UrduPoint:
2025-04-25@08:25:42 GMT

لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن میں حکومتی گروپ کو شکست

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT

لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن میں حکومتی گروپ کو شکست

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری2025ء) لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن میں حکومتی گروپ کو شکست ، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ گروپ کا کلین سوئپ، تمام عہدوں پر فتح حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار انتخابات برائے سال26-2025 پروفیشنل گروپ (حامد خان گروپ )کے ملک آصف نسوانہ کامیاب قرارپائے جبکہ ان کے مدمقابل عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل تھے۔

(جاری ہے)

انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے امیداور آصف نسوانہ 7050 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، دوسری جانب عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل 6460 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ نائب صدر کی نشست پر عبد الرحمان رانجھا نے میدان مار لیا جبکہ سیکرٹری کی نشست پر فرخ الیاس چیمہ کامیاب ہوئے۔ علاوہ ازیں سیکرٹری فنانس کی نشست پر حام بن شعیب کمبوہ بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے۔
                                                                                                                                          
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا، 5 ڈاکٹرز زخمی

 جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑے کے نتیجے میں 5 ڈاکٹرز زخمی ہوگئے۔اسپتال حکام کے مطابق ینگ ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے او پی ڈی کھلوائی تو دوسرے نے بند کرادی،گزشتہ ہفتے تیمارداروں کے ڈاکٹرزپرتشدد کے خلاف وائی ڈی اے کا ایک گروپ احتجاج پر ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نےموقع پر پہنچ کر صورتحال کوقابو کرلیا۔حکام کے مطابق اوپی ڈیز کھلوادی گئی ہیں اور کچھ ڈاکٹروں کو پولیس اپنے ساتھ لے گئی

متعلقہ مضامین

  • مقدمات کے جلد فیصلوں کیلئے جدید طریقہ کار اپنایا جائے: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
  • جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا، 5 ڈاکٹرز زخمی
  • این اے 18 انتخابی دھاندلی معاملہ، عمرایوب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا
  • دھاندلی تحقیقات: عمر ایوب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج کر دیا
  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ستمبر میں کرانیکا فیصلہ ، امیدواروں کیلئے تعلیمی قابلیت کی نئی شرط
  • ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33رنز سے شکست دیدی
  • خیبرپختونخوا کی سینیٹ نشستوں پر انتخابات کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد
  • سینیٹ ایڈوائزری کمیٹی، کے پی کے میں سینیٹ الیکشن کی قرارداد مسترد
  • سینیٹ ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس: کے پی میں سینیٹ الیکشن کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد
  • انٹرا پارٹی انتخابات: بیرسٹر گوہر سنی اتحاد کونسل میں تھے، پی ٹی آئی سربراہ کیسے بنے؟ الیکشن کمیشن