فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کوہاٹ زون نے افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر اٹلی بھجوانے والے 2 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے لنک آفس اٹلی کی نشاندہی پر انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر افغان شہریوں کو اٹلی بھجوانے والے ایجنٹوں کی شناخت شفیع اللہ اور خورشید کے نام سے ہوئی۔

ملزمان کو وزیرستان پلازہ، صدر پشاور میں قائم ایک خفیہ دفتر سے گرفتار کیا گیا۔ اس سے قبل بھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے تھل اور ہنگو میں چھاپے مارے گئے تھے۔ ایجنٹوں کو جدید وسائل اور ہیومن انٹیلیجنس کو استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹس پر کابل سے سعودی عرب اسمگل کرنے میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔ چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے 15 پاکستانی پاسپورٹ اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔

ملزمان کے موبائل فون سے پاکستانی اور افغان پاسپورٹس سے متعلق معلومات اور دیگر شواہد بھی برآمد ہوئے۔ ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزمان ایف آئی اے پشاور زون کو بھی انسانی سمگلنگ کے مقدمے میں مطلوب تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان متعدد شہریوں سے ویزا فراڈ کر کے بھاری رقوم بٹور چکے تھے۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: افغان شہریوں کو ایف آئی اے

پڑھیں:

ورلڈ یونیورسٹی گیمز کیلئے جرمنی جانے والے 2 پاکستانی ایتھلیٹس غائب

ورلڈ یونیورسٹی گیمز 2025 کے لیے جرمنی جانے والے پاکستانی دستے کے 2 ایتھلیٹس غائب ہوگئے۔

ورلڈ یونیورسٹی گیمز جرمنی کے مختلف شہروں میں جاری ہیں جہاں پاکستانی دستے میں شامل شاذل احمد اور ندیم علی دو دن سے غائب ہیں۔

دونوں ایتھلیٹس نے مقابلوں میں شرکت کی لیکن 24 تاریخ کے بعد ایتھلیٹس یونیورسٹی گیمز سے غائب ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں ایتھلیٹس کے پاسپورٹ منیجر کے پاس ہیں، وہ دونوں ساتھی کھلاڑیوں کو بتاکر نا معلوم جگہ گئے ہیں، جس پر یہ خیال کیا جارہا ہے کہ اگر انہوں نے غائب ہونا ہوتا تو بتاکر نہیں جاتے۔

پاکستانی دستہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کی تلاش جاری ہے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں ہوا، امید ہے دونوں ایتھلیٹس دستے کے ساتھ وطن واپس آئینگے، پاکستانی دستہ کل 27 جولائی کو وطن واپس آئے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بی جے پی حکومت کے تحت بنگالی شہریوں پر مظالم: بین الاقوامی رپورٹ نے پول کھول دیا
  • بھارت میں جعلی سفارت خانہ چلانے والا شہری گرفتار
  • ایف آئی اے نے ویزا فراڈ میں ملوث 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا
  • پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو یو اے ای کی ویزا فری سہولت فعال
  • بڑی خوشخبری ؛ یو اے ای کی پاکستانی پاسپورٹ پر ویزہ چھوٹ
  • پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے یو اے ای میں ویزا چھوٹ فعال
  • کراچی؛ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، علیحدگی پسند کالعدم تنظم کے 2ملزمان گرفتار
  • سعودی عرب ٹریفک حادثے میں 7 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق، 6 زخمی
  • نئی دہلی: کرائے کے مکان میں خیالی ملک کا جعلی سفارتخانہ چلانے والا ملزم گرفتار
  • ورلڈ یونیورسٹی گیمز کیلئے جرمنی جانے والے 2 پاکستانی ایتھلیٹس غائب