حامد خان گروپ کے آصف نسوانہ 7050 ووٹ لیکر لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر منتخب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں حامد خان پروفیشنل گروپ کے نامزد صدارتی امیدوار ملک آصف نسوانہ نے میدان مار لیا، 7 ہزار 50 ووٹ سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہو گئے۔ ان کے مدِمقابل عاصمہ جہانگیر انڈیپینڈنٹ گروپ کے ثاقب اکرم گوندل 6 ہزار 4 سو 60 ووٹ حاصل کر سکے۔ حامد خان گروپ نے مسلسل دوسری بار صدارتی انتخاب جیتا ہے، عبد الرحمن رانجھا 8 ہزار 2 سو 55 ووٹ حاصل کر کے نائب صدر، فرخ الیاس چیمہ 6 ہزار 8 سو 33 ووٹ حاصل کر کے سیکرٹری، حام بن شعیب کمبوہ بلا مقابلہ فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ الیکشن میں کل 13 ہزار 602 ووٹ کاسٹ کیے گئے۔ انتخابی نتائج کے اعلان ہوتے ہی کامیاب اْمیدواروں کے حامی نوجوان وکلاء نے زبردست نعرہ بازی کی اور جیت کی خوشی میں بھنگڑے ڈالے اور کامیاب اْمیدواروں کو اپنے کندھوں پر اٹھا لیا۔ اس موقع پر نو منتخب صدر ملک آصف نسوانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری کامیابی آئین و قانون کی بالادستی اور عدلیہ کی مضبوطی کے لئے جہد وجہد کرنے والے وکلاء کی کامیابی ہے۔ بار اور بنچ کو ساتھ لیکر چلیں گے، وکلاء کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی مضبوطی کے لئے کام کریں گے، وکلاء کی مشاورت سے معاملات کو آگے لے کر چلیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کی عدالت میں چوہے کی انٹری، سائلین خوفزدہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور:۔ لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس کی عدالت میں اس وقت دلچسپ صورتِ حال پیدا ہوگئی جب اچانک ایک چوہا کمرہ عدالت میں گھس آیا۔
بعض سائلین چوہے کو دیکھ کر خوفزدہ ہو گئے جبکہ کئی لوگ اس کی مستیوں پر محظوظ ہوتے رہے۔عینی شاہدین کے مطابق چوہا عدالت میں مسلسل چھلانگیں لگاتا رہا اور پھر اچانک نظروں سے اوجھل ہوگیا۔
اس دوران کمرہ عدالت میں اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔عدالتی ذرائع کے مطابق عدالت میں چوہے کی آمدورفت قیمتی عدالتی ریکارڈ کے لیے خطرے کا سبب بن سکتی ہے۔