جیل انتظامیہ رکاوٹ پیدا کر رہی ہے، اگست سے پہلے سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواستیں دائر کرنا چاہتے ہیں۔اس معاملے پر عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جیل حکام آج ہی وکالت نامے دستخط کروا کے رپورٹ آج تک عدالت میں دیں۔