Jasarat News:
2025-06-09@19:32:07 GMT

جنید اکبر کی عمران خان سے ملاقات کیلئے درخواست دائر

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

جنید اکبر کی عمران خان سے ملاقات کیلئے درخواست دائر

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانئ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے درخواست دائر کر دی۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت کی درخواست دائر کرنے آیا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بھی عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی تھی۔

جنید اکبر نے وکیل عائشہ خالد کے ذریعے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی، درخواست میں بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

صدر پی ٹی آئی نے عمران خان سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کرنے سے قبل بائیو میٹرک تصدیق بھی کروائی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عمران خان سے ملاقات کی درخواست دائر جنید اکبر پی ٹی آئی

پڑھیں:

عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی سی ڈی اے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی انتھک محنت جاری

عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی سی ڈی اے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی انتھک محنت جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 8 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد( آئی پی ایس) عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی وفاقی دارالحکومت میں صفائی ستھرائی کا عمل پوری تندہی سے جاری ہے۔ وزیر داخلہ محسن رضا نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی خصوصی ہدایات پر سی ڈی اے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیمیں متحرک ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کے ساتھ ساتھ جراثیم کش اسپرے اور عطر گلاب کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو خوشگوار ماحول میسر آ سکے۔

شہریوں نے سی ڈی اے کی جانب سے عید کے ایام میں کیے گئے مثالی صفائی انتظامات پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کی کاوشوں کو سراہا اور ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

سی ڈی اے کا عزم ہے کہ عید کی خوشیاں، صاف اور خوبصورت اسلام آباد کے ساتھ منائی جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد میں پہلی بار ڈرون کیمروں، عرق گلاب اور فنائل سے صفائی آپریشن، 2500 سے زائد عملہ سرگرم اسلام آباد میں پہلی بار ڈرون کیمروں، عرق گلاب اور فنائل سے صفائی آپریشن، 2500 سے زائد عملہ سرگرم حافظ آباد; شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والاایک اورملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ڈیرہ اسماعیل خان: گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق فیصل آباد: عید کے موقع پر افسوسناک واقعہ، دیرینہ دشمنی پر 3 افراد قتل آج ملک میں کہاں گرمی کی لہر، کہاں آندھی اور کہاں بارش ہوگی؟ اڈیالہ جیل میں عید، عمران خان نماز ادا نہ کر سکے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • حج آپریشن 2024: حجاج کرام کی وطن واپسی کا آغاز، پہلی پرواز آج آئے گی
  • عمران خان سے منگل کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والوں کی فہرست حکام کو ارسال
  • عمران خان سے کل ملاقات کرنے والوں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو ارسال
  • عید تعطیلات کے دوران تفریحی مقامات کے لیے کتنی گاڑیاں اسلام میں داخل ہوئیں؟
  • مثالی صفائی انتظامات، عیدالاضحی پر زیرو ویسٹ آپریشن یقینی بنانیوالے جوانوں کو سلام؛ محسن نقوی
  • اسلام آباد : 3 نوجوان راول ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق
  • محکمہ موسمیات نے شدید موسمی صورتحال کی وارننگ جاری کردی
  • عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی سی ڈی اے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی انتھک محنت جاری
  • عید کی چھٹیوں میں کن مقامات پر سیروتفریح کے لیے جایا جا سکتا ہے؟
  • اسلام آباد، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی علامہ سید زاہد حسین کاظمی سے ملاقات، بھائی کی وفات پر اظہار افسوس