اداکار احمد علی اکبر نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرنے سے منع کیوں کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
پاکستانی معروف اداکار و ماڈل احمد علی اکبر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، ان کی شادی کی تصاویر مختلف سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
احمد علی اکبر نے اپنی اہلیہ ماہم بتول کے ساتھ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر چند تصاویر شیئر کیں اور ان کے لیے محبت بھرے پیغام میں لکھا کہ میرا دل، میری زندگی، میرا مان، میرا گھر۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی مشہور ڈراما پری زاد کا عربی زبان میں ٹیزر جاری کر دیا گیا
انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ایک نوٹ بھی لکھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری شادی کی کوئی بھی تصویر یا ویڈیوز شیئر کرنے سے ہماری پرائیویسی کی خلاف ورزی ہو گی، شادی کی تقریبات کی کوئی بھی تصویر یا ویڈیو پوسٹ ہونے میں ہماری رضا مندی شامل نہیں ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Ahmed Ali Akbar (@ahmedaliakbarofficial)
احمد علی اکبر کی شادی کی خوبصورت تصاویر شیئر کرنے پر انہیں مداحوں اور فنکاروں کی جانب سے شادی کی مبارک باد دی جا رہی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ احمد علی اکبرعالمی ایوارڈ یافتہ اداکار ہیں جنہوں نے پری زاد ڈرامے سے خوب شہرت حاصل کی تھی۔
پاکستان کے نجی ٹیلی ویژن چینل پر نشر کیے جانے والے ڈرامے پری زاد نے اپنی منفرد کہانی سے پہلی ہی قسط نشر ہونے کے بعد لوگوں کے دل جیت لیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے اپنی خوبصورتی کی وجہ سے کافی نقصان اٹھانا پڑا، احمد شہزاد
ڈرامہ پری زاد ہاشم ندیم کے ناول پر مبنی ہے۔اس ڈرامے کا مرکزی کردار پری زاد اداکار احمد علی اکبر نے نبھایا تھا۔ ڈرامہ پری زاد کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جسے رنگ کالا ہونے کی وجہ سے زندگی کے ہر قدم پر دھتکارا جاتا ہے۔
پری زاد کی کاسٹ میں احمد علی اکبر کے علاوہ دیگر اداکاروں میں یمنی زیدی، اشنا شاہ، مشال خان، صبور علی، عروہ حسین،کرن تعبیراور نعمان اعجاز شامل تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احمد علی اکبر احمد علی اکبر شادی پاکستان ڈرامہ انڈسٹری لالی ووڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: احمد علی اکبر احمد علی اکبر شادی پاکستان ڈرامہ انڈسٹری احمد علی اکبر تصاویر شیئر شادی کی
پڑھیں:
پہلگام حملے کی مذمت کرنے پر مشی خان پاکستانی اداکاروں پر کیوں برس پڑیں؟
اداکارہ و ٹی وی میزبان مشی خان نے پہلگام حملے کی مذمت کرنے والے پاکستانی اداکاروں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسان میں عزتِ نفس ہونی چاہیے انڈیا ہمارے خلاف بول رہا ہے اور آپ خوشامد میں لگے ہیں۔
مشی خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ کہیں بھی جان و مال کا نقصان قابلِ مذمت ہے اور وہاں کے لوگوں کے درد میں ان کا ساتھ دینا چاہیے لیکن پاکستان میں اتنا کچھ ہو جاتا ہے تب تو ہمارے اسٹارز بولتے نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں حادثہ ہوا تو فواد خان، ہانیہ عامر اور دیگر فنکار بول رہے ہیں تو کیا آپ کو صرف وہاں کا درد ہی محسوس ہو رہا ہے، کیا آپ لوگوں میں کوئی خوداری نہیں ہے کہ وہاں کے لوگ پاکستان اور پاکستانیوں کو لعن طعن کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2)
مشی خان نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنی کسی پوسٹ میں فلسطین تو آپ کو کبھی یاد نہیں رہا، پاکستان میں اتنے گھناؤنے واقعات ہوئے اس پر کبھی نہیں بولے لیکن وہاں کا درد آپ لوگ محسوس کر رہے ہیں جبکہ وہ لوگ آپ کو برا بھلا کہہ رہے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ انسان میں عزتِ نفس بھی ہوتی ہے لیکن ہمارے ہاں اس چیز کی کمی ہے۔ جو کچھ بھی ہو جائے اپنے لیے اور اپنے ملک کے لیے اسٹینڈ لینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیار محبت تب ہوتا ہے جب یہ دو طرفہ معاملہ ہو، ہر وقت دوسروں کی خوشامد کرنا کہاں کی انسانیت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلم بائیکاٹ کا خطرہ، پہلگام حملے پر فواد خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا
ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ لوگوں کو شرم آنے چاہیے کہ بھارت کے اینکرز ہمیں کھلے عام گالیاں دے رہے ہیں اور برا بھلا کہہ رہے ہیں اور آپ لوگ چپ بیٹھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ کرکٹ کو بند ہونا چاہیے اور ہمیں کہنا چاہیے کہ ہم آپ کے ساتھ نہیں کھیلیں گے، ہمیں پہلے ایسی چیزوں کے لیے منع کرنا چاہیے وہ کیوں پہل کرتے ہیں ہم کیوں نہیں کر سکتے ایٹمی پاور تو ہم بھی ہیں لیکن ہم میں عزتِ نفس کی کمی ہے۔ خود کی عزت کرنا سیکھیں اور اپنے لیے کھڑے ہونا سیکھیں۔
مشی خان کی پوسٹ پر صارفین ان سے اتفاق کرتے نظر آ رہے ہیں وہ بالکل ٹھیک کہہ رہی ہیں۔ کسی نے کہا کہ ان کو انڈیا ہی چھوڑ آنا چاہیے جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ ان اداکاروں کے انڈیا میں کام چاہیے اس لیے ان کے حق میں بیان دیتے نظر آتے ہیں۔
واضح رہے کہ پہلگام حملے کے بعد پاکستانی فنکاروں نے اس کی شدید مذمت کی تھی جس میں فواد خان، ہانیہ عامر، فرحان سعید اور ماورا حسین شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’فواد خان کی فلم ریلیز نہیں ہونی چاہیے‘، پہلگام حملے کے بعد بھارت میں پاکستانی فنکار کے خلاف احتجاج
مشی خان ایک معروف پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ اور میزبان ہیں، ان کے قابل ذکر ٹیلی ویژن پروجیکٹس میں عروسہ، عجائب گھر، بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ، سات پردوں میں اور دیگر شامل ہیں۔ وہ گزشتہ کئی سالوں سے کے ٹو ٹی وی پر مارننگ شو کی میزبانی کر رہی ہیں اور اکثر حالات حاضرہ، تنازعات اور شوبز کے تازہ ترین واقعات پر اپنی رائے کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پہلگام حملہ فرحان سعید فواد خان ماورا حسین مشی خان ہانیہ عامر