کراچی: جعلی نمبر پلیٹ لگا کر وارداتیں کرنے والا تین رکنی گروہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
گلستان جوہر پولیس نے چوری کی گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر وارداتیں کرنے والے ڈاکوؤں کے تین رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ڈاکوؤں کے تین رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی شناخت محمد رضوان ولد محمد قادر، باز محمد ولد حاجی شائستہ خان اور غلام رضا ولد سید علی شاہ کے نام سے کی گئی جو کہ شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز اور کار لفٹنگ کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے 3 پستول ، گولیاں ، نقدی اور جعلی نمبر پلیٹ لگی ٹویوٹا کرولا کار برآمد کرلی جبکہ مذکور کار جس کا رجسٹریشن نمبر اے کیو وائی 234 ہے وہ گلستان جوہر تھانے سے چوری کی گئی تھی اور اس کا مقدمہ بھی درج ہے۔
گرفتار ملزم محمد رضوان عادی جرائم پیشہ ہے اور اس سے قبل بھی غیر قانونی اسلحے اور موٹر سائیکل لفٹنگ کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
دریں اثنا موچکو پولیس نے مدد گار 15 کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے گودام کے ملازمین سے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کو ٹی ٹی کا بٹ مار کر زخمی کرنے والے 2 ڈاکوؤں عطااللہ اور صادق رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔
ترجمان ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول ، چھینی گئی رقم اور شناختی کارڈ برآمد ہوئے ہیں ، موچکو پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار ڈاکو کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ پولیس ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ چیک کر ہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈاکوو ں
پڑھیں:
کراچی: رکشہ اور سوزوکی سمیت چھینے گئے قربانی کے جانور برآمد، 3 ملزمان گرفتار
کراچی:عزیز آباد تھانے کی پولیس ٹیم رکشے سمیت چھیننے والے دنبے اور جوہر آباد سے سوزوکی کے ساتھ قربانی کی چھینی گئی 2 گائے برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عائشہ منزل کے قریب سے چھینے گئے دبنے کے مالک کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی اور مذکورہ واقعات کے بعد ایس ایس پی سینٹرل نے پولیس ٹیم تشکیل دی، جس نے کامیاب کارروائی کی۔
ایس ایچ او عزیز آباد عامراعظم نے بتایا کہ انہوں نے پولیس ٹیم کے ہمراہ سخت جدوجہد کے بعد قربانی کے جانور چھیننے والے گینگ کا سراغ لگا کر 3 کارندوں کو گرفتار کیا اور گزشتہ روز سوزوکی سمیت چھینی گئیں 2 قربانی کی گائے اور چند روز قبل عائشہ منزل سے لوڈر رکشے سمیت چھینے جانے والے 4 دنبوں میں سے 2 دنبے برآمد کرلیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ واردات کے بعد چھینا گیا لوڈر رکشا موسیٰ کالونی کے قریب سے لاوارث حالت میں مل گیا تھا۔
ایس ایچ او عزیز آباد نے بتایا کہ پولیس ٹیم گینگ میں شامل دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔