آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بلاک بسٹر مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ پاکستانی شائقین ایونٹ کے آغاز سے ہی ٹیم سیلیکشن کو لے کر کافی تنقید کرتے نظر آرہے تھے اور آج کی کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

شائن اسٹائن نامی ایکس صارف نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کی اننگز پر تنقید کرتے ہوئے ایک میم شیئر کر دیا

اردو اور انگلس کا فرق#ChampionsTrophy2025 pic.

twitter.com/zkY9VyNLBB

— شائن سٹائن (@Shine_Stine) February 23, 2025

صحافی عامر سعید عباسی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’یا تو جیتنا ہے یا سیکھنا ہے، ہم ہار نہیں سکتے‘

یا تو win ھے یا learn ھے
ہم ہار نہی سکتے !!#PAKvsIND #ChampionsTrophy2025

— Aamir Saeed Abbasi (@AmirSaeedAbbasi) February 23, 2025

قومی کرکٹ ٹیم کے ڈاٹ بالز کھیلنے پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک ایکس صارف نے لکھا کہ ’اگر ڈاٹ بال کا ورلڈ کپ ہوا تو سارے پاکستان جیتے گا‘

pakistan when world cup of dot balls: pic.twitter.com/ZpGHfZbiRE

— عثمان (@usmssss) February 23, 2025

محمد عمیر نے ٹیم کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ’ سنگل ہوتے نہیں، چھکا مارا نہیں جاتا، کیچ پکڑ نہیں ہوتے، نہ ٹیم میں بولرزپورے ہیں، نہ ٹیم میں ریگولر اوپنر ہیں، اور انٹرنیشنل کرکٹ میں فارم 47 کی سہولت بھی نہیں ہے کہ ہار کے باوجود جتوا دیا جائے‘۔

سنگل ہوتے نہیں
چھکا مارا نہیں جاتا
کیچ پکڑ نہیں ہوتے
نہ ٹیم میں باولر پورے ہیں
نہ ٹیم میں ریگولر اوپنر ہیں
اور انٹرنیشنل کرکٹ میں فارم 47 کی سہولت بھی نہیں ہے کہ ہار کے باوجود جتوا دیا جائے۔

— Muhammad Umair (@MohUmair87) February 23, 2025

ایک بھارتی ایکس صارف نے اپنی پوسٹ میں پاکستانی ٹیم پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’یوٹیوب لگا کر دیکھو وہاں اچھا کھیل رہے ہیں‘

Bhai YouTube pr laga kr dekho udhr acha khel rahe hain pic.twitter.com/sQcxoBhlGq

— BUNTY. (@atang_waddi) February 23, 2025

اسپورٹس صحافی فیضان لاکھانی نے بھارتی ٹیم کو مشورہ دیا کہ جب بھی ویرات کوہلی کی فارم آؤٹ ہو آپ پاکستان کے ساتھ سیریز رکھ لیں، وہ فارم میں آجائیں گے‘

India should organize a bilateral series with Pakistan every time they feel Kohli is struggling with his form or not scoring much. Don’t worry – we’ll make sure Virat gets back in form.

— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) February 23, 2025

صحافی عرفہ فیروز زکی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ عمران خان نے توبہ کرلی ہوگی وہ بھی اڈیالہ جیل انتظامیہ سےپاک بھارت میچ کےلیےخصوصی اسکرین لگانےکی درخواست پرپچھتائےہوں گے۔ جیل میں قیدرہنےکےدوران شاید ہی عمران خان نےایسےمینٹل ٹارچر کاسامناکیاہوگاجیساپاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی دیکھنے کے بعد کیا ہے‘۔

عمران خان نے توبہ کرلی ہوگی…عمران خان بھی اڈیالہ جیل انتظامیہ سےپاک بھارت میچ کےلیےخصوصی اسکرین لگانےکی درخواست پرپچھتائےہوں گے۔ جیل میں قیدرہنےکےدوران شائد ہی عمران خان نےایسےمینٹل ٹارچر کاسامناکیاہوگاجیساپاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقض پرفارمنس دیکھنےکےبعدکیاہے!???????? #ImranKhan #PAKvIND

— Arfa Feroz Zake (@ArfaSays_) February 23, 2025

صحافی اجمل جامی نے بھی ٹیم کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’ تھکی ہاری باڈی لینگوئج، اترے ہوئے چہروں اور جھکے ہوئے کندھوں کیساتھ بھارت کے خلاف معجزاتی جیت کی نہیں بلکہ واپسی کی ٹکٹکیں کٹوائی جاتی ہیں۔ اس ٹیم پر رحم کریں اور ان سے ورلڈ کلاس پرفارمنس کی بجائے انکی پروفیشنل گرومنگ کا اہتمام کریں۔ پرچی کلچر اور پسند نا پسند کی بجائے میرٹ اور ٹیلنٹ کو جگہ دیں‘

تھکی ہاری باڈی لینگوئج، اترے ہوئے چہروں اور جھکے ہوئے کندھوں کیساتھ بھارت کے خلاف معجزاتی جیت کی نہیں بلکہ واپسی کی ٹکٹکیں کٹوائی جاتی ہیں۔ اس ٹیم پر رحم کریں اور ان سے ورلڈ کلاس پرفارمنس کی بجائے انکی پروفیشنل گرومنگ کا اہتمام کریں۔ پرچی کلچر اور پسند نا پسند کی بجائے میرٹ اور… pic.twitter.com/6bm6bTDpL9

— Ajmal Jami (@ajmaljami) February 23, 2025

واضح رہے کہ آج کی ہار کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہو گئی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم اپنا آخری میچ 27 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاک بھارت ٹاکرا محمد ابرار محمد رضوان ویرات کوہلی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاک بھارت ٹاکرا محمد رضوان ویرات کوہلی نہ ٹیم میں کرتے ہوئے کی بجائے کرکٹ ٹیم لکھا کہ ٹیم کی

پڑھیں:

ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ ہو گا یا نہیں ؟ بھارتی کرکٹ بورڈ نے حیران کن کا اعلان کر دیا

ممبئی (نیوز ڈیسک )بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنی حکومتی ایما پر ایک مرتبہ پھر کھیل میں پھر سیاست لے آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ وادی کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگرد حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے حکومتی دباؤ پر پاکستان سے کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ اور موجودہ سفارتی تعلقات کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر کرکٹ میچز منعقد نہیں کیے جائیں گے۔بورڈ ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی مسائل کے سبب پاکستان کیساتھ کسی بھی قسم کی کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس میں بھی پاک بھارت میچز پر نظرثانی کی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب بھارتی بورڈ کے بیان کے بعد ایشیاکپ اور چیمپئینز ٹرافی جیسے ٹورنامنٹس پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ادھر بھارتی بورڈ کے یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2012 میں آخری بار ون ڈے سیریز کھیلی گئی تھی جس کے بعد سے دونوں ٹیمیں محض آئی سی سی ایونٹس میں ایک دوسرے کے مدمقابل آتی ہیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، انڈیکس ایک لاکھ ، 15 ہزار سے نیچے آ گیا

متعلقہ مضامین

  • بھارت میں ایشیاکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور چیمپئینز ٹرافی کا مستقبل کیا ہوگا؟
  • وزیر اعظم شہباز نے یوتھ لیپ ٹاپ سکیم 2025 کا آغاز کر دیا، اپلائی کرنے کا طریقہ یہ ہے
  • ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ ہو گا یا نہیں ؟ بھارتی کرکٹ بورڈ نے حیران کن کا اعلان کر دیا
  • پیپلز پارٹی اور ن لیگ نہروں کے مسئلے پر ڈرامے کررہی ہیں: فیصل جاوید
  • ن لیگ والے ضیا الحق کے وارث تو ہو سکتے ہیں پنجاب کے نہیں: پی پی رہنما
  • عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد
  • عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد
  • معدنیات کی طرف کسی کو بھی میلی آنکھوں سے دیکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے، سید باقر الحسینی
  • بیرسٹر گوہر سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین کیسے بن سکتے ہیں؟.الیکشن کمیشن
  • تھیلیسیمیا مائنر والے والدین کی شادی پر پابندی نہیں لگوا رہے، ٹیسٹ کی بات کر رہے ہیں، شرمیلا فاروقی