سانحہ 9 مئی، عمران خان اور دیگر ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے اپیلیں سماعت کے لیے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے دائر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ 9 مئی: ملٹری کورٹس نے عمران خان کے بھانجے حسان نیازی سمیت 60 مزید مجرمان کو سزائیں سنا دیں
چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 27 فروری کو سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے دائر اپیلوں کی سماعت کرے گا ، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب بنچ کا حصہ ہوں گے
عمران خان کی ضمانت قبل ازگرفتاری اور جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کیے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرردوسری جان سانحہ 9 مئی کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری بحال کرنے کے خلاف اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آئی عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری بحال کرنے کے خلاف اپیل اور ان کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلوں کی سماعت چیف جسٹس یحیحی آفریدی کی سربراہی میں3 رکنی بینچ 27 فروری کو سماعت کرے گا، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب بiنچ میں شامل ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سانحہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سماعت کے لیے مقرر کی ضمانت کرنے کے کے خلاف
پڑھیں:
ائرپورٹ پرخودکش حملہ کیس کی سماعت 22ستمبرتک ملتوی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے ائیرپورٹ خودکش حملہ کیس میں ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کردی۔سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزمہ گل نسا کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائیکورت میں ہوئی جہاں سرکاری وکیل کاکہنا تھا کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کردیا گیا ہے، وڈیو شواہد یو ایس بی کی صورت میں موصول ہوگئے ہیں،درخواست گزار کو یو ایس بی فراہم کردی جائے گی، وکیل صفائی کاکہنا تھا کہ گذشتہ تین تاریخوں سے سرکاری وکیل تاخیر کررہے ہیں، استغاثہ کے پاس موجود تمام وڈیوز دیکھ لی ہیں، عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کردی۔