کراچی سے 17 ممالک کے 46 مسافر آف لوڈ
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی سے 22 ورک ویزا یا بزنس ویزا ہولڈرز سمیت 17 ملکوں کے 46 مسافروں کو مختلف وجوہات کی وجہ سے آف لوڈ کر دیا گیا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے رقم مناسب رقم نہ ہونے پر 16 عمرہ زائرین کو مختلف پروازوں سے آف لوڈ کیا گیا ہے۔
کراچی سے ورک ویزوں پر عمان، سعودی عرب اور قطر جاتے ہوئے 3 مسافروں کو نام آئی بی ایم ایس میں بلیک لسٹ ہونے پر سفر سے روک دیا گیا۔
سینیگال سے انسانی اسمگلنگ کے لیے پہنچے 3 نوجوانوں سمیت 8 ملکوں سے مزید 45 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا، جن میں سے 5 کو کراچی میں انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کی حراست میں دے دیا گیا۔
سعودی عرب کے ورک اور بزنس ویزوں کے 3، یمن کے 1، قطر کے 2، متحدہ عرب امارات کے 1، تنزانیہ کے 1، بوسٹوانہ کے 3، جنوبی افریقا کے 1، لائبیریا کے1، براؤنڈی کے 1، کانگو کے 2 اور یوگنڈا کے 2 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔
کراچی سے وزٹ ویزا یا ٹورسٹ ویزا پر کمبوڈیا، آذربائیجان، متحدہ عرب امارات، عمان، ازبکستان، تھائی لینڈ اور سعودی عرب جاتے ہوئے 9 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مسافروں کو کراچی سے دیا گیا آف لوڈ
پڑھیں:
محسن نقوی کی بنگلہ دیش اہم ملاقات، ویزا فری انٹری سمیت سیکیورٹی تعاون پر اہم پیشرفت
ڈھاکہ میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) جہانگیر عالم چودھری سے ملاقات کی۔
بنگلہ دیشی وزیر داخلہ نے وزارت داخلہ آمد پر پرتپاک خیرمقدم کیا اور محسن نقوی کو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی نے بھارتی اعتراض رد کرتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس بنگلہ دیش میں طلب کرلیا
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے داخلہ نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری کی سہولت دینے پر اصولی اتفاق کیا، جبکہ انٹرنل سکیورٹی، پولیس ٹریننگ، انسداد منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔
انسداد دہشت گردی کے لیے مشترکہ اقدامات اور پولیس اکیڈمیز میں ٹریننگ پروگرامز کے تبادلوں پر گفتگو کی گئی۔
بنگلہ دیشی وزیر داخلہ نے پاکستانی ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے دورے کو دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے اہم قرار دیا۔
دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ کمیٹی قائم کر دی گئی، جس کی سربراہی پاکستان کی جانب سے وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا کریں گے۔
بنگلہ دیش کا اعلیٰ سطحی وفد عنقریب سیف سٹی پراجیکٹ اور نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کرنے اسلام آباد آئے گا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلہ دیش جہانگیر عالم چودھری محسن نقوی وزیر داخلہ