رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کی اونچی اڑان شروع
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21 فروری 2025ء ) رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کی اونچی اڑان شروع، ایک ہفتے کے دوران 11 اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے سے ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار پر مبنی ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 0.27 فیصد کا اضافہ ہوا، ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 1.21فیصد ہوگئی۔ جاری رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 16 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 11 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 24 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ ہفتہ وارمہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 1.21 فیصد ہوگئی ہے، حالیہ ہفتے انڈے 19 روپے 65 پیسے، کیلے 18 روپے فی درجن مہنگے ہوئے جبکہ ایک ہفتے میں چینی ایک روپے فی کلو مزید مہنگی ہوئی، ملک میں چینی کی اوسط قیمت 155 روپے 27 پیسے فی کلوہوگئی ہے۔
(جاری ہے)
ایک ہفتے میں برائلر مرغی 19 روپے 78 پیسے ، لہسن 7 روپے 54پیسے مٹن 4 روپے 30 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، حالیہ ہفتے بیف 5 روپے 36 پیسے اوردال مسور 46 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 16 اشیاء سستی 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے، ٹماٹر 1روپے58 پیسے، دال چنا 4 روپے 13 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ اس کے علاوہ پیاز 1روپے 2پیسے ، آلو 61 پیسے ، دال ماش، خوردنی گھی، دال مونگ اور20 کلو آٹے کا تھیلا بھی سستا ہوا۔ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ادارہ شماریات کی قیمتوں میں ایک ہفتے میں مہنگائی کی کے مطابق
پڑھیں:
پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے: اسحاق ڈار
ویب ڈیسک :نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بینکاری، سرمایہ کاری اور آئی ٹی ماہرین سے ملاقات کی۔
ملاقات میں اسحاق ڈار نے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ایس آئی ایف سی کے کردار پر زور دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ زراعت، آئی ٹی، معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کاری کو تیز کیا جا رہا ہے۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
ترجمان کے مطابق ملاقات میں اسحاق ڈار نے فِن ٹیک، ڈیجیٹل بینکنگ، انفرا اسٹرکچر میں پاکستان کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔
ملاقات میں مورگن اسٹینلی، بینک آف امریکا، بی این پی پریباس، جے پی مورگن اور گولڈمین سکس کے ماہرین موجود تھے۔
ترجمان کے مطابق شرکا نے پاکستان میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی اور باہمی معاشی روابط کو فروغ دینے پر زور دیا۔
نادر آباد:2 مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد