کروڑوں کی جائیداد کے مالک بہن بھائی کو 2سال حویلی میں قید رکھنے والے ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
راولپنڈی:
چکوال کے گاوں گھگھ میں بہن بھائی کو دو سال تک حویلی میں قید رکھنے کے الزام میں پولیس نے دیگر 2 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔
بہن بھائی کو تایازاد بھائیوں نے قیمتی زمین پر قبضے کے لیے 2 سال تک حویلی میں قید رکھا، جبین بی بی بھوک اور ٹھنڈ سے ہلاک ہوئی تھی۔ پولیس نے گمنام خط پر مرکزی ملزم چوہدری عنصر محمود اور اس کے دو بھائیوں شکیل اور اشرف پر قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔
پولیس نے پہلے صرف عنصر کو گرفتار کیا تھا، ایکسپریس نیوز نے انسانیت سوز واقعے کو رپورٹ کیا تو تھانہ نیلہ نے ملزم اشرف اور شکیل کو بھی گرفتار کر لیا، مجموعی طور پر تین ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Express News (@expressnewspk)
واقعے میں بچ جانے والے حسن رضا کو بے نظیر اسپتال سے ڈسچادج کر دیا، چکوال پولیس حسن رضا کو تھانے لے آئی، حسن رضا کو نہلا دھلا کر، ناخن اور بال تراشے پھر کھانا پیش کیا گیا۔
ایس ایچ او نیلہ چوہدری صہیب مظفر نے بتایا کہ عنصر محمود پہلے گرفتار کیا تھا، اب مرکزی ملزم کے دو بھائیوں اشرف اور شکیل کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ تھانہ نیلہ نے حسن رضا کے ناخن کاٹے اور بال بھی تراشے، حسن رضا جب بازیاب ہوا تو گندگی و غلاظت میں لت پت تھا۔ حسن رضا کو خوراک دی جا رہی ہے جبکہ چار پائی اور گرم بستر بھی دیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Express News (@expressnewspk)
پولیس کے مطابق حسن رضا کے سامنے اس کی 26 سالہ بہن جبین بی بی کی موت ہوئی تھی اور حویلی میں قید حسن رضا 10 روز تک اپنی بہن کی لاش کے پاس رہا۔
ایکسپریس نیوز کے نمائندے راجا ذوالفقار نے حسن رضا سے تھانے میں بات چیت کی جس پر متاثرہ شخص نے بتایا کہ اس کا باپ فوت ہوچکا ہے، میرے پاس بہت زیادہ زمین ہے۔ پولیس والے اچھا سلوک کر رہے ہیں اور میں یہاں خوش ہوں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حویلی میں قید حسن رضا کو گرفتار کر
پڑھیں:
مالی تنازع پر عدالت آنے والے بھائیوں پر فائرنگ، 1 جاں بحق
خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں مالی تنازع پر عدالت آنے والے بھائیوں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی ، جہانگیرہ روڈ پر اسماعیل آباد کے مقام پر مارکیٹ کے تنازع جوڈیشل کمپلیکس شاہ منصور میں واقع عدالت میں تاریخ پیشی بھگتنے کے بعد واپس جانے والے بھائیوں پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق ہو گیا۔
ارسلان خان سکنہ صوابی محلہ نظر خیل نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ پیر کی سہ پہر اپنے بھائیوں عبدالقادر اور ہاشم کے ہمراہ بی بی اے میں ایڈیشنل سیشن جج وی کی عدالت میں پیشی کے بعد میں اور ہاشم موٹر کار میں جبکہ عبدالقادر موٹر سائیکل پر سوار واپس جارہے تھے۔
مؤقف نے کہا کہ جب ہم اسماعیل آباد کے مقام پر پہنچے تو وہاں موٹر سائیکل پر سوار فواد اور ان کا بھائی جواد سکنہ صوابی محلہ قاسم خیل پہنچے اور فواد نے اسلحہ آتشین سے ان کے بھائی عبدالقادر پر فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔