اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ موجودہ اتحادی حکومت ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل اور فنڈز کی منصفانہ تقسیم اور فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے یونین کونسل بڑھنگ بھمبر سے بلدیاتی نمائندگان اور کارکنان پر مشتمل وفد نے ملاقات کی.

ملاقات کے لیے آئے وفد میں راجہ فہیم اختر، راجہ مناف، راجہ ارشاد، راجہ محمد اسلم، راجہ محمد شہزاد اسلم، راجہ محمد اعظم، راجہ محمد خالد، اختر جمیل، محمد عارف، وحید اسلم، محمد خورشید اور محمد رضوان جانی اور دیگر بھی شامل تھے۔ اس موقع پر وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ حکومت نے کفایت شعاری اور بچت کو فوقیت دی ہے، سٹیٹس کو کا خاتمہ کر کے حق داروں کو فائدہ پہنچایا گیا ہے، ٹیکس نیٹ کو بڑھانے اور ٹیکس کلیکشن کو موثر بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔ موجودہ اتحادی حکومت ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل اور فنڈز کی منصفانہ تقسیم اور فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، تحریک آزادی کشمیر کو ترجیح اول رکھا ہے، تعلیم اور صحت کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھمبر میں دانش سکول کا قیام نسل نو کے لیے بڑی خدمت کا کام ہے، عوامی پراجیکٹس سے حقیقی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا، بھمبر میں سڑکوں کی پختگی، بھمبر یونیورسٹی کا قیام اور بجلی کے پراجیکٹس سے یہاں کے عوام کو بڑا ریلیف ملے گا۔ وفد نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے بھمبر سمیت آزادکشمیر بھر کی فلاح اور ترقی کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو بھرپور انداز میں سراہا اور کہا کہ موجودہ اتحادی حکومت عوام کی خدمت کے لیے کم بستہ ہے، تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کی بہتری سے آزاد کشمیر ایک ماڈل ریاست بننے جا رہی ہے۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

5 اگست کی تیاریاں جاری، گلی محلے یونین کونسل لیول تک احتجاج کرینگے،پی ٹی آئی رہنما

پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ نو مئی مقدمات کی سماعت تیزی سے مکمل ہو رہی ہے، ہماری لیگل ٹیم نے اپنے دلائل سے کیس کو اڑا کر رکھ دیا،پانچ اگست کےحوالے سے پنجاب بھر میں موبلائزیشن جاری ہے۔
گزشتہ سال نومبر میں احتجاج کے چار مقدمات کی سماعت کے موقع پر راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عالیہ حمزہ کا مزید کہنا تھا کہ جج صاحب آج موجود نہیں تھے اس لیئے اگلی تاریخ انیس اگست کی دی گئی، ہم نے اپنی سفارشات بھی پارٹی قیادت کو بھجوا دی ہیں جو ہدایات آئیں گی اس پر عمل ہوگا۔
چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ ان عدالتوں کو یہ بات سوچنی چاہیے کہ یہ اپنی عزت و توقیر میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں یا اس میں کمی چاہتے ہیں۔ انصاف کو بلڈوز کرکے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو سزا دینے کی کوشش ہورہی ہے۔ چاہتی ہوں عدالتیں انصاف پر فیصلہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اب تحریک گلی محلے میں پھیل گئی ، ہم اب گلی محلے یونین کونسل لیول تک احتجاج کریں گے۔ ہم نے پاکستان کوبچانا ہے اور بانی کو باہر بھی لے کر آنا ہے۔ اب نظر آئے گا کہ پورے پنجاب میں ہر جگہ پی ٹی آئی کے جھنڈے اور بانی کی تصاویر ہوں گی۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور غافل نہیں: وزیراعظم
  • وزیراعظم شہبازشریف سے ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ فوزیہ صدیقی کی ملاقات
  • یورپی یونین کی سفیر کی وزیراعظم سے الوداعی ملاقات
  • کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • اٹامک انرجی ہسپتال مظفرآباد خطے کے لیے وفاق کی جانب سے بہترین تحفہ ہے؛ چوہدری انوار الحق
  • حکومت نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی تو سخت مزاحمت کرینگے ، ملی یکجہتی کونسل
  • نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی نیویارک میں تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات
  • ایسی دنیا جہاں تقسیم اور چیلنجز بڑھ رہے ہیں ہمیں تصادم کے بجائے تعاون اور طاقت کے بجائے سفارتکاری کو ترجیح دینی چاہیے، پاکستان مشترکہ اہداف پر پیش قدمی کےلئے سب کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے، نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار
  • وزیراعظم شہباز شریف نے کام پسند آنے پر نوجوان وی لاگر محمد طلحہ کو کتنی انعامی رقم دی؟
  • 5 اگست کی تیاریاں جاری، گلی محلے یونین کونسل لیول تک احتجاج کرینگے،پی ٹی آئی رہنما