رمضان المبارک سے قبل ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
رمضان المبارک سے قبل ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی اضافہ ہوا ہے جبکہ افراط زر کی سالانہ شرح 1.21 فیصد پر آگئی۔ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی شرح کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 0.27 فیصد کا اضافہ ہوا، ملک میں مہنگائی کی سالانہ شرح 1.21 فیصد ہوگئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 16 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 11 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 24 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں کیلے 11.
ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 0.65 فیصد کا مزید اضافہ ہوا جبکہ بیف، مٹن، دال مسور، واشنگ سوپ اور سگریٹس بھی مہنگے ہوگئے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 2.81 فیصد، دال چنا 1.24 فیصد، پیاز 1.16 فیصد اورآلو 0.9 فیصد سستے ہوئے جبکہ دال ماش، گھی، ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: ادارہ شماریات ایک ہفتے میں اضافہ ہوا ہفتہ وار
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں سیاسی امور اور صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد دی۔
پنجاب بھر میں جدید ترین آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
ارکان اسمبلی نے پنجاب میں سب سے زیادہ پراجیکٹ کی کامیاب لانچنگ پر بھی مریم نواز کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں اور بہتری لانا میرا خواب ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کرچکے ہیں۔