مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف سے کرم کے اہلسنت اور اہل تشیع وفود نے الگ الگ ملاقات کی جس میں کرم میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں وفود نے بیرسٹر سیف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ، فریقین نے شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائیوں کی استدعا کی ، دونوں فریقین نے امن معاہدے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور امن کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز اور حکومت سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وفود کے شرکا نے کہا کہ شرپسند عناصر ضلع کرم کے امن کے دشمن ہیں، حکومت پائیدار امن کے لیے شرپسند عناصر کا قلع قمع کرے، بدامنی کے باعث علاقے میں تعلیمی، تجارتی اور دیگر معاشی و سماجی سرگرمیاں متاثرہیں۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے دونوں فریقین سے امن کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خلوص نیت کے ساتھ ایک صدی سے زائد پرانے تنازع کے پائیدار حل کیلئے کوشاں ہیں، حکومت مستقل امن کے قیام کے لئے  ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، فریقین شرپسند عناصر سے دور رہیں اورسرکوبی میں حکومت کا ساتھ دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شرپسند عناصر اپنی مذموم کارروائیوں کے ذریعے فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم شرپسند عناصر کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، شرپسند عناصر نہ صرف ضلع کرم بلکہ پوری ریاست کے دشمن ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: امن کے

پڑھیں:

صدر آصف علی زرداری سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:

صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ایوان صدر میں ملاقات کی جہاں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا اور صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، معیشت، ثقافت اور علاقائی روابط کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں،  خطے میں امن، سلامتی اور خوش حالی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے، پاکستانی عوام اپنے آہنی بھائی چین کی مستقل حمایت پر شکر گزار ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ چین پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

اس موقع پر، چینی سفیر نے صدرمملکت کی آنے والی سالگرہ پر صدر شی جن پنگ کی جانب سےان کے لیے نیک خواہشات کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

متعلقہ مضامین

  • صدر آصف علی زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال
  • صدرِ مملکت سے سعودی سفیرکی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • صدر مملکت سے سعودی سفیر کی ملاقات، تجارت، معیشت، ثقافت پر تبادلہ خیال
  • صدر آصف علی زرداری سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، تحفظات سے آگاہ کیا
  • انتظامی افسران کو قیام امن کے لیے ‘فری ہینڈ’ دیتے ہیں، جرائم پیشہ عناصر کا ملکر خاتمہ کریں، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
  •   وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات
  • رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ کی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال
  • وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال