Jasarat News:
2025-07-25@00:32:19 GMT

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست تجارت بحال

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان براہ راست تجارت بحال ہوگئی، سرکاری سطح پر پہلا کارگو پورٹ قاسم سے روانہ ہوگیا۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست تجارت اور سرکاری سطح پر تجارتی روابط کی بحالی سقوط ڈھاکہ کے بعد پہلی بار ہوئی ہے۔پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سرکاری سطح پر تجارت کا پہلا اقدام
ہے۔ بنگلا دیش پاکستان کے سرکاری ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے مجموعی طور پر 50 ہزار ٹن اری خریدے گا جس کا معاہدہ فروری کے پہلے ہفتے میں کیا گیا۔اس آرڈر کی تکمیل دو حصوں میں کی جائیگی اور پچیس ہزار ٹن کی اگلی شپمنٹ بھی مارچ کے اوائل میں روانہ کی جائیگی۔ اس شپمنٹ کے ساتھ دونوں ملکوں کے مابین معاشی روابط اور براہ راست شپنگ بھی بحال ہوگی۔پی این ایس سی کا مال بردار جہاز سرکاری کارگو لے کر پہلی مرتبہ بنگلہ دیش کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: دیش کے درمیان پاکستان اور براہ راست

پڑھیں:

دوسرا ٹی 20: پاکستان کا بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ڈھاکا:

دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

دونوں ٹیمیں میرپور کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔ پاکستان ٹیم میں آج کے میچ کیلئے ایک تبدیلی کی گئی ہے، ابرار کی جگہ احمد دانیال اپنا ڈیبیو میچ کھیلیں گے۔

بنگلا دیش کی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، تسکین اور تمیم کی جگہ نعیم شیخ اور شریف الاسلام ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

پاکستان کو بنگال ٹائیگرز کے ہاتھوں سیریز میں شکست کی تاریخی رسوائی سے بچنے کیلیے آج کے میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔

پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔

پاکستان الیون:
فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، حسن نواز، سلمان آغا (کپتان)، محمد نواز، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عباس آفریدی، سلمان مرزا، احمد دانیال

بنگلہ دیش الیون:
پرویز حسین ایمان، نعیم شیخ، لٹن داس (کپتان و وکٹ کیپر)، توحید ہریدوئے، شمیم حسین، جاکر علی، مہدی حسن، رشاد حسین، تنظیم حسن، شریف الاسلام، مستفیض الرحمان

متعلقہ مضامین

  • پاکستان، یو اے ای تعاون میں نمایاں پیشرفت
  • تیسرے ٹی 20میں شاہینوں کا پلٹ کا وار، بنگلادیش کو شکست دے کر پاکستان وائٹ واش سے بچ گیا
  • پاک یو اے ای تجارتی تعاون معاشی تعلقات کی  بحالی کی علامت بن گیا
  • پاکستان اور بنگلادیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری دینےکا فیصلہ
  • یوکرین کا زیلنسکی-پیوٹن براہِ راست مذاکرات کا مطالبہ، روس کی مختصر جنگ بندی کی تجویز
  • پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم جلد ایک ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا، بنگلادیشی ڈپٹی ہائی کمشنر
  • پاکستان اور بنگلا دیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ
  • پاکستان اور بنگلا دیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹس کو ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ
  • امریکہ کی ایکبار پھر ایران کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش
  • دوسرا ٹی 20: پاکستان کا بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ