موسم کی انگڑائی، جاتی سردی کو بریک لگ گئی، کئی شہروں میں بارش، موسم خوشگوار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) موسم کی انگڑائی، جاتی سردی کو بریک لگ گئی، ملک کے کئی شہروں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد سردی کی لہر برقرار رہی، کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا، لہہ میں پارہ منفی 5، کالام منفی 4،مالم جبہ اور پارا چنار میں منفی 3 رہا۔
قلات، راولا کوٹ اور مری میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں میں بارش،لینڈ سلائیڈنگ سے کئی رابطہ سڑکیں بند
مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے کئی رابطہ سڑکیں بند اور کئی مکانات تباہ ہوگئے۔مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں میں منگل کی رات سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔ ٹامی برساتی نالہ میں طغیانی سے کئی مکانات تباہ ہوگئے ،ملبے تلے دب کر ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔لینڈ سلائیڈنگ سے طارق آباد بائی پاس جبکہ کے پی کے کو آزادکشمیر سے ملانے والی سڑک لوہار گلی کے مقام سے بند ہوگئی۔برساتی نالے میں پانی آنے کی وجہ سے متعدد مکانات کو شدید نقصان پہنچا، پانی کے ساتھ نالے میں بڑی مقدار میں مٹی آنے سے متعدد گھر مٹی میں ڈوب گئے۔ادھر کوٹلی کے قریب بہنے والے دریائے پونچھ اور ندی نالوں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے لگی ہے۔ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق گلپور ڈیم سے 3 اسپل ویز کھول دیے گئے ہیں اور شہری کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دریاوں اور ندی نالوں سے دور رہیں۔