پشاور، خاتون بھاگتے چورکو پکڑ لیا، وڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
پشاور(آن لائن)پشاور میں خاتون نے بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے دوڑ کر بھاگتے چور کو پکڑ لیا، جس کی وڈیو سامنے آ گئی۔ پشاور میں ایک خاتون نے بہادری کا
مثالی مظاہرہ کرتے ہوئے بھاگتے ہوئے چور کو پکڑنے کے لیے اس کے پیچھے دوڑ لگائی اور بالآخر چور کو قابو کرلیا۔ واقعے کی وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون موبائل چوری کرکے فرار ہونے والے ملزم کے پیچھے دوڑ رہی ہے اور اس نے ہمت نہیں ہاری بلکہ آگے جاکر بھاگتے چور کر قابو کرلیا۔ واقعہ ہشت نگری کے علاقے میں پیش آیا، جہاں پولیس نے موبائل چوری کرکے بھاگنے والے چور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے خاتون کا چورہ شدہ موبائل بھی مل گیا ہے۔
خاتون بھاگتے
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چور کو
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافے کے بعد بڑی کمی
مسلسل کئی روز کے بڑے اضافے کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں فروخت بڑھنے سے سونے کی قیمت میں بڑی کمی آگئی۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 116ڈالر کی کمی سے 3ہزار 338 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی ماکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 11ہزار 700روپے کی کمی سے 3لاکھ 52ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 10ہزار 31روپے گھٹ کر 3لاکھ 01روپے 783روپے کی سطح پر آگئی۔