پی کے ایل آئی کا شاندار اقدام، ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے قومی پروگرام کا پائلٹ فیز گلگت بلتستان میں کامیابی سے لانچ کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آج کا دن پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (PKLI) اور ملک کے لیے ایک تاریخی دن ہے کیونکہ 9 سال کی محنت کے بعد وزیرِاعظم پاکستان کی مکمل حمایت سے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے قومی پروگرام کا پائلٹ فیز گلگت بلتستان میں کامیابی سے لانچ کر دیا گیا ہے۔
اس پروگرام کا باقاعدہ آغاز مئی 2025 میں ہوگا، اس انقلابی اقدام سے لاکھوں جانیں بچائی جا سکیں گی اور لوگوں کو ہیپاٹائٹس سی سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں سے محفوظ رکھا جا سکے گا۔ہیپاٹائٹس سی 80 فیصد جگر کے فیل ہونے اور کینسر کا سبب بنتا ہے، جب کہ یہ بیماری صرف 3 ماہ کی مؤثر اور سستی دوا کے ذریعے مکمل طور پر قابلِ علاج ہے۔ اصل چیلنج یہ ہے کہ ملک بھر میں بڑے پیمانے پر سکریننگ کی جائے تاکہ خاموش مریضوں کی شناخت ہو سکے جو 20 سال تک بغیر کسی علامت کے اس مرض میں مبتلا رہتے ہیں اگر اس مدت میں ان کا علاج کر لیا جائے تو وہ جگر کے فیل ہونے یا کینسر جیسی جان لیوا بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔
غزہ کی تعمیر نو کیلئے 50 ارب ڈالر سے زائد درکار، کیا کچھ نقصان ہوا؟ رپورٹ سامنے آگئی
ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے پہلے مرحلے کے لیے وفاقی حکومت نے 34 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے جب کہ صوبائی حکومتیں اس پروگرام کی عمل درآمد میں شراکت دار ہوں گی جس سے مجموعی بجٹ 68 ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔اس قومی مقصد کی کامیابی کے لیے سول سوسائٹی، پیشہ ور تنظیموں اور تعلیمی اداروں کو اس مشن کی مکمل حمایت کرنی ہوگی تاکہ پاکستان کو ہیپاٹائٹس فری ملک بنایا جا سکے۔یہ اقدام پاکستان کی صحت عامہ کے شعبے میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گا اور لاکھوں افراد کو ایک صحت مند زندگی فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
پیوٹن نے روسی ہتھیاروں کی حیران کن خاصیت بتا دی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ہیپاٹائٹس سی
پڑھیں:
ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں؛ وزیراعظم
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع مستونگ میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی کی ستائش کی۔ انہوں نے فتنتہ الہندوستان کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی بھی کی۔
وزیراعظم نے کامیاب آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے میجر زیاد سلیم اول اور سپاہی ناظم حسین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شہباز شریف نے شہداء کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
شہباز شریف نے کہا کہ میجر زیاد شہید اور سپاہی ناظم شہید اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے رہے۔ پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔