نواز شریف سے شائشہ پرویز اور علی پرویز ملک کی ملاقات، معاشی امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
لاہور میں سابق وزیر اعظم کا لیگی راہنماؤں سے ملاقات میں کہنا تھا کہ پالیسیوں کے تسلسل سے معاشی ترقی یقینی ہوگی، ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، ہمارا بیانیہ ملک کی ترقی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلاکر خوش حال بنانا ہے، جو وعدے کئے تھے اللہ تعالی کے فضل و کرم سے وہ آج عوام کو پورے ہوتے نظر آرہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف کی شائشہ پرویز ملک اور وزیر مملکت علی پرویز ملک نے ملاقات کی۔ ملاقات میں نواز شریف نے پرویز ملک مرحوم کی خدمات کو سراہا، انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ مرحوم ایک دبنگ اور نہایت اچھے انسان تھے، ان کی کمی کو پورا نہیں کیا جاسکتا۔ دوران ملاقات نواز شریف کو علی پرویز ملک نے پاکستان کے معاشی صورتحال سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی، اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات بہت بہتر ہوچکے ہیں ، مزید بہترین کی طرف گامزن ہیں۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا تھا، سیاست میں گند ڈال کر اسے تباہ کیا گیا۔ پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے واپس آیا ہے، شہباز شریف کی محنت سے معاشی استحکام ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پالیسیوں کے تسلسل سے معاشی ترقی یقینی ہوگی، ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، ہمارا بیانیہ ملک کی ترقی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلاکر خوش حال بنانا ہے، جو وعدے کئے تھے اللہ تعالی کے فضل و کرم سے وہ آج عوام کو پورے ہوتے نظر آرہے ہیں۔ آخر میں نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ جس حالت میں پاکستانی معیشت ہمیں ملی تھی ،آج اس سے بالکل مختلف صورتحال ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نواز شریف پرویز ملک عوام کو
پڑھیں:
وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
(اویس کیانی) وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں پاکستان کے توانائی اور کریٹیکل منرلز کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر اتفاق کیاگیا۔
وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے امریکی توانائی کمپنی مورگن ہیوز انرجی کے صدر گریگوری بلوم اور تیجارہ کیپیٹل کے سی ای او احمد ولید سے ملاقات کی،مورگن ہیوز انرجی اور تیجارہ کیپیٹل بلوچستان میں معدنیات کے منصوبوں پر مشترکہ طور پر کام کر رہی ہیں۔
صدر مورگن ہیوز انرجی گریگوری بلوم نے اس موقع پر کہاکہ پاکستان کے تیل و گیس کی موجودہ فیلڈز کی پیداوار بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں جس پروفاقی وزیرعلی پرویز ملک نے کہاکہ مقامی توانائی پیداوار میں اضافے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
وفاقی وزیر نے ویٹول ایشیا کے سی ای او کیرن گالاگر سے بھی ملاقات کی ،اس موقع پرعلی پرویز ملک نے گوادر میں ویٹول کی جانب سے بنکرنگ آپریشنز کے کامیاب آغاز پر مبارکباد دی اورکہاکہ ویٹول کے ہائی سلفر فیول آئل کو ویری لو سلفر فیول آئل میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی مکمل حکومتی سپورٹ فراہم کریں گے۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی نئی بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کے تحت دستیاب مواقع کا بھی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہاکہ حکومت ویٹول سمیت عالمی توانائی کمپنیوں کے ساتھ بانڈڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر بات چیت کر رہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
Ansa Awais Content Writer