پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری طبیعت انتہائی ناساز ہونے پر کوٹ لکھپت جیل سے اسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری طبیعت انتہائی ناساز ہونے پر کوٹ لکھپت جیل سے اسپتال منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بزرگ رہنما اور سینیٹر اعجاز چوہدری کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں اعجاز چوہدری کی طبیعت انتہائی ناساز ہوئی جس کے بعد انتظامیہ نے انہیں سخت سیکیورٹی میں اسپتال منتقل کیا۔ترجمان کے مطابق اعجاز چوہدری کے دل کی شریانوں کی پیوندکاری کی گئی ہے جس کے بعد ان کی حالت اب پہلے سے بہتر اور خطرے سے باہر ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اعجاز چوہدری اسپتال منتقل
پڑھیں:
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال منتقل
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں مقیم سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث الشفا اسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق سابق وزیراعظم کو ہارٹ اٹیک ہوا جبکہ ٹیسٹ کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ اُن کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے شاہد خاقان عباسی کے دل میں دو اسٹنٹ ڈال دیے۔
شاہد خاقان عباسی اسپتال میں زیرِ علاج جبکہ ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔