مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز متعارف کرانے کا فیصلہ، 19 اہم ٹاسک پورے کریگی، وزیراعلیٰ نے جامع پلان طلب کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہیلتھ سیکٹر کی بہتری کیلئے اہم اقدام کیا ہے۔ پنجاب میں ''مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز'' متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں بتایا گیا کہ ''مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز'' شعبہ صحت کے 19- اہم ٹاسک پورے کرے گی۔'' مریم نوازکمیونٹی ہیلتھ سروسز'' کے ذریعے ہیلتھ سے متعلق امور پر مربوط ٹاسک پورے کیے جائیں گے۔ پنجاب بھر میں آؤٹ سروسنگ کے ذریعے مزید 20 ہزار ہیلتھ انسپکٹرزکی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام کو بھی ''مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز''سے منسلک کر دیا جائے گا۔ 39 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز'' مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز'' فورس کا حصہ ہونگی۔''مریم نواز شریف کمیونٹی ہیلتھ سروسز''کی صوبہ بھرمیں ورک فورس مجموعی طور پر تقریباً 60 ہزار سے زائد افراد پر مشتمل ہو گی۔ ''مریم نواز شریف کمیونٹی ہیلتھ سروسز''پولیو سمیت دیگر ضروری ویکسی نیشن سے متعلق ذمہ داریاں ادا کرنے کا اہتمام کرے گی۔ امراض اور مریضوں کا مستند ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔ مریم نواز شریف کمیونٹی ہیلتھ سروسزسے میپنگ کا ٹاسک بھی پورا کیا جائے گا۔ بریفنگ میں بتایا گیاکہ موجودہ ہیلتھ سروسز سے آبادی 47 فیصد کور اور 53 فیصد ان کورڈ ہے۔ 93 فیصد مریض ہیلتھ سروسز سے متعلق اصلاحات سے مطمئن ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کمیونٹی ہیلتھ سروسزسے متعلق جامع پلان طلب کر لیا اور مریم نواز شریف کمیونٹی ہیلتھ سروسزکو فنکشنل کرنے کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا ہے۔ مریم نواز نے مادری زبان کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مادری زبان کسی بھی قوم کی پہچان، ثقافت اور ورثے کی سب سے قیمتی علامت ہوتی ہے۔ مادری زبان کا تحفظ دراصل ہماری ثقافتی خود مختاری اور فکری آزادی کی ضمانت ہے۔ مادری زبان جذبات کے اظہار کا ذریعہ، ہماری تاریخ، روایات اور تہذیب کو نسل در نسل منتقل کرنے کا اہم وسیلہ ہے۔ زبانیں صرف بولنے اور لکھنے کا ذریعہ نہیں ہوتیں بلکہ یہ قوموں کی ترقی اور یکجہتی کی بنیاد بھی رکھتی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ایمن آباد میں پگھلا لوہا گرنے سے مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے، زخمی مزدوروں کو برن یونٹ میں بہترین علاج کی ہدایت کی ہے اور کمشنر گوجرانوالہ سے سانحہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
میری صحت بالکل ٹھیک، غلط خبر پھیلائی گئی، نواز شریف
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا کہ پاکستان درست سمت میں چل پڑا ہے، وزیراعظم شہباز شریف بہترین کام کر رہے ہیں۔
لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں نواز شریف نےکہا کہ میری صحت بالکل ٹھیک ہے، اس حوالے سے غلط خبریں پھیلائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ سب کو پاکستان کی ترقی کےلیے کردار ادا کرنا ہوگا، شہباز شریف نے گرتی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا ہے۔
ن لیگی صدر نے مزید کہا کہ مریم نواز نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں، پاکستان میں ہر کام میرٹ پر ہو رہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں، لاہور کی بحالی کےلیے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں، لاہور کو اصلی حالت میں بحال کریں گے۔
نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان موجودہ حالات کا شکار غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہے، قومی ایئرلائن بند کروانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز، شہباز شریف کا ہاتھ بٹا رہی ہیں، شہباز شریف اور مریم نواز بہترین کام کر رہے ہیں۔
ن لیگی صدر نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو اوپر لے جانے کی کوشش کی تو ہمارا راستہ روکا گیا، پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان اس مقام تک پہنچا، پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے ہم نے بچایا۔