اسلام آباد:

جمعیت علمائے اسلام کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کی اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی خبروں سے کچھ حلقوں کو تکلیف  ہے اور وہی حلقے بے بنیاد خبریں چلوا رہے ہیں۔

ترجمان جے یو آئی ( ف ) اسلم غوری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ  جے یو آئی کی اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی خبروں سے کچھ حلقوں کو تکلیف  ہے اور جنہیں تکلیف ہے  وہی حلقے بے بنیاد خبریں چلوا رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ بغیر سربراہی کے ہی مولانا فضل الرحمان اپوزیشن اتحاد میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ان کا قائدانہ کردار اب کسی عہدے کا محتاج نہیں، مولانا فضل الرحمان کی اتحاد میں شمولیت سے اپوزیشن مزید مضبوط ہوگی۔ 

اسلم غوری کا کہنا تھا کہ ہم آہستہ آہستہ گرینڈ الائنس کی طرف بڑھ رہے ہیں، اس طرح کے (مخالفانہ) بیانات اپوزیشن کے درمیان فاصلے کم کر رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی پارلیمنٹ میں تقریر کے بعد ان کی کردار کشی کی مہم چلائی جا رہی ہے، قوم جانتی ہے کہ فصلی بٹیرے کہاں سے متحرک ہوتے ہیں۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اپوزیشن اتحاد میں اتحاد میں شمولیت رہے ہیں

پڑھیں:

بھارت کی سفارتی تنہائی، برکس ممالک کا بھی اتحاد سے نکالنے پر غور

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) آپریشن سندور کی ناکامی نے بھارت کو عالمی سطح پر مزید تنہا کر دیا ہے اور روس، برازیل، چین اور جنوبی افریقہ کا طاقتور اقتصادی گروپ برکس بھارت کو اتحاد سے خارج کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔
  نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق باخبر سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چین، روس اور برازیل کے درمیان اس حوالے سے باقاعدہ مذاکرات جاری ہیں جبکہ بھارت کی جگہ انڈونیشیا کو نیا اہم رکن بنانے کی تجویز بھی پیش کی جا چکی ہے، روس بھی بھارت کے اخراج کی حمایت کر رہا ہے۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ برکس رکن ممالک بھارت کو ایک منفی بلاک تصور کر رہے ہیں اور اس پر اتحاد کے اہداف میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے، بھارت نہ صرف ترقی اور اقتصادی اشتراک میں رکاوٹ بن رہا ہے بلکہ اس کے متنازعہ علاقائی رویے اتحاد کے اندر بداعتمادی کو ہوا دے رہے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگیاں، نظریاتی اختلافات اور علاقائی بالادستی کے عزائم برکس کے اتحاد کو تقسیم کی طرف دھکیل رہے ہیں، چین اور روس اب جنوبی ایشیا میں بھارت کے بجائے انڈونیشیا کو زیادہ قابل اعتماد اور اہم شراکت دار سمجھنے لگے ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر بھارت کو برکس سے نکال دیا گیا تو یہ نہ صرف اس کی سفارتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہوگا بلکہ جنوبی ایشیا میں اس کے اثر و رسوخ میں نمایاں کمی کا آغاز بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایف سی ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ، جوانوں کیساتھ عید منائی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ایس ایس راجامولی کی فلم SSMB29 میں آر مادھون کی انٹری
  • بجلی کے 2 میٹر لگانے پر پابندی کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی
  • پاور ڈویژن نے دو بجلی میٹرز پر پابندی کی خبروں کی تردید کر دی
  • فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت، سعودی ولی عہد کا عالمی برادری سے فوری کردار ادا کرنے کا مطالبہ
  • سعودی ولی عہد کا فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت، عالمی برادری سے فوری کردار ادا کرنے کا مطالبہ
  • اسرائیل بے گناہ فلسطینیوں کو قتل کر رہا ہے، مولانا شعیب احمد
  • برکس ممالک کا بھارت کو اتحاد سے نکالنے پر غور
  • بھارت کی سفارتی تنہائی، برکس ممالک کا بھی اتحاد سے نکالنے پر غور
  • امام خمینی کا نام مظلوموں کے دفاع، استقامت کی علامت ہے، مولانا ہدایت الرحمٰن
  • مودی حکومت کے ذریعہ "وقف پورٹل" کا قیام غیر قانونی ہے، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی