Nawaiwaqt:
2025-06-09@16:19:08 GMT

قصور اور ملتان میں خوفناک ٹریفک حادثات ، 11افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

قصور اور ملتان میں خوفناک ٹریفک حادثات ، 11افراد جاں بحق

قصور  اور ملتان میں ٹریفک حادثات میں11 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ریسکیوحکام کے مطابق قصور میں حادثہ رائے ونڈ روڈ پر کھارا موڑ کے قریب پیش آیا، حادثہ کیری ڈبے کے ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے ہوا، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں،  جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ لائبہ، 35 سالہ عمران، 38 سالہ سلیمان، 25 سالہ سنی، 35 سالہ مقصود شامل ہیں، 3 افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔ریسکیو عملے نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو اور دونوں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں   ملتان میں پتھروں سے بھرا ٹریلر گھر پرالٹ گیا، جس سے گھرمیں سوئے ہوئے باپ،بیٹا اوربیٹی جاں بحق ہوگئے۔ حکام کے مطابق تینوں افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئیں، حادثہ ٹریلر سے پتھر اتارنے کے دوران پیش آیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ملائیشیا: یونیورسٹی بس حادثہ، 15 طالبعلم زندگی کی بازی ہار گئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوالالمپور سے افسوسناک خبر ہے جہاں شمالی ملائیشیا میں طالبعلموں کو لے جانے والی ایک بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب یونیورسٹی بس ایک منی وین سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 15 قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 13 طالبعلم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو زخمی اسپتال میں دم توڑ گئے۔ جاں بحق افراد کی عمریں 21 سے 23 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں، اور یہ سب سلطان ادریس ایجوکیشن یونیورسٹی کے طلباء تھے۔

حادثے میں 33 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں سے 7 کی حالت نازک ہے۔ پولیس کے ابتدائی بیان کے مطابق بس ممکنہ طور پر بے قابو ہو کر منی وین سے جا ٹکرائی، تاہم مکمل تحقیقات جاری ہیں۔

اس اندوہناک واقعے نے پورے ملک کو غم میں مبتلا کر دیا ہے، تعلیمی اداروں میں سوگ کی فضا ہے اور جاں بحق طلباء کے اہلِ خانہ غم کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • دو دوست نہر میں ڈوب کر جاں بحق
  • عید کے دوسرے روز صوبے میں 1955 ٹریفک حادثات؛19 جاں بحق2560 افراد زخمی
  • ملائیشیا: یونیورسٹی بس حادثہ، 15 طالبعلم زندگی کی بازی ہار گئے
  • لیہ، زائرین کی تیز رفتار بس کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 38 زخمی
  • خوفناک ،آتشزدگی، 3 فیکٹریاں جل گئیں، کتنا جانی و مالی نقصان ؟ جانئے
  • لیہ: نواں کوٹ کے قریب تیز رفتار مسافر بس کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 38 زخمی
  • ڈیرہ اسماعیل خان؛ کار گہری کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق
  • حافظ آباد، ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی
  • مردان: گیس سلنڈر کے دھماکے سے مکان منہدم، 6 افراد جاں بحق
  • بولان کے قریب ٹریفک حادثہ، 10 افراد زخمی