رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی چینی کی قیمت 165 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ملک میں چینی کی قیمت 165 روپے فی کلوتک پہنچ گئی اور شہری مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں چینی کی قیمتوں کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے، ادارہ شماریات نے بتایا کہ 12 ہفتے کے دوران چینی 23 روپے 42 پیسے فی کلومہنگی ہوئی اور 131 روپے 85 پیسے سے بڑھ کر 155 روپے 27 پیسے فی کلو ہوگئی۔
دارہ شماریات نے بتایا کہ ملک میں چینی کی قیمت 165روپےفی کلوتک پہنچ گئی ہے، جس سے اسلام آباد اور پشاور کے شہری سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور پشاور میں چینی 165 روپے فی کلو جبکہ راولپنڈی، لاہور، ملتان، کراچی میں چینی 160 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
کوئٹہ میں فی کلو چینی 160 روپے، سیالکوٹ اور خضدار میں چینی 158روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔
اس کے علاوہ گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، بہاولپور میں چینی کی قیمت 155 روپے کلو ہے جبکہ بنوں میں چینی 155، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ میں چینی 150 روپے فی کلومیں دستیاب ہے۔
مزیدپڑھیں:طلبا کی موجیں ختم ! بڑی پابندی عائد کردی گئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میں چینی کی قیمت روپے فی کلو
پڑھیں:
اب پاکستان کی فضاؤں میں چینی ساختہ مسافر بردار طیارے اڑان بھریں گے
ایئر کراچی پاکستان میں چینی ساختہ مسافر بردار طیارے لانے کو تیار ہے جب کہ ڈومیسٹک مسافر غیر معمولی رعایت کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔
چیئرمین ایئر کراچی حنیف گوہر نے کہا کہ ڈومیسٹک ٹکٹس کی قیمت چالیس فیصد تک کم ہوگی، ابتدا میں چینی پائلٹ ہی طیارے آپریٹ کریں گے۔
چینی طیارے قیمت میں ایئر بس اور بوئنگ کے مقابلے میں آدھی قیمت پر ہے، آدھی قیمت کے باعث لیز کی قیمت بھی کم ہوگی جس کا فائدہ مسافروں کو ملے گا۔
مسافروں کے لئے ٹکٹ میں چالیس فیصد تک کمی ہوگیں، ابتدا میں چینی پائیلٹ طیارے چلائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشیش ہے کہ چینی طیاروں کے سمیولیٹر اور ریزرو انجن بھی یہاں لائیں جائیں۔
سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ہمیں چینی طیاروں پر اعتراض نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن ہمیں اجازت دینے کو تیار ہے، چینی طیارہ 919 ماڈل ہے اور یہ 150 مسافروں کو لے جاسکتا ہے۔
https://cdn.jwplayer.com/players/EB4GGpAO-jBGrqoj9.html