کراچی میں ناحلف بیٹے نے بوڑھے باپ پر تیزاب پھینک دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
کراچی:
کراچی: گارڈن کے علاقے شو مارکیٹ عظیم پلازہ بادشاہی مسجد کے قریب ناحلف بیٹے نے باپ پر تیزاب پھینک دیا۔
تفصیلات کے مطابق شو مارکیٹ عظیم پلازہ بادشاہی مسجد کے قریب 55 سالہ محمد علی کو زخمی حالت میں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔
ایس ایچ او گارڈن زبیر نواز نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی ہونے والا محمد علی پیشے کے اعتبار سے دھوبی ہے جسے پر بیٹے نے گھریلو تنازعے پر کپڑے دھونے والا تیزاب پھینکا، جس کے نتیجے میں چہرہ، گردن اور بازو متاثر ہوئے۔
پولیس کے مطابق ناحلف بیٹا تیزاب پھینکنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا جس کی عمر 28 سال اور نام مبشر ہے۔
پولیس نے واقعے کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ ملزم چار بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے۔
ڈاکٹر نے زخمی محمد علی کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے تاہم وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، پولیس مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 منشیات فروش گرفتار، 5 کلو سے منشیات اور اسلحہ برآمد
کراچی:شہر قائد کے علاقے ڈاکس میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 5 کلو گرام سے زائد منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکس پولیس نے کیماڑی مچھر کالونی سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت شاہنواز کے نام سے کی گئی۔
گرفتار ملزمان سے پانچ کلو گرام زائد منشیات اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ، گرفتار ملزمان منشیات فروش ہیں اور ماما یعقوب کا منشیات کا نیٹورک آپریٹ کرتے تھے ۔