بنوں میں تاجر برادری کی اپیل پر جزوی ہڑتال
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
بنوں میں امن امان کی بگڑتی صورتِ حال پر تاجر برادری کی اپیل پر جزوی ہڑتال کی گئی ہے۔
بنوں میں تاجروں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا، تاجر برادری نے پولیس لائن چوک پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں اغوا کیے گئے 7 پولیس اہلکاروں کی بازیابی کی کوششیں جاری ہیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ نے بنوں میں امن جلسے میں تاجروں کے مطالبات کی منظوری کا اعلان کیا تھا تاہم اب تک ان مطالبات پر کوئی عمل درامد نہیں ہو سکا ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ بنوں میں امن و امان کی بگڑتی صورتِ حال کو کنٹرول اور پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بھارتی اقدامات کے بعد پاکستان کا سفارتی برادری کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
اسلام آباد: بھارتی اقدامات کے بعد پاکستان کا سفارتی برادری کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے اٹھائے کے اقدامات اور عالمی سطح پر بننے والے حالات کے بعد مختلف ممالک کے اسلام آباد میں موجود سفارت کاروں اور ہائی کمشنروں کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مختلف سفارت کاروں کی جانب سے دفتر خارجہ آمد کا سلسلہ جاری ہے، یورپیین، مشرق وسطی، افریقہ، وسطی ایشیا اور ایشیا پیسفک سفارت کاروں کو طلب کیا گیا ہے، سعودی عرب، عمان، متحدہ عرب امارات، جرمنی، آذربائیجان کے سفیر بھی پہنچ گئے۔
سفارتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ قطر، یورپی یونین، آسٹریلیا، ترکمانستان، ترکی، چین اور جاپان کے سفیر بھی پہنچ گئے، غیر ملکی سفیروں کو بھارتی جارحیت اورپاکستان کے جوابی اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔