چیمپئنز ٹرافی ،اسلام آبادٹریفک پولیس نے الرٹ جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد میں تین روز کے لئے ہوئی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہوگی ،ٹریفک پولیس نے الرٹ جاری کردیا ۔اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ چیمپین ٹرافی روٹ کی وجہ سے مورخہ 24, 25اور 27 فروری کو مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ مورخہ 24, 25اور 27 فروری 2025 ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے لئے صبح 7 بجے سے 01.
پشاور سے لاہور جانیوالی ہیوی ٹریفک براستہ ٹیکسلا موٹروے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ موٹر وے استعمال کریں ۔لاہور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد اور راولپنڈی جانیوالی ہیوی ٹریفک چک بیلی روڈ سے چکری موٹروے استعمال کریں۔ جی ٹی روڈ پشاور سے روات جانے والے شہری ٹیکسلا موٹروے، چکری، چک بیلی روڈ، روات استعمال کریں۔لاہور جی ٹی روڈ سے پشاور جانے والے شہری روات، چک بیلی روڈ چکری، ٹیکسلا موٹروے استعمال کریں۔ روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی،
شہری اسلام آباد میں سفر کے لیئے مختلف انڈر پاسز کا استعمال کریں،
شہریوں کی رہنمائی کے لیئے اسلام آباد ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر موجود رہے گی، سفر کے دوران کسی بھی پریشانی اور رہنمائی کے لیئے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں،
ٹریفک پولیس کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم شہریوں کو بروقت ٹریفک روٹس سے متعلق آگاہی کے لئے موجود ہے،
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: استعمال کریں ٹریفک پولیس اسلام ا باد
پڑھیں:
موٹروے ایم-5 پر بس حادثہ، ایک مسافر جاں بحق، چار زخمی
ملتان:موٹروے ایم-5 پر صادق آباد سے لاہور جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔
حادثہ ملتان کے قریب پیش آیا جب بس کا ڈرائیور اچانک اونگھنے کے باعث بس سے قابو نہ پا سکا اور وہ موٹروے سے نیچے اُتر گئی۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ ڈی ایس پی موٹروے پولیس بھی موقع پر موجود ہیں اور تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا پتا چلایا جا سکے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بس میں سوار دیگر مسافروں کی زندگی بچانے کے لیے فوری طور پر کارروائیاں کی گئیں اور امدادی ٹیموں نے صورتحال پر قابو پا لیا۔